جاکارتہ میں مسجدِ ازہر میں لیکچر کے دوران۔۔۔ ازہر کے امامِ اکبر جنوب مشرقی ایشیا میں علوم شريعت کی دہلیزیں قائم کرکے اہل سنت کی عقیدت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں

  • | منگل, 23 فروری, 2016

مصر کی تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر کے امامِ اکبر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جاکارتہ کے ازہر شریف کی مسجد میں لیچکر دیا جس میں انہوں نے اعتدال پسند منہاج کو اپنانے پر زور دیا جو کہ جامعہ اور مسجدِ ازہر کا پیغام و پیام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازہر شریف صدیوں سے امت مسلمہ کی ثقافت وعقیدت کا معتبر پاسبان رہا ہے، گو تمام تر مسلمانوں کو اپنے دائرہ میں سمیٹنے میں ازہر کے بقاء کا راز مضمر ہے جس کے باعث مشرق اور مغرب کے مسلمانوں کے دلوں میں ازہر شریف کو محبت اور عزت حاصل ہے۔

امامِ اکبر نے کہا کہ ازہر شریف  نے مسلمانوں کے اتحاد کو ہمیشہ اپنا نصب العین رکھا ہے ، تمام مسلمانوں کے درمیان بقائے باہمی اور برادری کا ہمیشہ مطالبہ کیا ہے، نیز ازہر شریف تمام مسلمانوں کو ایک مقصد پر جمع کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے اور کرتا رہے گا، ان کے مطابق مسلمان یورپی یونین کے اراکین سے کم نہیں جو مذہب اور زبان میں اختلاف رکھنے کے باوجود اپنے مقاصد اور مفادات کی بنیاد پر متحد ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج ہم کو ایک مقصد پر متحد ہونے اور معاونت کا منفرد نمونہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اظہار تمنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ مسجد جس کا نام مسجدِ ازہر رکھا گیا ہے وہ مصر کے جامعہ الازہر کے منہاج کی پیروی کرے جو عقل کو مخاطب کرکے اللہ کی طرف دعوت دے اور پر امن انڈونیشین باشندوں/عوام کے درمیان بقائے باہمی كو آگے  بڑھائے، جنہوں نے اپنے مذہب کے احکام کی صحیح بجا آوری کرکے ہم آہنگ جدیدت اور روایتی امتزاج پر محیط جدید دور کے مسلمان کا اچھا نمونہ پیش کیا ہے۔


امام اکبر نے مسجد کے نگرانوں کو مختلف ومتعدد علوم شریعت کی درس وتدریس کیلئے دہلیزیں بنانے کی تجويز دی مثلا:  فقہِ امام مالک کی دہلیز، فقہِ امام شافعی کی دہلیز، فقہِ امام ابو حنیفہ کی دہلیز، فقہِ امام احمد کی دہلیز۔ نیز انہوں نے صحیح بخاری کی درست تعلیم و تعلم اور سیرت النبی  کیلئے دو دہلیزیں بنانے کا مشورہ دیا، اور وعدہ کیا کہ ان دہلیزوں میں پڑھائے جانے والے علوم کیلئے خصوصی اساتذہ کا انتظام کرنے میں مدد دیں گے جو جنوب مشرقی ایشیا میں اہل سنت اور جماعت کے عقائد کی حفاظت اور امت مسلمہ کے خلاف تباہ کن دعوں کے خلاف تحفظ فراہم کریں گے

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.