فضیلت امام اکبر کی سربراہی میں عربی اور اسلامی ممالک میں جدید حالات کا مباحثہ...

  • | جمعه, 20 نومبر, 2015

فضیلت امام اکبر کی سربراہی میں عربی اور اسلامی ممالک میں جدید حالات کا مباحثہ کرنے کے لۓ اگلے ہفتے کو قاہرہ میں مسلم علماء کونسل کا اجتماع منعقد ہوگا۔ 

اجتماع میں کاروان امن کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کے بارے میں مباحثات ہوں گے جو دنیا کے مختلف ممالک میں غلط مفاہیم کی تصحیح، امن وسلامتی اور بقاۓ باہمی کے مفہوم کو نشر کرنے کے لۓ بھیجے جائیں گے۔ 

کاروان امن کا یہ دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی کامیابی جو امریکا، فرانس، اٹلی، جرمنی، اسپین، سنٹرل افریقیا، جنوبی افریقیا، چاڈ، انڈونیشیا اور پاکستان گۓ تھے شروع ہو رہا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ مسلم علماء کونسل کی بنیاد پچھلے جولائی میں اسلامی معاشرے میں امن وسلامتی کی تعزیز اور دیگر مشکلات کو حل کرنے کے لۓ رکھی گئی تھی۔  اس کونسل کے سربراہ شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ہیں اور اس کے ممبران امت اسلامیہ کے دیگر نامور دینی علماء اور دانشور ہیں۔

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.