مساجد كے بند ہونے كى حالت ميں نماز جنازه كہاں پڑھى جائے؟

  • | جمعرات, 26 مارچ, 2020
مساجد كے بند ہونے كى حالت ميں نماز جنازه كہاں پڑھى جائے؟

نماز جنازه كے لئے مسجد ميں پڑھنا  شرط نہيں ہے، بلكہ اُس كو كسى بھى پاك اور صاف جگہ ميں پڑھا جا سكتا ہے حضور ﷺ كا  فرمان ہے " وجعلت لي الأرض مسجدًا وطهورا" {ہم سے محمد بن سنان نے بيان كيا، انہوں نے كہا ہم سے ہشيم نے بيان كيا،  انہوں نے كہا ہم سے ابو الحكم سيار نے بيان كيا، انہوں نے كہا  ہم سے يزيد فقير نے كہا ہم سے جابر بن عبد اللہ رضى اللہ عنهما نے كہ رسول اللہ ﷺ نے فرمايا- مجھے پانچ اايسى چيزيں عطا كى گئى ہيں جو مجھ سے پہلے انبياء كو نہيں دى گئى تھيں- ايك مہينے كى راه سے ميرا  رعب ڈال كر ميرى مدد كى گئى ميرے لئے تمام زمين ميں نماز پڑھنے اور پاكى حاصل كرنے كى اجازت ہے- اس لئے ميرى امت كے جس آدمى كى نماز  كا وقت ( جہاں بھى) آجائے اسے (وہيں) نماز پڑھ لي چاہئے- ميرے لئے مال غنيمت حلال كيا گيا- پہلے انبياء خاص اپنى قوموں كى ہدايت كے لئے بھيجے جاتے تھے- ليكن مجھے دنيا كے تمام انسانوں كى ہدايت كے لئے بھيجا  گيا- مجھے شفاعت عطا كى گئى ہے}- ( صحيح بخارى- پہلا پار- كتاب صلاه-  باب  نبى كريم ﷺ كا ارشاد كہ ميرے لئے سارى زمين پر نماز پڑھنے اور پا كى حاصل كرنے( يعنى تيمم كرنے) كى اجازت ہے-نمبر419)

​بعض فقہا اور علمائے دين كى رائے ہے كہ نماز جنازه كو مسجد كے باہر  پڑھنا  بہتر  ہے- امام السندى نے نماز جنازه كے بارے ميں كہا" جى ہاں، مسجد سے باہر پڑھنا بہتر  ہے، كيونكہ وه زياده تر مسجد سے باہر  ہى پڑھى جاتى تھى"( حاشيہ السندى على ابن ماجہ ، 298/3)-

​امام بخارى  كے ہاں دونوں حالتيں؛ يعنى كہ نماز جنازه كو مسجد كے باہر يا اندر  پڑھنا جائز ہے-}  ہم سے يحى بن بكير نے بيان كيا، انہوں نے كہا كہ ہم سے ليث نے بيان كيا،ان سے عقيل نے بيان كيا، ان سے ابن شہاب نے بيان كيا، ان سے سعيد بن مسيب اور ابو سلمہ نے بيان كيا، اور ان دونوں حضرات سے ابو ہريره رضى اللہ عنه نے روايت كيا كہ نبى كريم ﷺ نے حبشہ كے نجاشى كى وفات كى خبر دى، اسى دن  جس دن  ان كا انتقال ہوا تھا- آپ نے فرمايا كہ اپنے بھائى كے لئے خدا سے مغفرت چاہو-  اور ابن شہاب سے يوں بھى  روايت ہے انہوں نے كہا كہ مجھ سے سعيد بن مسيب نے بيان كيا كہ ابو ہريره رضى اللہ عنه نے فرمايا كہ كہ نبى كريم ﷺ نے عيد گاه ميں صف بندى كرائى پھر ( نماز جنازه كى) چار تكبيريں كہيں{- ( صحيح بخارى- كتاب جنائز- باب نماز جنازه عيد گاه ميں اور مسجد ميں ( ہر دو جگہ جائز ہے)- رقم1263)

​چنانچہ كوويڈ 19 جسے خطرناك وبائى مرض كے ہوتے ہونے نماز جنازه مسجدوں كے باہر يا قبرستان  ميں پڑھى جا سكتى ہے- واللہ تعالى اعلم

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.