اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو!

  • | اتوار, 10 مئی, 2020
اور اپنے آپ کو  قتل نہ کرو!


خودكشى ايك انسانى فعل ہے ، ايك ايسا كام جس ميں مرنے والے كے اراده كو مكمل دخل ہوتا ہے۔ وه خو د اپنے ہى ہاتهوں سے اپنى زندگى ختم كرنے كا اراده كركے خودكشى جيسا قدم اٹهاتا ہے.  ہم جانتے ہيں كہ  انسان كى زندگى اللہ تعالى كى امانت ہے اور اس كو ختم  كرنا حكم الہى كى نا فرمانى ہے-  اور اس پر  خودكشى مذہبى اور اخلاقى جرم ہوتا ہے۔
اسلامى شريعت  اور ديگر مذاہب ميں خودكشى كا   فعل  محرم ہے – اللہ تعالى نے فرمايا  وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ۝ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا " اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو  كوئى  شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے ۝اور جو تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا ہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ خدا کو آسان ہے" (سوره النساء 29،30) ، ايك اور جگہ رب العزت فرماتا ہے وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ ولَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ولَا يَزْنُونَ ومَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ۝ يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ويَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا "  اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا" (سوره الفرقان:68-69۔)
حضرت ابو ہريره نے كہا كہ  حضور  رسول ﷺنے فرمايا، كہ  جس شخص نے اپنے آپ كو پہاڑ سے گر ا  كر مارا، اِس  كو دوزخ  ميں بھى گرايا جاتا رہے گا- اور جس شخص نے زہر كھا كر جان دے دى، دوزخ كے اندر بھى زہر كا پيالہ اِس كے ہاتھ ميں  ہوگا- اور جس شخص نے اپنے آپ  كو  لو ہے كے كسى ہتھيار سے مارا، دوزخ ميں وه ہتھيار اِس كے ہاتھ  ميں ہوگا"۔
رسول ﷺ نے فرمایا: " جو شخص کسی چیز سے اپنے آپ کو مار ڈالتا ہے  تواس كو قیامت کے دن اسى سے عذاب کیا جاتا ہے" صحيح بخارى
خودکشی ایک عالمی رجحان ہے جو معاشی زوال ، آفات اور وبائی امراض کے ساتھ بڑھتا ہے ، خاص طور پر اس وقت میں جب  تمام دنيا  کورونا وائرس کے حملے کا سامنا کر رہى ہے ، جس كى وجہ  سے بہت سے لوگ  سخت مايوسى كا شكار ہونے لگے ہيں . شہريوں پر ذہنی امراض ،  خوف اور اضطراب كى كيفيت چهانا شروع ہوگئى ہے۔ بہت سے لوگ  اپنے آپ كو اس وبا كے سامنے نہايت كمزور اور لاچار پاتے ہيں، لاچارى كى اس حالت ميں  متعدد افراد نے اپنى جان خود اپنے ہاتهوں  سے لينے كا اراده كرليا.مثال كے طور پر  پاكستان ميں ہسپتال كے آئیسولیشن وارڈ سے ايك مريض نے اس مرض كے خوف سے  چھلانگ لگا کر خود کشی کر لى ، اور ٹيسٹ  كے رزلٹ آنے پر معلوم ہوا   كہ  نتيجہ  منفی تها ۔اس سے قبل لاہور میں کورونا وائرس کا مریض کہلائے جانے پر ايك  عمر رسیدہ شخص نے خودكشى کر لی تھی كيونكہ چند لوگ انہیں کورونا وائرس کا مریض کہہ رہے تھے۔
اسی طرح بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں 3 بچوں کے باپ نے محض اس خدشے پرخودكشى  کرلی تھی، جب اس کو لگا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہےجس کی وجہ سے اس کا خاندان بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ علاوة ازيں اٹلى ميں ايك نرس  نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
ترکی میں  بهى ایک شہری نے وائرس سے متاثر ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی ، اور  برطانیہ میں ایک نوعمر بچی نے انفیکشن سے بچنے کے لئے گھر میں قرنطین کی وجہ سے خودکشی کرلی ، اور سب كچھ  وائرس كورونا كى نفسیاتی اثرات  كے باعث تھی۔
ہمیں اس پیچیدہ رجحان کا مقابلہ کرنا چاہئے، اور ان لوگوں کی مدد کرنى چاہئے جو ذہنی امراض کا شکار ہیں . اور ياد ركهنا چاہيے كہ ہم اس دنيا ميں اپنى مرضى سے نہيں آئے اور نہ ہى اپنى طرف سے طہ شده وقت ميں يہاں سے كوچ كرسكتے ہيں. موت كا مقرره وقت صرف الله رب العزت كے ہاتھ ميں ہے. وه لمحوں ميں حالات كو تبديل كرنے پر قادر ہے. فرمانِ الہى ہے  ولَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ" اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بےشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے" (سوره البقرة:195)
 نيكىاں كرنا، دوسروں كے كام آنا ، اور ان كى راحت يا مسكراہٹ كا سبب بننے ميں ہر انسان كو روحانى تسكين ملتى ہے. لوگوں كے كام آئيں اور يہ ضرور جان ليں كہ اس قسم كے بہت سے مشكل حالات دنيا پر  پہلے بهى گزرے ہيں، اور ہوسكتا ہے كہ يہ  چهوٹا سا وائرس انسانيت كو ايك   ايسا سبق دے دے جسے بڑى طاقتيں دينے سے قاصر رہى ہيں. الله پر بهروسہ ركهيں اور  يہ فرمانِ الہى ياد ركهيں   قُلْ لَّنْ يُّصِيْبَنَـآ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّـٰهُ لَنَاۚ هُوَ مَوْلَانَا ۚ وَعَلَى اللّـٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُـوْن "کہہ دو ہمیں ہرگز نہ پہنچے گا مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا، وہی ہمارا کارساز ہے، اور اللہ ہی پر چاہیے کہ مومن بھروسہ کریں۔" (سوره توبہ:51)


 

Print
Tags:
Rate this article:
4.5

Please login or register to post comments.