لیبیا سے متعلق الازہر_الشریف کا بیان

  • | پير, 22 جون, 2020
لیبیا سے متعلق الازہر_الشریف کا بیان


الازہر_الشریف مصر کی قومی سلامتی کو برقرار اور اس سرحدوں کو محفوظ رکھنے کے متعلق تمام مصری اقدامات کی مکمل حمایت اور تایید کرتا ہے۔
الازہر_الشریف نے ۲۱ جون ۲۰۲۰ کو اپنےصادر بیان میں لیبیا میں پر امن حل تک پہنچنے کی حمایت کی ہے، اور باقاعدہ جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی کا دوبارہ مطالبہ کیا  ہے۔ 
الازہر_الشریف نے ایک ہی وطن کے بھائیوں کے مابین تنازعات اور اس کے افراد کے مابین  اس فتنہ کو مزید تقویت دینے والے دیگر غیر ملکی عزائم کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
الازہر الشریف سرپرستی (قیادت )کے اس اصول کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جسے کچھ ممالک عرب دنیا پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔الازہر الشریف اس بحران کے حل کےلئے مشترکہ اور مستحکم عرب پالیسی کو نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اسی طرح لیبیا کے عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ متحد رہ کر ان اختلافات کو مسترد کریں جو لیبیا کو نو آبادیاتی عزائم اور غیر ملکی مداخلت کا شکار بنا رہے ہیں۔ 
الازہر_الشريف مصرى حكومت كے ان تمام اقدامات كى حمایت كرتا ہے، جس سے مصرى حكومت، مصر كى سلامتى اور اس كى سرحدوں کی حفاظت کرسکے۔
اسى طرح الازہر الشريف نے ليبيا بحران كے پرامن حل كيلئے مصر كى مستقل توجہ، ليبيا كے تمام خطوں پر فائر بندى كى بابت صدر عبدالفتاح السيسى كى مخلصانہ اپيل، اور ليبيا كے استحكام اور اس كے عوام كى امن وسلامتى اور يكجہتى كيلئے  اقوام متحده كے زير اہتمام گفت وشنيد كى بحالى كى حمايت كی ہے۔
الازہر الشريف مصر کی عظیم فوج کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جو اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھتے ہوئے اپنے ملک اور اس کی حدوں کی خاک کی حفاظت کے لیے ہر سمے مستعد ہیں۔ الله سے دعا ہے كہ وه ان كى حفاظت كرے اور ملک و عوام کے مفاد کے لئے انہیں توفیق عطا کرے۔ اور لیبیا کی عوام كو جنگوں كى ہولناكيوں اور تنازعہ كى لعنت سے محفوظ ركهے، اور ہر طرح کے خطرہ سے تمام عرب اور اسلامی ممالک كى حفاظت كرے۔
 

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.