موت کے کھیل!!

  • | اتوار, 18 اپریل, 2021
موت کے کھیل!!

 

 
الازہر انٹر نیشنل سنٹر برائے الیکٹرانک فتوی  نے "ٹک ٹوک" ویڈیو ایپلی کیشن کے "نیلے رنگ کے اسکارف" یا "بلیک آؤٹ" چیلنج کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جو اپنے صارفین کو دعوت دیتا ہے کہ  کمرے کو تاریک کرنے کے بعد شدید تاریکی اور گھٹن کے ماحول میں اپنی ویڈیو بنائیں ۔ بہت سے افراد نے حقیقت میں  اپنی سانسیں روکنے اور خود کو موت کے سامنے لانے کے بعد اپنی ہی ویڈیوز شیئر کیں، افسوس کہ ان میں سے کچھ کا کھیل موت میں بدل گیا۔ 
یہ چیلنج ہمارے مذہب اور انسانی فطرت  کے بالکل منافی ہے۔ کیونکہ اگر اس کا نتیجہ موت بھی نہ ہوا تو کم از کم اس سے دماغ کے خلیوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اور اس سے انسانی شعور کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
اسی لئے الازہر انٹرنیشنل سنٹر برائے الیکٹرانک فتویٰ نے  ان  کھیلوں اور چیلنجوں کو حرام قرار دیا ہے جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے: {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ  وَأَحْسِنُوا  إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ} (اور اپنے آپکو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی اختیار کرو، بے شک اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے) [بقره: 195]
رسول ﷺ نے فرمايا: "مومن خود کو ذلیل نہ کرے"۔ پوچھا گیا: مومن اپنے آپ کو ذلیل کیسے کر سکتا ہے؟ رسول نے فرمايا: "اپنے آپ کو اتنی اذیت دے کہ وہ کھڑا ہی نہ ہو سکے" ۔ الترمذی
الازہر انٹرنیشنل سينٹر برائے الیکٹرانک فتویٰ والدین، میڈیا اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کے خطرات، اور ان کے جسمانی، نفسیاتی اور خاندانی نقصانات پر روشنی ڈالیں اور اس سے لوگوں کو خبردار کرے۔ سينٹر اس بات پر زور دیتا ہے کہ قوم کے فرزندوں کو تمام قومی متحرکہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے تا کہ انکو اس مغربی ثقافت کے خطرات سے آگاہی ہو 'جو کہ قومی فکر وشعور کے لئے زہر قاتل اور تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں'  اور ان افکار کی ترویج کو روکنے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوں۔
Print
Tags:
Rate this article:
4.0

Please login or register to post comments.