"ہم انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں الازہر الشريف كے ساتھ تعاون کرنے میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں": قاہرہ میں جاپانی سفیر نے الازہر آبزرویٹری کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے كہا

  • | پير, 14 جون, 2021
"ہم انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں الازہر الشريف كے ساتھ تعاون کرنے میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں": قاہرہ میں جاپانی سفیر نے الازہر آبزرویٹری کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے كہا

 

گزشتہ اتوار كو الازہر آبزرویٹری برائے انسداد انتہا پسندی نے قاہرہ میں جاپانی سفیر جناب "مساکا نو" کا استقبال كيا، جنہوں نے انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے میں الازہر آبزرويٹرى كے اہم اور نماياں کردار کے بارے میں جاننے کے لئے آبزرویٹری کا دورہ کیا۔ 
انہوں نے دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کا جائزه لينے، ان کا تجزیہ كرنے، اور شکوک وشبہات کے جواب دینے میں آبزرویٹری کے کردار کی تعریف کی، علاوه ازيں دہشتگرد گروہوں كے جهوٹے دعووں كى تصحيح اور درست اسلامى مفاہيم كو پهيلانے ميں آبزرويٹرى كے كردار كو سراہا۔
آبزرویٹری کے دورے کے دوران، سفیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ الازہر الشريف اسلام کے صحيح امیج کو پھیلانے اور مضبوط کرنے کے لئے حقیقی اور انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے، انہوں نے تاكيد كى کہ ان کے اس مشاہداتی دورہ كا مقصد قريب سے الازہر اور اس كى آبزرويٹرى كے جديد طریقہ کار سے متعارف ہونا تها. انہوں نے كہا كہ انتہا پسندانہ مہموں کے بڑھنے کے نتیجے میں بہت سے لوگاسلام کے بارے میں غلط فہمی كا شكار ہوئے میں، اسلام سے منسوب دہشتگردى کے نتیجے میں دنیا بھر میں بہت سے سانحات واقع ہوئے، اور ان کے متاثرین میں سے کچھ جاپان سے بهى تھے۔
جاپانی سفیر نے مزید کہا کہ اعتدال پسند نظریات پھیلانے اور غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے الازہر کی کوششیں بہت اہم اور ضروری ہیں۔ تا کہ مسلمانوں کو اس مذہب سے اچهى طرح آگاہى ہو اور غیر مسلمانوں كے سامنےبهى اسلام كى صحيح صورت واضح ہو۔ انہوں نے مزید کہا "مجھے معلوم تھا کہ آپ (13) زبانوں میں کام کرتے ہیں اور دنيا بهر ميں اپنا پيغام نشر كرنا چاہتے ہيں۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ اپنى لگاتار اور حیرت انگیز کوششوں اور مستقل جدوجہد کی بابت زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ميرى طرف سے آپ سب کے ليے نیک خواہشات، ہمیں الازہر کے ساتھ رابطے میں رہ کر خوشی ہوگی"۔
الازہر آبزرویٹری کے ممبران نے اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے اور انٹرنیٹ پر شدت پسند گروپوں کے ذریعہ پھیلائے جانے والے انتہا پسندانہ نظریات سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "کووڈ 19" کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح میں حالیہ اضافے کی روشنی میں آنے والی مدت میں یہ کوششیں جاری رہیں گی۔
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.