ازہر شريف: رفیوجیز دوگنے مشکلات اور بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں۔ عالمی برادری پر ان کی حمایت اور حفاظت فرض ہے۔

  • | پير, 21 جون, 2021
ازہر شريف: رفیوجیز دوگنے مشکلات اور بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں۔ عالمی برادری پر ان کی حمایت اور حفاظت فرض ہے۔

 

ازہر شريف ساری دنیا کو جدید دور کے تارکینِ وطن کے مسائل کی یاد دلاتی ہے ... جن میں سے قدیم ترین مسئلہ "فلسطینی مہاجرین كا مسئلہ" ہے۔
20 جون پناہ گزینوں کا عالمى_دن ہے؛ اس موقع پر ازہر شریف تمام دنیا کے ممالک سے مطالبہ كرتا ہے کہ وہ مہاجروں کے مسئلے كے حقِ ذمہ دارى كو ادا كريں ، جنہیں ظلم و ستم، دہشت گردى، اور جنگوں کے سبب ان كے قديم آبائی گھروں سے نکال دیا گیا تھا، یہ بے گناہ بغیر کسی وجہ یا جرم کیے مادی اور نفسیاتی نقصانات اور اذیتوں کا سامنا کررہے ہیں۔
ازہر شريف عالمی برادری کو فلسطینی مہاجرین کے سنگین مسئلہ کی یاد دلاتا ہے، جن کو زبردستی اپنی گھروں سے نکالا گیا، جن کی زمین ان سے جبرا چھین لی گئی، جن کے حقوق تمام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے ميں آج تک کھو ئے ہوئے ہیں۔ازہر شریف عالم انسانی کو ان کے اس منصف انسانی مسئلہ میں ان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ تاکہ وہ ان قبضہ گیروں اور ان کے معاونین کے ظلم وفساد کی قوت کے باوجود اپنے گھر لوٹ سکیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ رفیوجیز سے متعلقہ مسائل کی طرف خاص دھیان دیں اور اس کے اسباب پر قابو پانے کی کوشش کریں، جس میں لالچ اور دیگر مادی اسباب نے حقوق انسان اور انسانیت پر غلبہ پالیا ہے۔
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.