‎”امام، پوپ اور مشکل راستہ" انسانی اخوت کی دستاویز کے مختلف مراحل پر لکھی جانے والی ایک تاریخی کتاب ہے، جو اس سال قاہرہ انٹرنیشنل بک فئیر میں الازہر اور مسلم علما کونسل کے کارنر میں دستیاب ہے

  • | اتوار, 4 جولائی, 2021
‎”امام، پوپ اور مشکل راستہ" انسانی اخوت  کی دستاویز کے مختلف مراحل پر لکھی جانے والی ایک تاریخی کتاب ہے، جو اس سال قاہرہ انٹرنیشنل بک فئیر میں الازہر اور مسلم علما کونسل کے کارنر میں دستیاب ہے

 

‎۔ اس کتاب کے مصنف جسٹس محمد عبد السلام ہیں، جو انسانی اخوت  کی اعلی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر کے سابق مشیرکار  بھی ہیں۔
‎شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب اور رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسی کتاب کا مقدمہ لکھا ہے۔ اسی طرح متعدد رہنماؤں اور سینئر بین الاقوامی سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے اس کتاب پر تبصرے بھی لکھے ہیں۔
‎کتاب کے مصنف نے  عالمی امن پھیلانے کے لئے فضیلت مآب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر اور پوپ فرانسس رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا کے سنجیدہ  اقدامات اور  ان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی ہے۔  ان کاوشوں کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کا ویٹیکن کے دورہ اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعد پوپ فرانسس کا مصر اور الازہر الشریف کے دورہ سے ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں نمایاں شخصیتوں کے مابین ملاقاتیں جاتی رہیں، یہاں تک کہ انسانی اخوت کی دستاویز پر دونوں شخصیات نے ۲۰۱۹ میں دستخط کیا، جس کا مقصد دنیا بھر کے انسانوں کے ما بین اخوت اور بھائی چارہ کی اقدار کو راسخ کرنا ہے ۔
‎مصنف نے امام اکبر شیخ الازہر  کی شخصیت کے بارے میں تفصیلا بات کی کیونکہ مصنف انہیں بخوبی جانتے ہیں، انہوں نے مختصر طور پر  اس عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کی کوشش کی۔ اور اسلام کا حقیقی پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے ان کی ان تھک سعی کو نہایت واضح اور سلیس طریقہ سے بیان
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.