فرانسيسى صدر سے ملاقات كے دوران

  • | بدھ, 25 مئی, 2016
فرانسيسى صدر سے ملاقات كے دوران
فرانسيسى صدر سے ملاقات كے دوران
امامِ اكبر :
- فلسطين كے مسئلہ كو حل كرنے ميں ہم فرانس  كى كوششوں كى  قدر كرتے ہيں
- اسلام ميں خون كى حرمت چاہے وه مسلمانوں ياغير مسلمانوں  كا ہو بہت عظيم ہے . دہشت گردى كا مقابلہ سب پر واجب ہے اور اس سلسلے ميں ہم فرانس كى مدد كرنے كے لئے تيار ہيں .
فرانسيسى صدر:
- تشدد اور دہشت گردى كا سامنا كرنے ميں ہم  آپ كے كردار كى قدر كرتے ہيں
- آج آپ كے خطاب نے امن وسلامتى اور بقائے باہمى كے مفاہيم كو آگے بڑهايا  اور اس كو مزيد تقويت دى.
- ازہر شريف ايك قديم اور عظيم اداره ہے – حقيقى اسلام كو پهيلانے كے لئے ہم آپ كے عزم واراده كا شكر ادا كرتے ہيں .
- پٹاكلان  كا دوره كركے ہم آپ كے  عظيم انسانى موقف كو خراج عقيدت پيش كرتے ہيں –
فضيلت  مآب  اما مِ اكبرلا شيخ ازہر ، مسلم علما كونسل  كے سربراه ڈاكٹر احمد الطيب نے فرانس كے دارالحكومت  پاريس كے صدارتى محل (اليزيہ) ميں فرانس كے صدر (فرانسوا اولاند) سے ملاقات كى .
- ملاقات كے دوران  فضيلت مآب اماِ اكبر نے تاكيد كى كہ فرانس اور مصر كے درميان تعلقات پرانے اور متنوع ہيں . اور اس بات كى وضاحت كى كہ ازہر شريف فلسطين كے مسئلہ كو حل كرنے ميں  فرانس  كى كوششوں كى  قدر كرتا ہے.
اماِ م اكبر نے بيان كيا كہ اسلام ميں خون كى حرمت چاہے  وه مسلمانوں كا ہو ياغير مسلمانوں كا بہت ہى عظيم ہے اور اس بات پر تاكيد كى كہ دشت گردى كا مقابلہ كرنا سب پر واجب ہے اور يہ كہ ازہر شريف اس سلسلہ   ميں فرانس كى ہر ممكن مدد كرنے كے لئے تيار ہے – اس آفت كا سامنا كرنے كے لئے اُنهوں نے فرانس كے كردار كو سراہا –
امامِ اكبر نے فرمايا كہ تشدد كا سامنا كرنے كے لئے سب كے تعاون كى ضرورت ہے انهوں نے نوجوانوں كے كردار اور ان كو تشدد كے خطرے سے بچانے كے لئے مزيد كوششوں كى اہميت پر زور ڈالا-
فضيلت مآب اماِ اكبر نے مزيد كہا كہ ازہر شريف ديگر تہيذيبوں اور ثقافتوں كے ساتھ مفاہمت كے پل تعمير كرنے كے لئے تيار ہے جس كا مقصد ميانہ روى ، امن وسلامتى اور باہمى تعاون كے مفاہيم كى نشر واشاعت ہے علاوه  از اين  اُنهوں نے كہا كہ ازہر شريف ميں فرنچ كلچڑل سنٹر ہے جو طلبہ كو فرانسيسى زبان كى تعليم ديتا ہے جس سے فرانسيسى اور ديگر ثقافتوں سے قريب ہونے كے موقعہ مزيد بڑهتے ہيں-
اپنى جانب سے  فرانس كے صدر " فرانسوا اولاند" نے امامِ اكبر كا پُر جوش استقبال كيا ، روادارى ، امن وسلامتى اور وسطيت كى نشر واشاعت كے لئے امامِ اكبر كى كوششوں كو سراہا –
اور كہا : ہم ازہر شريف كى عظمت  اور اہميت كو جانتے ہيں اور حقيقى اسلام كو پهيلانے كے لئے اس ادارے كى كوششوں كى قدر كرتے ہيں .
صدر "فرانسوا اولاند" نے اپنى اور فرانسيسى قوم كى جانب سے فضيلت مآب امامِ اكبر كا پاريس كے "پاٹاكلان"  تهيٹر" – جہاں گزشتہ نوفمبر  ميں ايك دہشت گرد حملہ ہوا تها – جانے  كا شكريہ ادا كيا اور تاكيد كى كہ اُن كا يہ عظيم انسانى موقف دہشت گردى اور تشدد كا مقابلہ كرنے كے لئے اُن كى جرات اور اصرار كا ثبوت  پيش كرتا ہے –
فرانسيسى صدر نے امامِ اكبر كا يورپين قوم اور دنيا كے تمام مسلمانوں سے عالمى خطاب  پيش كرنے كا شكريہ ادا كيا ، انهوں نے اس بات پر زور ڈالا كہ يہ خطاب اسلام كى صورت كى تصحيح ميں اہم كردار ادا كرے گا اور يہ بهى كہا كہ فرانس اس بات كو بہت اہميت ديتا ہے كہ اس ميں رہنے والے مسلمان آزادى اور عزت سے رہيں ، اس سلسلے ميں انهوں نے مسلم كميونٹى بورڈ اور ڈائيلاگ فورم  كى بنياد ڈالى جس كا مقصد فرانس ميں موجود مختلف اداروں كے ساتھ تعلقات  قائم كرنا ہے –
فرانس كے صدر نے ازہر شريف كے  ساتھ تعاون كى خواہش كا اظہار كيا تاكہ انتہا پسندى كے مقابلے كے لئے ان كے تجربوں سے فائده اٹهايا جا سكے اور اس سلسلے ميں مشتركہ تحقيق ، مطالعہ اور ريسرچ كيا جائے – اُنهوں نے ازہر كے طلبہ كے لئےفرانس كى يونيورسٹيوں ميں تعليم حاصل كرنے كے لئے   وظيفے خاص كرنے كا وعده بهى كيا –
فرانسوا اولاند نے فلسطين كے مسئلہ كے سياسى حل كى ضرورت پر زور ديا ہے اور كہا كہ اس مسئلہ كے حل كے لئے فرانس نے اقدامات اُٹهائے ہيں – علاوه از اين  انهوں نے فرانس اور مصر كے درميان تعلقات كے بارے ميں بات كى كيونكہ مصر مشرقِ وسطى كے اہم ترين ملكوں ميں شامل ہے – اُنهوں نے امامِ اكبر اور فٹيكن كے پوپ كے ملاقات كى اہميت كے بارے ميں بهى گفتگو كى اور كہا كہ يہ ملاقات نہايت اہم وقت ميں ہوئى :
" ميں تہہ دل سے  اس ملاقات پرآپ كا  شكريہ ادا كرتا ہوں كيونكہ اس كامقصد تمام  انسانيت كے لئے ايك بہتر زندگى ہے –
اس ملاقات ميں فرانس كے وزير خارجہ "جان مارك  ارو و"، وزير داخلہ " بيرنار كازنوف"، دينى ومذہبى امور كے مشير كار ، ازہر شريف كے انٹرريجلس ڈائيلاگ كے سربراه ڈاكٹر حمدى زقزوق ، شيخ ازہر كے مشير كار محمد عبد السلام صاحب اور فرانس ميں مصر  كے سفير موجود تهے -
 
 
Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.