وہ دعویدار ہیں اور ہم مصلح کار ہیں

1

  • | بدھ, 8 جون, 2016

امام ترمذی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب سنن میں اور امام ابو داؤد اور احمد رحمۃ اللّٰہ علیہما نے اپنی کتاب مسند میں حضور پاک محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا قول ایک جیسے الفاظ میں نقل کیا ہے کہ "میری امت میں خلافت تیس سال تک رہے گی پھر اس کے بعد بادشاہت وملوکیت کا دور شروع ہوگا"، اور یہ خلافت کا سنہرا زمانہ حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی، حضرت علی مرتضی اور حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہم اجمعین کا زمانہ ہے۔
لہذا ہر وہ نظام حکومت جس کا قیام خلفائے راشدین کے نظام خلافت کے بعد عمل میں آیا ہے، اس نظام حکومت کو اصطلاحی طور پر بادشاہت وملوکیت کے نام سے جانتے ہیں نا کہ خلافت اسلامیہ یا خلافت دینیہ کے نام سے جانتے ہیں اور اگر ان حاکموں کا نام خلفاء رکھا بھی جائے تو وہ لغوی معنی کے اعتبار سے ہوگا کیونکہ وہ اپنے ما قبل حاکموں کے جانشیں اور خلیفہ ہیں۔

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.