07

  • | بدھ, 15 جون, 2016

مشترکہ کاموں اور مفادات میں غیر مسلموں کے ساتھ معاملہ کرنے اور ان  کے ساتھ تعاون کرنے کو حرام قرار دینا ناممکن ہے کیوں کہ اللّٰہ کے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں کے ساتھ معاملات اور ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور اس سے ہرگز منع نہیں فرمایا بلکہ اللہ رب العزت کا قرآن کریم میں یہ فرمان بھی ہے : {لاَ يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ}، ترجمہ " اللہ تعالیٰ نے تم کو ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کرنے سے منع نہیں کیا جن لوگوں نے دین کی بنیاد پر تم سے

جنگ وجدال نہیں کیا اور ناہی تم کو تمہارے گھروں سے نکالا، بے شک اللہ رب العزت انصاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے بلکہ اللہ رب العزت نے ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرمایا ہے جن لوگوں نے دین کی بنیاد پر تم سے قتال کیا، تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تم کو گھروں سے نکا لے جا نے کے وقت دوسروں کا تعاون کیا لہذا اب جو ان سے دوستی کرے گا اس کا شمار ظالموں میں ہوگا " ۔ 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.