ازہر شریف کابل میں دو دہماکوں کی مذمت

  • | منگل, 6 ستمبر, 2016
ازہر شریف کابل میں دو دہماکوں کی مذمت

ازہر شریف پیر کے دن افغانستان کے دار الحکومت کابل میں وزارت دفاع کے قریب  دو دہشتگردوں دہماکوں، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 90 افراد سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ازہر شریف تاکید کرتا ہے کہ ایسی دہشتگرد کاروائیاں روادار اسلامی تعلیمات، تمام آسمانی مذاہب اور انسانی تہذیب وروایات کے مخالف ہیں جو تشدد اور دہشتگردی کی تمام صورتوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ازہر شریف ایسی کاروا‏‏ئیوں کو زمین میں فساد پھیلانے کی ایک شکل گردانتا ہے، اس فعل کا مرتکب دنیا میں بدنامی اور آخرت میں شدید عذاب کا مستحق ہوگا۔
ازہر شریف ان کاروا‏‏ئیوں کی مذمت کرنے کے ساتھ دہشتگردی کا سامنے کرنے کے لۓ تمام اطراف کے تعاون اور یکجہتی پر زور دیتا ہے اور خونریزی اور تشدد کے دائرے کو تنگ کرنے کے لۓ مزید پرخلوص کوششوں کی دعوت دیتا ہے۔
ازہر شریف افغانستانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتا ہے اور اللہ سے دعا گو ہے کہ متاثرین کے لواحقین کو صبر جميل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد شفا یاب کرے۔


 

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.