مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کے رجحان پر روشنی ڈالنے کے لیے الازہر آبزرویٹری برائے انسداد انتہا پسندی (۱۲) زبانوں میں نئی ویڈیو کلپس جاری کررہا ہے۔
الازہر_آبزرویٹری نے اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی حملوں کے بارے میں متعدد مطالعات اور رپورٹس جاری کی ہیں، جو اس قسم کے افعال کے خطرہ پر روشنی ڈالتی ہیں اور جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کا نتیجہ معاشروں کی تعمیر نہیں بلکہ بربادی اور ان کو غیر مستحکم بنانا ہی ہوتا ہے۔ الازہر آبزرویٹری کی تازہ ترین ایڈیشن "عبادت گاہوں پر حملے" آئندہ قاہرہ کے بین الاقوامی کتابی میلے میں آویزاں کیا جائے گا۔
الازہر آبزرویٹری اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ اس قسم کے حملے "انسانی اخوت" دستاویز کے منافی ہیں، جو عبادت گاہوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتی ہے، كيونكہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا تمام مذاہب، انسانی اقدار اور بین الاقوامی چارٹروں اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ ویڈیو کلپس مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعے مل سکتے ہیں: