آنے والے دنوں میں فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم علما كونسل کے سربراه پروفيسور ڈاكٹر احمد الطيب سينيگال اور نيجريا کا دوره كريں گے يہ ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقی ممالک کا پہلا دوره ہے جو سركارى اور قومى لحاظ سے نہايت اہم ہے .
اس نہايت اہم تاريخى دورے كے دوران امامِ اكبر سینيگال اور نيجيريا كے وزير اعظم اور اعلى حكام سے ملاقات كريں گے . وہ اس دورے ميں ديگر سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جس كا مقصد امن وسلامتی کی نشر واشاعت، مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی مکالمے کے فروغ، احترام انسانیت اور تشدد کو ترک کرنے پر زور دينا ہے اس دورے کے دوران فضيلت مآب شيخ ازہر نوجوانوں کو متشدد افکار وخیالات سے آکاہ کرنے کے لئے ان سےخطاب فرمائيں گے۔
شیڈول کے مطابق امام اکبر سینیگال اور نائیجیریا میں اپنے دورے کے دوران افریقی براعظم کے عوام اور دنیا کے مسلمانوں سے ایک خطاب فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ علماۓ کرام، اعلى حكام اور مشہور افراد کی (موجودگی- حضور) میں بھی ایک تقریر پیش کریں گے۔
افریقیا میں فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کا یہ دورہ سرکاری اور میڈیا کی سطح پر دلچسپی کا باعث ہے۔