قتلِ مسلم ‏

  • 14 اکتوبر 2018
قتلِ مسلم  ‏

               رسول اللهؐ نے فرمايا كہ:«جب كبهى كوئى كسى دوسرے كى طرف ہتهيار سے اشاره كرتا ہے تو فرشتے اس پر لعنت بهيجتے ہيں۔» يعنى اگر صرف اشاره كرنے سے يہ وعيد ہے كہ فرشتے لعنت كرتے ہيں تو جو قتل كرے گا اس بدبخت كا كيا حال ہو گا؟ اس سے يہ بهى بات واضح ہوتى ہے كہ اگر كوئى كسى كو ڈرانے كى نيت سے ايسا كر رہا ہے تو تب بهى وه لعنت كا مستحق ہو گا اور يہ كسى بهى صورت مسلمان كے لئے جائز نہيں ہے۔ حضرت عبد الله بن عمر سے روايت كہ آنحضرت نے فرمايا كہ الله كى نظروں ميں تمام دنيا زائل ہو جانے سے بهى بڑھ كر جو چيز ہے وه ايک مسلمان كا قتل ہے اور اس سے بڑھ كر يہ فرمايا كہ قيامت كے دن سب سے پہلے جس معاملے كا فيصلہ ہو گا وه انسان كا خون ہے۔

               ايک اور جگہ رسول اكرمؐ نے فرمايا: «تم كبهى جنت ميں داخل نہيں ہو سكتے جب تک ايمان نہ لاؤ اور كبهى مومن نہيں ہو سكتے جب تک آپس ميں محبت نہ كرو۔» جب الله كى شريعت نے مسلمانوں كى بنياد ہى باہمى محبت اور برادرى پر ركهى اور اس كو ايمان كى جڑ قرار دي تو وہى اسلام كى اصل پہچان ہوئى، اسى پر ايمان كى تكميل موقوف ٹهہرى تو ظاہر ہے جو مسلمان خدا كے اس جوڑے ہوئے رشتے كو توڑ دے اور اپنے ہى ہاتهوں سے جو مسلمانوں كى دستگيرى اور مددگارى كے لئے بنائے گئے ہيں مسلمانوں كى گردنيں كاٹے اس سے بڑھ كر خدا كى زمين پر اس كى شريعت كا مجرم كون ہو سكتا ہے؟ اگر انسان كى برائياں اور بداعمالياں الله كى لعنت كى مستحق ہوں!!

               حضرت اسامہ نے ايک فوجى مہم كے دوران ايک شخص كے سر پر جب تلوار مارنے كا اراده كيا تو اس نے لا الہ الا الله پڑھ ليا۔ حضرت اسامہ كہتے ہيں كہ ميں نے كچھ پرواه نہ كى اور قتل كر ڈالا جبكہ ميرے ساتھ ايک انصارى جو حملہ آور ہوا تها اس پر اس نے اپنى تلوار روک لى۔ جب حضور كو اس كا علم ہوا تو حضور نہايت ناراض اور غمگين ہوئے اور فرمايا كہ " كيا تو نے اسے قتل كر ديا باوجود اس كے كہ اس نے لا الہ الا الله كہا تها؟؟ميں نے عرض كيا كہ وه تو اس نے محض ميرى تلوار سے بچنے كے لئے كہا تها۔ ليكن آنحضرتؐ برابر يہى جملہ دہراتے رہے كہ تو نے اسے قتل كر ڈالا باوجود اس كے كہ اس نے لا الہ الا الله كہا۔ يہاں تك كہ آنحضورؐ كا حزن وملال اور اس واقعے كا تاثر ديكھ كر مجھے اس قدر ندامت ہوئى كہ كاش ميں آج سے پہلے مسلمان نہ ہوتا۔" يہ روايت اس سلسلے ميں نہايت ہى عبرت انگيز ہے كہ جب الله كے رسول كا يہ حال تها كہ ايک مشرک دشمن كا جنگ كى حالت ميں بهى قتل ہو جانا گوارا نہيں كيونكہ اس نے خوف جان سے ايک مرتبہ لا الہ الا الله كہہ ديا اور اس قدر رنج اور افسوس فرمايا كہ عرصے تک صدائے الم زبان مبارك سے نكلتى رہى تو پهر غور كرو جو مسلمان ان مسلمانوں كو قتل كرے جن كى سارى زندگياں  الله پر ايمان اور اسلام ميں بسر ہوئيں اور جنہوں نے محض خوف جان سے ايک مرتبہ ہى نہيں بلكہ دل  سے لاكهوں مرتبہ كلمۂ لا الہ الا الله كا اقرار كيا تو ان كے قتل كرنے والوں کو كيا اور كيسى سزا ملے گی!!۔ يہى وجہ ہے كہ قرآن حكيم نے اس فعل كے لئے وه وعيد فرمائى كہ جو كسى معصيت كے لئے نہيں فرمائى۔

               قتل مسلم كى دوسرى صورت يہ ہے كہ اس فعل كو حلال سمجهے اور اس پر نادم اور متاسف نہ ہو۔ اس كا حكم شرعًا وہى ہو گا جو كفار اور مشركين كا ہے۔ دنيا ميں بهى اور آخرت ميں بهى۔ الله تعالى فرماتا ہے: (جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا) (سورۂ مائده: 32)۔

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

جرمنى كے دورے كى شروعات ميں امام اكبر شيخ ارہر كرسچین چرچز كے سربراهوں ملاقات كرتے ہوئے تاكيد كرتے ہیں كہ..
منگل, 15 مارچ, 2016
جرمنى كے دورے كى شروعات ميں امام اكبر شيخ ارہر كرسچین چرچز كے سربراهوں ملاقات كرتے ہوئے تاكيد كرتے ہیں كہ: دنيا ميں امن وامان كو نشر كرنا ميرا اولين مقصد ہے اور.. ميں عن قريب وتيكن كے پوپ سے ملاقات كروں گا فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم...
آج پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب جرمنی کے قومی اسمبلی سے مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے
منگل, 15 مارچ, 2016
آج شیخ ازہر اور مجلس علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب جرمنی کے قومی اسمبلی سے مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے۔  دورے میں امام اکبر قومی اسمبلی کے سربراہ "نوربرت لامرت" سے ملاقات کریں گے۔  علاوہ ازیں...
آج... امام اکبر شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے
هفته, 12 مارچ, 2016
جرمنى کے قومی اسمبلی (بوندستاج) کے سربراہ کی دعوت کے بنا پر امام اکبر شیخ ازہر جرمنی کے دار الحکومت "برلین" پہنچے۔ یہ دورہ چند دن تک رہے گا جس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب مغربی دنیا کے لۓ ایک عالمی خطاب پیش کریں گے۔ دورے میں امام...
First45678101213

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123456810Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123456810Last