انسان اور عقل (2)‏

  • 13 دسمبر 2018
انسان اور عقل (2)‏

             اسلام ميں اگر عقل وخرد كو استعمال كرنا دينى فريضہ شمار ہوتا ہے تو دوسرى جانب يہ ايك حتمى ذمہ دارى بهى ہے جس سے انسان فرار  اختيار نہيں كر سكتا اور وه اس كے اچهے يا برے استعمال پر جواب ده ہوگا، اسى طرح باقى حسى ادراكات كے وسائل كے استعمال كے بارے ميں بهى اس سے پوچها جائے گا۔

             الله تعالى كى مشيت كے مطابق اسلام نے عقل كو استعمال كرنے اور اس كے استعمال ميں حائل ركاوٹوں كو زائل كرنے پر بہت زور ديا ہے اور اسى وجہ سے اس نے ان ركاوٹوں كو ختم كرنے كا حكم ديا ہے تاكہ عقل، صحيح فہم اور فكرِ سليم كا راستہ اختيار كر سكے، اور يہ امر اس چيز سے مزيد واضح  ہو جاتى ہے كہ اسلام نے فكرى پيروى وغلامى اور اندهى تقليد كو واضح طور پر رد كرديا ہے، چنانچہ سوچے سمجهے بغير، اور اچهے اور برے ميں فرق كرنے پر قدرت ركهنے والے انسان كيلئے كسى صورت ميں بهى يہ درست نہيں ہے۔

              جس طرح  اسلام نے اندهى تقليد كو رد كيا ہے اسى طرح اس نے ہر قسم كے دجل وفريب، اعتقادى خرافات اور اوہام كو بهى رد كرديا ہے، ايسے ہى انفرادى ذمہ دارى مقرر كى ہے جو كہ فرد كى جان ومال اور عقل كى حفاظت كى بناپر اس كى آزادى اور اطمينان پر قائم ہے . علاوه ازيں اسلام نے عقل كى حفاظت كو بنيادى اور ضرورى مقاصد ميں شمار كيا ہے، اور عقيدهِ توحيد كے ذريعے مردِ مومن كو حق گوئى ميں (ہر قسم كے) خوف سے آزاد كرديا ہے، پس مومن حق اور سچائى كے اظہار ميں كسى صورت ميں بهى خوفزده نہيں ہوتا۔

               اس طرح اسلام نے انسان كو ايسے حقيقى ما حول كى ضمانت دى ہے جس ميں وه فہم وادراك (كے ساتھ) تفكر وتدبر كر سكے، يہى وجہ ہے كہ اسلام نے عقل كو تمام قيود وپابنديوں  اور غلامانہ تقليد سے آزاد كرديا ہے- اسى بناپر شيخ محمد عبده  كہتے ہيں: انسان كے دين كے تقاضوں كے مطابق دوامور مكمل ہوگئے حالانكہ وه دونوں سے محروم تها، اور وه (دونوں) فكر ورائے اور ارادے كى آزادى ہے۔

             عقل كے بارے ميں اسلام كے اس بنيادى نظريے كا اسلامى تہذيب كے قيام اور اسلامى فكر ميں بہت بڑا اثر تها، كيونكہ پابنديوں سے آزاد ہونے كا مطلب يہ ہے كہ  اسلام ميں داخل ہونےوالے ہر شخص كو مكمل خود مختارى اور استقلاليت  حاصل ہے۔  اس كو اپنى عقل كو استعمال كرنے كا نہ صرف حق ہے بلكہ اس كو استعمال كرنا اس پر فرض  ہے، اسى  عقل كو استعمال ميں لاتے ہوئے ہميں اچھى طرح جاننا چاہيے كہ اسلام  ايك مكمل نظامِ حيات ہونےسے پہلے ايك عقيده ہے، ايك اندرونى اور قلبى ايمان ہے، جو كسى بھى صورت ميں زبردستى يا مجبورى كے تحت نہيں  پيدا كيا جاسكتا. اسلام نشر كرنے كا  واحد طريقہ يہ ہے كہ  ہم  اسكى دعوت ميں خير ، بھلائى، اخلاقِ حسنہ اور  زندگى كے مثبت پہلوؤں كو كام ميں لائيں ، ارشادِ بارى ہے " ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ " ((اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔) (سورۂ نحل: 125)۔

 

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
123578910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123457910Last

اسلامى اخلاق كى خصوصيات
            اسلام ميں اخلاق كو چند خصوصيات اور امتيازات حاصل ہيں جو باقى تمام فلسفى مذاہب كى ديگر تمام اخلاقى نظاموں...
بدھ, 29 اگست, 2018
شريعت كے عمومى مقاصد (1)‏
منگل, 24 جولائی, 2018
مذہبى تنوع كا احترام
پير, 9 جولائی, 2018
First2345791011Last