شريعت كے عمومى مقاصد (2)‏

  • 16 ستمبر 2018
شريعت كے عمومى مقاصد (2)‏

 يہ بات  ہم پہلے بيان كر چكے ہيں كہ تمام شرعى احكام كا مركز اور محور، يا تو ان اہم بنيادى مقاصد كى حفاظت ہے( شريعت كے عمومى مقاصد 1 پڑهيں ) جو انسان كى تعمير وترقى اور تمدن  ميں سنگِ ميل كى حيثيت ركهتے ہيں اور  جن كے بغير دنيا وآخرت كى  زندگى متاثر ہوتى ہے، يا ان امور كى حفاظت ہے، جو لوگوں كى مشقت وتنگى اور پريشانى كو زائل كرنے كے لئے ضرورى ہيں، يا پهر تزئينى وتكميلى اور آرائشى چيزوں كى حفاظت ہے جن كا تعلق اخلاقِ حسنہ اور اچهى عادات سے ہے-

مقاصد كى ترتيب:

       ان مقاصد كى اہميت دراصلاسى  بيان كرده ترتيب كے مطابق ہے: سب سے پہلے اہم ترين بنيادى مقاصد، پهر ضرورى مقاصد، اور پهر تزئينى وتكميلى مقاصد، اگر ان ميں تعارض نہ ہو تو ان تينوں اقسام كى حفاظت لازمى ہے، اگر كسى ايك كى وجہ سے دوسرى قسم ميں خلل واقع ہو تو اہم بنيادى مقاصد كو ضرورى مقاصد  پر ترجيح دينا لازم ہے، كيونكہ بنيادى مقصد ميں خلل آئے تو ضرورى مقصد كا خيال ركهنا صحيح نہيں، چنانچہ كهانا پينا جان كى بقاء كے لئے بہت اہم ہے، اور نجس چيزوں سے اجتناب مقصد تزئينى ہے، اگر انسان نجس چيز كهانے پر مجبور ہو تو بنيادى مقصد جان كى حفاظت كى خاطر ضرورى مقصد كى  قربانى لازمى ہے اور نجس چيز كهانا جائز ہے، اسى طرح جان كى حفاظت كے لئے علاج  بنيادى مقصد ہے اور ستر پوشى تزئينى وتكميلى مقصد ہے، اور اگر بنيادى مقصد ميں خلل كا خطره ہو تو تزئينى مقاصد كا خيال ركهنا درست نہيں بلكہ علاج كى غرض سے  ستر كهولنا جائز ہوجاتا ہے "كيونكہ اہم بنيادى ضرورتيں حرام لوازما ت كو حلال كرديتى ہيں، اور عام ضروريات، تزئينى لوازمات ميں سے ممنوعات كو جائز كرديتى ہيں".

ضرورى مقاصد:

اپنى زندگى ميں تنگى ومشقت اور پريشانى كو دور كرنے كے لئے لوگوں كو شريعت كے ان "ضرورى مقاصد"  كى ضرورت ہوتى ہے، اور اہميت كے لحاظ سے ان كا دوسرا درجہ ہے، اس اعتبار سے كہ ان ميں سے بعض يا سب بهى مفقود  ہوں تو  زندگى كا نظام خراب نہيں ہوتا، ليكن ان كے مفقود يا مضطرب ہونے سے لوگوں كو تنگى ومشقت لاحق ہوتى ہے، ان كا تعلق معاملات ميں رخصت وآسانى سے ہے، جس سے مشقت وپريشانى ميں كمى ہوتى ہے، اور اس كے لئے ضرورى چيزوں كو مباح كرنا ہے.

  1. عبادات ،ميں مشقت كى صورت ميں رخصت كا حكم دياگيا  ہےجيسے تيمم كا جواز، رمضان ميں مسافر اور مريض كے لئے روزه ترك كرنے كى اجازت، اسى طرح سفر ميں چارركعت والى نماز، قصر كرنے كى رخصت ہے
  2. عادات ، ميں شكار كرنے اور سمندرى مردا ركو حلال كيا گيا، اور زندگى ميں خوردونوش اور لباس ميں پاكيزه  چيزوں سے استفاده كرنے كى اجازت دى گئى ہے-

(ج)  معاملات، ميں شرعى قواعد كى مخالفت كے باوجود بيع سلم، ادهار، مساقات اور مزارعت كى اجازت دى گئى، اسى طرح ازدواجى زندگى كى پريشانيوں، اور مشكلات سے چهٹكارا حاصل كرنے لئے ضرورتاً  طلاق كو مشروع كيا گيا ہے-

تكميلى مقاصد:

        يہ وه امور ہيں جو زندگى كو خوشگوار اور بہتر بناتے ہيں، ان كا تعلق اچهى عادات اور اعلى اخلاق سے ہے، اور ان كے مفقود ہونے سے لوگوں كى زندگى ميں خلل پيدا نہيں ہوتا، جيسا كہ اہم ترين مقاصد (كى مفقودگى سے ہوتا ہے)، نہ ان كى زندگى ميں تنگى ومشقت ہوتى ہے جيسا كہ ضرورى مقاصد (كے نہ ہونے سے ہوتى ہے) بلكہ (ان كى مفقودگى سے) داناؤں اور فطرت سليمہ كے مالك نفوس كى جانب سے ناپسنديدگى اور نفرت كا اظہار ہوتا ہے- جيسے:

  1. عبادات ميں،  (ضرورت سے زائد) پاكيزگى وسترپوشى، اور نماز كے لئے لباسِ زينت كا پہننا ہے-
  2. عادات ميں، فضول خرچى اور كنجوسى كى ممانعت اور خوردونوش كے آداب ہيں-

(ج) معاملات ميں ،نجس چيزوں كى خريد وفروخت، اضافى گهاس اور پانى فروخت كرنے كى ممانعت، مسلمان بهائى كى منگنى پر اپنى منگنى اور اس كى خريدى ہوئى چيز كو خريدنے  يا اس كى قيمت بڑهانے كى ممانعت، اور شوہروں كو  يہ حكم كہ وه اپنى  بيويوں كو اچهے طريقے سے (اپنى زوجيت ميں) روك ليں يا انہيں احسن انداز سے چهوڑديں-

   

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123456810Last

خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والے ظالم‏ زندگى كو موت ميں بدلنے والے دہشت گرد
پير, 14 اگست, 2017
خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والى دہشت گرد جماعتوں نے يومِ آزادى سے دو دن  پہلىے ايك آرمى ٹرك كو نشانہ بنا كہ 18 معصوم جانوں كو مار  ڈالا ، اسى جان كو جس كو اللہ تعالى نے اتنى عزت بخشى كہ اس كو قتل كرنے كو پورى انسانيت كے قتل كے برابر...
بیرون مصر جامعہ ازہر کی کوئی شاخ نہیں ہے
منگل, 30 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی دنیا کی سب سے قدیم ترین یونیورسٹی ہے، بیرون مصر اسکی کوئی شاخ نہیں ہے، وہ اپنے نام اور وصف کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی مرجع ہےجہاں دنیا بھر سے لاکھوں افراد تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، اور اس سے ایسے ایسے علماء اور نامور...
الازہر يونيورسٹى كا مركز مصر كے دارالحكومت "قاہره" كے علاوه كہيں اور نہيں ہے!
پير, 29 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی نہ صرف مصر اور عالم عرب کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے بلکہ 972ء میں قائم ہونے والا یہ تعلیمی اور علمی ادارہ پوری دنیا میں ایک انفرادی خصوصیت کا حامل ہے۔ مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں موجود یہ ادارہ نہ صرف ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے...
135678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123456810Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123456810Last