انہوں نے اپنے ان چند ہمنشینوں کے علاوہ کسی اور کا مشورہ قبول نہیں کیا جبکہ ان کے ہمنشیں کسی بھی حال میں دنیا میں رہنے والے تقریبا دو ارب لوگوں کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں، اور اگر تسلیم بھی کر لیا جائے کہ انہوں نے ارباب حل وعقد سے مشورہ کیا ہے تو یہ صرف اور صرف شام اور عراق کے بعض علاقوں میں پیش ہوا ہے ناکہ سارے علاقوں میں، جیسا کہ شام اور عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اسلامی جماعتیں ایک دوسرے کو فاسق قرار دینے میں اور آپس میں جنگ وجدال کرنے میں مشغول ہیں لہذا یہ کون سی خلافت ہے؟ اور یہ کیسا لا یعنی کام ہے؟ ۔