امن كے راستے

  • 14 ستمبر 2017
امن كے راستے

            الله تعالى نے انسان كو اشرف المخلوقات كو مرتبہ دے كر اسے ايك عظيم ذمہ دارى سونپى ہے، اس زمين كو آباد كرنے كى ذمہ دارى، اس ميں خير اور بهلائى پهيلانے كى ذمہ دارى اور اسى لئے اس نے انبيا اور رسل كا ايك منظم نظام قائم كيا۔  تمام انبياء كا پيغام الله كى توحيد پر ايمان لانا اور عمل صالح ہى تها اور عمل صالح امن وسلامتى كى موجودگى كے بغير ہرگز قائم نہيں ہو سكتا۔

            آج كى دنيا ميں مختلف مذاہب، متعدد مسالك، مختلف رنگوں اور قوموں كے لوگ آباد ہيں اسى لئے اُن كے درميان اچهے تعلقات قائم كرنے سے امن كے راستے ہموار ہو سكتے ہيں۔اور اس راه كو مساوات وبرابرى، عدل وانصاف اور حقيقى آزادى ہى ہموار كر سكتى ہے ليكن كيا اس گلزارِ ہستى ميں موجود تمام لوگ امن وسلامتى كى ان راہوں كو ہموار كرنے كے راغب ہيں!!؟ ايك ايسى دنيا جس ميں انسانى جان كى كوئى قيمت نہيں رہى، جہاں غريب غريب تر اور امير امير  تر بنتا جا رہا ہے، جہاں طاقت ظلم كو روكنے كے لئے نہيں بلكہ ظلم كو مزيد بڑهانے كے لئے استعمال ہو رہى ہے،  جہاں كمزوروں كو بچانے كے لئے كوئى حقيقى قدم اٹهانے كى كوئى بهى ہمت نہيں ركهتا۔ جہاں حقوق پامال ہو رہے ہيں اور جہان امن وسلامتى محض ايك كونسل كا نام ہے امن وسلامتى كى راه اس وقت تك ہموار نہيں ہو سكتى جب تك دنيا ميں ظلم اور زيادتى كا خاتمہ نہ ہو اور جب تك حقيقى عدل وانصاف كى بنياديں نہ ركھى جائيں ، مشرق ہو يا مغرب انسان انسان ہے ، غريب ہو يا  امير  اس كو  دكھ درد اور مصائب كا احساس ہوتا ہے . 

            پورى دنيا گزشتہ كئى دنوں بلكہ سالوں سے سوشيل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ كے ذريعہ ميانمار كے صوبہ رخائن ميں ہونے والے قتل وغارت، ظلم وبربريت جبرى نقل مكانى، آتش زنى، نسل كشى اور قتل عام كى خوفناك تصويروں اور وحشت انگيز مناظر كا مشاہده كر رہى ہے جس ميں ہزاروں كو نہايت  بے رحم طريقہ سے موت كے كنويں ميں دهكيل ديا جا رہا ہے۔ اخلاق كے تمام مفاہيم ان مناظر كو ديكھ كر دم توڑ رہى  اور  انسانى حقوق كى حفاظت كے تمام بين الاقوامى معاہدے محض كاغذ پر سياہى  ره گئے ہيں۔

             پچھلے دنوں امامِ اكبر شيخ الازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب نےراخين ميں ہونے والے انسانيت سوز مظالم كے بارے ميں  اپنے اور دنيابھر كے مسلمانوں كے دكھ كا اظہار كيا اور اس كو انسانيت كے خلاف ايك سنگين جرم كا نام ديا  انہوں نے كہا كہ " جہاں تک آج کی بات ہے، اس سائنس وفن اور ٹیکنالوجی کی ترقی یافتہ زمانہ کی بات ہے، اقوام متحدہ کی تنظیموں کی بات ہے، حقوق  انسان کی بین الاقوامی جمعیتوں کی بات ہے، شہری سوسائٹیوں کی تنظیموں اور ان بین الاقوامی دستاویزات کی بات  ہے جنہوں نے فقیر ومحتاج بے بس ولاچار اور بیواؤں کی حمایت کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لیا ہے، اسی طرح اس نے لوگوں کے لئے امن وسلامتی بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے لیکن بعد میں یہ معلوم ہوا کہ یہ ساری جمعیتیں اور تنظیمیں ایک دنيا میں ہیں تو قتل وغارت گری، وخوںریزی، بکھرى منتشر لاشیں، بچوں کی آہ وفغاں، یتیموں کے آنسو اور اپنی اولاد کھونے والی خواتین کی چیخ وپکار ایک دوسری دنيا میں۔ اس اکیسویں صدی کے نئے زمانہ میں موت کی ترقی یافتہ مشینوں کی وجہ سے جنگ کا مفہوم ہی بدل چکا ہے کیونکہ جب اس زمانہ میں جنگ کا آغاز ہوتا ہے تو گھروں میں آرام وسکون سے رہنے والے، سڑکوں پر چلنے والے، اپنے گاؤں اور شہروں میں زندگی گزارنے والے اور اپنے مدرسوں ومجلسوں میں بیٹھے تمام لوگوں کو اپنا نشانہ بنا لیتی ہے یا وہ لوگ اس مہلک اسلحہ سے فرار اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر بار کو چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور اپنے انجام سے بے خبر ہو کر نامعلوم علاقہ کا رخ کر لیتے ہیں جہاں ان کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ لوگ گھبرا کر اور پریشان ہو کر سمندر کا رخ کر لیتے ہیں تاکہ وہ اسی سمندر کی وسعت میں ڈوب کر اپنی زندگی کو موت کے حوالہ کر دیں۔                                                       

           روئے زمین پر ستائے ہوئے بے بس لوگوں کے جسموں کو پامال کرنا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنا انسانیت کے جسم کو پامال کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مرادف ہے کیونکہ اس انسان کو وہ سب حقوق حاصل ہیں جو مشرق سے لے کر مغرب تک پوری دنیا کے انسان کو حاصل ہیں، احترام، امن وسلامتی اور آزادی  کے ساتھ اپنے وطن میں رہنے کے سارے حقوق حاصل ہیں۔ غربت اور مالداری نیز علاقائی، رنگ ونسل اور دینی بنیادوں پر ان حقوق میں تفرقہ بازی اور دوہرا معیار اپنانا صرف اسلامی مفہوم ہی میں نہیں بلکہ سارے خدائی ادیان ومذاہب کی رو سے انتہائی غلط اور وحشیانہ عمل ہے. جن لوگوں نے بھی دینداری اور اخلاق کے ماحول میں تربیت پائی ہے وہ جانتے ہیں کہ ایک انسان دوسرے انسان کا بھائی ہے اور انسانیت میں وہ اس کا شریک ہے اور انسانیت قرابت داری وتعلقات کا ایک بندھن ہے جس میں انسانوں کے درمیان آپسی حقوق اور واجبات مرتب ہوتے ہیں، خواہ انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی، قومی سطح پر ہو یا ملکی پیمانے پر" امام صاحب كى يہ باتيں اكثر وبيشتر مسلمانوں بلكہ ہر عاقل وبالغ انسان كے احساسات كى عكاسى كرتى ہيں . جرمنى ميں " امن كے راه " كے عنوان سے ايك كانفرنس ميں بھى  انہوں نے اسى بات پر  تاكيد كى كہ مشرق میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے مغرب میں ہتھیار کی تجارت، اس کی مسلسل صناعت اور فروخت  کی وجہ سے ہے، نیز  انہيں ایسے علاقوں کی تلاش بھی رہتى ہے جہاں دینی ومذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات اور فسادات کو بھڑکايا جاسكے جس کی وجہ سے خونریز تصادم قائم اور برقرار رہے، معاصر مفکر الہیات "ہنس کنگ"  کی (عالمی اخلاقی منصوبہ) نامی کتاب کے مقدمہ میں اعداد وشمار کے متعلق  آيا ہے کہ دنیا اسلحہ اور ہتھیار پر ہر ایک منٹ پر1.8 ملین ڈالر خرچ کرتی ہے جبکہ بھوک اور بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہر ایک گھنٹے میں 1500 بچے مرتے ہيں ۔تیسری عالمی جنگ کے علاوہ بھی پچھلى آٹھ دہائیوں نے ہر ہفتہ میں گرفتاری، عذاب، قتل وغارت گری اور جبرا نقل مکانی کے واقعات دیکھے ہیں اور اس وقت کی ظالم حکومتوں کی طرف سے ظلم وزیادتی کی ایسی تصویریں بھی دیکھی ہيں جنہیں تاریخ کے کسی دور میں نہیں دیکھا گیا ۔ ہر ماہ 7.5 بلین عالمی اقتصاد کے نظام میں  قرض کا اضافہ کیا جاتا تھا جس کی مقدار 1500 بلین ڈالر تک ہوتی تھی ، امام صاحب كى نظر ميں  ان تمام مشكلات کا حل مزید سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے سے حاصل نہیں ہوگا جبکہ زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے میں اس کی بلا شك بہت اہمیت اور ضرورت ہے۔ اس كا حل ان مادی فلسفوں میں بھى پوشیدہ نہیں ہے جنہیں اللہ رب العزت کے ادیان ومذاہب اور اس کے اخلاق سے کوئی سرو کار نہیں اور نہ ہی یہ حل مفید اور انسانی طریقۂ کاروں میں موجود ہے کیونکہ یہ سارے فلسفے ایک شخص کے ارد گرد ایک فرد کی حیثیت سے گردش کرتے ہیں نہ کہ ایک انسانی جماعت کے رکن کی حیثیت سے کیونکہ اس انسانی جماعت کے حقوق ہوتے ہیں جن کی نگہبانی افراد کی طرف سے لازمی ہوتی ہے ورنہ یہ انسانی جمعیت برباد ہو جائے گی اور وہ خود اسی انسانیت کے لئے خطرہ بن جائے گی۔                                                                                                              

          ان كى رائے كے مطابق اس بیماری کا صرف ایک علاج ہے اور وہ عام انسانی اخلاق ہیں جو دنيا كے  تمام بر اعظموں میں ہوں، مشرق ومغرب ہر جگہ لوگ اس پر متفق ہوں، اس موجودہ دنیا پر اسی کا راج ہو اور یہی اخلاق لوگوں میں ان متضاد اخلاق کی جگہ لے ليں جس نے ہمارى اس موجودہ دنیا کى تہذیب وتمدن کو خود کشی کی راہ پر لا کھڑا کیا ہے اور ہم اس اخلاق کریمانہ کو ادیان ومذاہب کے راستہ ہی سے تلاش کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے یہ شرط ہے کہ ہم خود مذاہب وادیان کے درمیان امن وسلامتی قائم کریں اور اس سلسلہ میں ایک مشہور قول بھی ہے کہ "دینی امن وسلامتی کے بغير دنیا وى  امن وسلامتی قائم نہیں ہو سکتی" ۔ اسی کہاوت کو زندہ کرنے کے لئے ازہر شریف نے یورپ کے بڑے دینی اداروں کا قصد کیا ہے کیونکہ یہ کہاوت کلی طور پر ازہر بلکہ اسلامی پیغام کے مطابق ہے،  ازہر شريف اپنے اور تمام دیگر ادیان ومذاہب کے درمیان امن وسلامتی قائم کرنا چاہتا  ہے ، امن وسلامتى كى راہ كو ہموار كرنا چاہتا ہے كيونكہ ہمارى  دنيا  آج ايك نہايت  خطر ناك موڑ پر كھڑى ہے ، اور امن كے راستوں كو اختيار كرنے ہى ميں  اس دنيا اور انسانيت كى بھلائى ہے۔

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

اسلام امن وسلامتى كا سب سے بڑا داعى ہے
پير, 21 جنوری, 2019
                   فرمانِ الہى ہے: "وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ" (اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے) [سورۂ ذاريات: 55]، ہم ميں سے بہت سے ايسے ہيں...
علم كا فريضہ
بدھ, 9 جنوری, 2019
              علم جہالت كى ضد ہے۔اور ا س سے مراد  معرفت   اور   كسى   چيز كى  اصل  حقيقت كو  مكمل طور پر  پا لينا ہے۔نبى كريم ؐ   كو سب سے...
اسلام كردار كے زور سے پھيلا ہے ، تلوار كے زور سے نہيں
منگل, 25 دسمبر, 2018
               اسلام امن وسلامتى  كا دين ہے  جو كردار كے زور  سے پھيلا  ہے،تلوار كے زور نہيں. دوسرے  لفظوں ميں كہا جا سكتا ہے كہ  يہ دين جب رسولِ اكرم پر نازل ہوا اور آپ نے اس...
First1415161719212223Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last