حضورؐ كى سخاوت

  • 19 نومبر 2018
حضورؐ كى سخاوت

                 سہولت اور آسانی کے ساتھ خرچ کرنے کو سخاوت کہتے ہیں، يہ كنجوسى اور تنگی کی ضد ہے،كنجوس انسان كو اپنا مال خرچ كرنے يا اپنى كسى بھى چيز  دينے ميں تكليف محسوس ہوتى ہے، نہ صرف مال ودولت بلكہ كنجوس انسان تو اپنےجذبات كو ظاہر كرنے ميں بھى بخل كرتا ہے، سخى وه ہے جو  اپنے حق کو دوسروں  کے سپرد کردے  اور اپنے حق کو دوسروں  کے پاس رہنے خوش دلى سے رہنے دے.

                 رسول اللہؐ  كى سخاوت، جود و کرم اور عطا و نوازش بے مثل اور بے مثال اور باکمال ہے، کوئی بھی اس خلق میں بھی آپ کے برابر نہ تھا، نہ ہی کوئی آپ کے معارض اور مد مقابل تھا، حتی کہ آپ کی پہچان اور شناخت يہى  سخاوت اور جود و کرم بن گئى۔ حضرت عبدﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریمؐ تمام انسانوں سے زیادہ بڑھ کر سخی تھے، خصوصاً ماہ رمضان میں آپؐ کی سخاوت اس قدر بڑھ جاتی تھی کہ برسنے والی بدلیوں کو اٹھانے والی ہواؤں سے بھی زیادہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سخی ہو جاتے تھے۔

                 حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور ؐ نے کسی سائل کے جواب میں خواہ وہ کتنی ہی بڑی چیز کا سوال کیوں نہ کرے آپؐ نے "نہیں" کا لفظ نہیں فرمایا۔

                 حضورِ اقدسؐ کی سخاوت کسی سائل کے سوال ہی پر محدود و منحصر نہیں تھی بلکہ بغیر مانگے ہوئے بھی آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس قدر زیادہ مال عطا فرمایا کہ عالم سخاوت میں اس کی مثال نادر و نایاب ہے۔

                 خلاصه كلام يہ ہے رسول اللہؐ کا یہ خُلق سخاوت اور یہ خُلق جود وکرم ہماری یہ راہنمائی کرتا ہے کہ ہم اللہ کے دیئے ہوئے مال کو اللہ کی راہ میں سخاوت کے جذبے کے ساتھ خرچ کرتے رہیں اور ہم اپنے عمل کو قرآن کے اس حکم کے مطابق بنائیں۔ "لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ"۔ ترجمہ: تم ہر گز نیکی کو نہیں پاسکتے جب تک تم اللہ کی راہ میں اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔

                  اور ہم رسول اللہؐ کے خٌلقِ سخاوت اور خُلقِ جود و کرم سے اکتساب فیض کریں،اپنے عزیز اقارب اور رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کریں، ان میں سے حاجتمندوں کی مدد کریں، اپنے ضرورت مند دوستوں کے ساتھ وفا کریں اور انکی جائز حاجات کو پورا کریں، معاشرے کے ناداروں اور مفلسوں پر خرچ کریں، بے سہاروں کا سہارا بنیں، یتیموں اور بیواؤں کے لئے ایک رحمت اور شفقت کا سائباں بنیں. حضور اكرم سے محبت كا اولين تقاضا يہ ہے كہ ہم ان كى صفات سے متصف ہونے كى كوشش كريں، ان كے افعال كى اپنى زندگى ميں تطبيق كرنے كريں كيونكہ جس شخص كا خلق "قرآن پاك" تھا وه قطعًا كوئى برى چيز نہيں كرے گا، جس انسان كے اخلاق كو اس كے پروردگار نے عظيم كہا ہے " انك لعلى خلق عظيم" وه اپنے ہر قول وفعل كو زندگى سنوارنے كے لئے استعمال كرے گا، بگاڑنے كے لئے نہيں اور اس كے اخلاق كى پيروى كرنے ميں بڑائى اور اچھائى ہى ہے۔

Print

Please login or register to post comments.

 

عالمى ازہر کانفرنس براۓ نصرتِ قدس میں امام اکبر کے خطاب
بدھ, 17 جنوری, 2018
بسم الله الرحمن الرحيم الحمدلله والصلاة والسلام على سيدنا محمد رسول الله وعلى آله وصحبه ومن سار على دربه            عزت مآب فلسطينى اقتدار كے صدر محمود عباس اور معزز ومحترم حاضرين...
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس
منگل, 16 جنوری, 2018
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس ميں شناخت، بيدارى اور ذمہ دارى جيسے موضوعات سرفہرست ہيں۔ الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس كا انعقاد 17 اور 18 جنورى كو ہو گا، جس ميں درج ذيل موضوعات دائرۂ بحث ميں شامل ہوں...
مياں بيوى كے درميان محبت اور ہمدردى
جمعرات, 2 نومبر, 2017
فرمانِ الہى ہے "اور ہر چيز كو ہم نے جوڑا جوڑا پيدا كيا ہے تاكہ تم نصيحت حاصل كرو" (سورهء ذاريات: ۴۹) اس آيت سے واضح ہوتا ہے كہ تخليقى اعتبارسے قاعده زوجيت ميں اس كائنات كى ہر جاندار اور بے جان چيز شامل ہے ليكن جاندار چيزوں ميں الله...
First2829303133353637Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last