بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس

  • 16 جنوری 2018
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس

بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس ميں شناخت، بيدارى اور ذمہ دارى جيسے موضوعات سرفہرست ہيں۔ الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس كا انعقاد 17 اور 18 جنورى كو ہو گا، جس ميں درج ذيل موضوعات دائرۂ بحث ميں شامل ہوں گے:

• بيت المقدس كے مسئلہ كے بارے ميں لوگوں كو بيدار كرنا۔
• بيت المقدس كى عربى اور اسلامى شناخت پر تاكيد كرنا۔
• بيت المقدس كے تئیں بين الاقوامى ضمیر اور ذمہ دارى كو اجاگر كرنا اور اس بات پر تاكيد كرنا كہ بين الاقوامى قانون، مقبوضہ زمين كى حفاظت كو قابض قوت كى ذمہ دارى گردانتا ہے۔

اس كانفرنس كا انعقاد ازہر شريف اور مسلم علماء كونسل كی زير نگرانى ہو رہا ہے جس ميں مذکورہ بالا تين موضوعات كے تحت مختلف مسائل پر بحث ہو گى۔

​پہلے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كى عربى شناخت اور اس كا پيغام" ہے اس جلسہ ميں بيت المقدس كى دينى اور عالمى مقام ومنزلت، انسانى تاريخ اور وقت حاضر ميں اس كى پہچان، اور بيت المقدس اور فلسطين كے حوالہ سے صہيونيوں كے جهوٹے دعوں جیسے موضوعات پر بحث ومباحثہ ہو گا۔ دوسرے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كے بارے ميں بيدارى اجاگر كرنا" ہے، جس ميں  بين الاقوامى برادری کی نظر میں بیت المقدس کا قانونی موقف، اور  اس مسئلہ كے بارے ميں بيدارى كے شعور كو اجاگر كرنے ميں سياسى، ثقافتى اور تربيتى كردار سرفہرست ہیں۔

​جبكہ تيسرے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كے مسئلہ كے بارے ميں بين الاقوامى ذمہ دارى" ہے جس ميں دينى، بين الاقوامى اور سول سوسائٹى كے اداروں كى ذمہ دارى كے بارے ميں روشنى ڈالى جائے گى۔
 امام اكبر شيخ الازہر ڈاكٹر احمد الطيب كی زیر نگرانی ​الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس کا انعقاد   بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے اور امريكى سفارت خانہ كو بيت المقدس منتقل كرنے كے فيصلہ كے جواب كے ضمن ميں آتى ہے۔

​اس كانفرنس كے اختتام ميں كئى سفارشات پيش كى جائيں گى جس ميں فلسطينى زمين اور اس كے قوم كے حقوق کی حمايت اور ايک خود مختار ملک، جس كا دار الحكومت بيت المقدس ہو سرفہرست ہيں، علاوه ازيں بيت المقدس كے مقدس اسلامى اور مسيحى مقامات كى حمايت اور آنے والى نسل كو فلسطين اور بيت المقدس كى اہميت سے متعارف كرانا ہے۔

Print

Please login or register to post comments.

 

خدا اور خوبصورتى
پير, 17 جولائی, 2017
"بے شک الله تعالى خوبصورت ہے اور وه خوبصورتى كو پسند كرتا ہے" جب الله تعالى خوبصورتى كو پسند كرتا ہے جيسا كہ حديث مبارک ميں آيا ہے تو انسان جسے الله تعالى نے بہترين شكل ميں پيدا كيا ہے، اس كى خصوصيت بهى يہى ہے كہ وه حسن وجمال كو پسند...
تم بہترين امت ہو
پير, 3 جولائی, 2017
             رمضان المبارک كے آخرى عشره يعنى آخرى دس دن كو ايک خاص اہميت حاصل ہے كيونكہ اسى ميں مسلمان اپنے خالق بارى سے جہنم كى آگ سے نجات كى دعا كرتے ہیں، لوگ اس ميں خصوصى عبادات كرتے ہیں. مسجدوں ميں اعتكاف...
مرد وعورت حقوق اور واجبات ميں برابر ہیں
منگل, 6 جون, 2017
فرمانِ الہى ہے: "اے لوگو! اپنے پر وردگار سے ڈرو، جس نے تمہیں ايک جان سے پيدا كيا" اس آيتِ كريمہ ميں لوگوں كا خطاب مرد اور عورت دونوں كے لئے ہے ، اس بناپر ہم كہہ سكتے ہيں کہ انسانى اعتبار سے مرد اور عورت دونوں مساوى اور ہم رتبہ ہیں. جب...
First3637383941434445Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1345678910Last