تاریخی طور پر اگر دیکھا جا ئے تو گناہوں کی بنیاد پر کسی کو کافر قرار دینے کا نظریہ خوارج نامی فرقہ کا نظریہ ہے، جو لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہؤے تھے اور ان کو اور ان کے ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی تعداد کو گناہوں کے ارتکاب کے نام پر کافر قرار دیا تھا ۔