انسان اور تہوار

  • 18 مارچ 2019
انسان اور تہوار

     لوگوں نے بہت سى عيديں (تہوار) مختلف ناموں اور متعدد مناسبتوں سے ايجاد كى ہيں، يہ دينى، قومى يا اس كے علاوه كسى دوسرى مناسبت سے ہوسكتى ہے، عيديں مختلف ناموں سے ہوتى ہيں جيسے عيدِ بہار،  فصل  كى كٹائى كى عيد، ماں كے لئے عيد،اور اسى طرح اور بهى قومى عيديں (تہوار) ہيں جيسے  يومِ آزادى يا  يومِ جمہوريت ، اس كے ساتھ بہت سى دينى عيديں بهى ہيں، پس ہر امت كے اپنے تہورا ہوتے ہيں وه تہوار مناتے ہيں اور اس ميں اپنى خوشى اور مسرت كا اظہار كرتے ہيں، اسى طرح ان كو اپنے اسلاف پر فخر ہوتا ہے،  امت كى تعمير وترقى كے لئے مسلسل آگے بڑهنے كے عزم واراده كو پختگى ملتى ہے، يہ تمام مثبت امور اس بات كى دليل ہيں كہ انسانى فطرت كو اس قسم كى عيدوں كى ضرورت ہوتى ہے، تاكہ نئے سرے سے كام شروع كرنے اور مقابلہ كے لئے انسان پورى طرح تيار ہوسكے-
يقينا انسان كى مصلحت  اور اس كى بهلائى اور نيك بختى كے لئے ہى دين آيا ہے، ان اديان ميں تہوار بهى  ہوتے  ہيں ،جسے اس كے پيروكار انسانى فطرت كو قبول كرتے ہوئے مناتے ہيں، ان ميں سے بعض تہواروں كو دين نے متعين كيا ہے اور كچھ كو انسانوں نے-
اسلام نے اس رغبت اور انسانى فطرت پر لبيك كہا ہے، اس لئے ہم ديكهتے ہيں كہ جب نبى    مدينہ منوره تشريف لائے اور ديكها كہ انصار نے دو دن كهيل كود كے لئے مخصوص كئے ہوئے ہيں تو آپ  نے فرمايا : "يہ دو دن كيا ہيں؟ انہوں نے كہا كہ ہم دور ِجاہليت ميں ان دنوں ميں كهيل كود كيا كرتے تهے، تو رسول الله  نے فرمايابے شك الله تعالى نے تمہيں ان كے بدلے ان سے اچهے دو دن ديے ہيں، عيد الفطر اور عيد الاضحى-
يہ فطرى بات ہے كہ ہر قوم اپنے تہوار مناتى ہے اور اس كا اعلان سجاوٹ، كهيل، نغموں اور بے ضرر تفريح كے ذريعہ كرتى ہے، اس ميں رشتہ دار اور دوست ايك دوسرے سے ملتے جلتے ہيں- روايت ميں آتا ہے كہ حضرت ابو بكر   عيد كے دن اپنى صاحبزادى ام المؤمنين حضرت عائشہ  رضى الله عنہا كے پاس تشريف لائے، ان كے پاس دولونڈياں گنگنارہى تهيں تو حضرت ابو بكر   نے فرمايا كہ كيا آستانہ رسول  ميں بهى شيطانى آلات موسيقى ہيں؟ تو رسول الله  نے فرمايا: "اے ابو بكر بے شك ہر قوم كى عيد ہوتى ہے" اور آپ   كا يہ بهى ارشاد ہے كہ يہود كو معلوم ہونا چاہئے كہ ہمارے دين ميں فراخى اور وسعت ہے اور ميں صحيح اور معتدل دين كے ساتھ مبعوث كيا گيا ہوں."
اس سے يہ بات واضح ہو جاتى ہے كہ اسلام ايسا دين ہے جو فطرت ِانسانى كا لحاظ كرتا ہے اور كسى ايسى چيز كا انكار نہيں كرتا جو انسان كى زندگى ميں خوشى اور مسرت كا مصدر ہو، اسى وجہ سے الله تعالى نے مسلمانوں كے لئے يہ دونوں عيديں (تہورا) مقرر كئے، عيد الفطر اور عيد الاضحى جو ان كے لئے دينى فرائض كى ادائيگى كا ايك معاوضہ ہے-
جب اسلام نے مسلمانوں كو اس بات كى اجازت دى كہ وه عيد كا جشن منائيں، خوشى اور اس كا اظہار زينت اور كهيل وتفريح سے (ايك متعين حد كے اندر ره كر) كريں، تو اس جشن اور خوشى  ميں انحراف يا اسراف بهى جائز نہيں ہے، خواه وه كهانے ميں اسراف ہو جو اسے نقصان پہنچائے اور اس كى صحت پر برا اثر ڈالے، يا ايسے رسم ورواج ہوں جس سے حزن وملال ہو جيسے قبر كي زيارت  يا ايسے افعال ہوں، جو اسلام كى تعليمات اور اس كے قيمتى اقدار كے منافى ہوں، اس لئے كہ اسلام دنيا اور آخرت ميں انسان كے لئے خير اور نيك بختى چاہتا ہے-

 

Print
Categories: مضامين
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
123456810Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last