نئى تاريخى دستاويز ات ... فلسطينى عوام كے خلاف قابض صہيونى جرائم كى گواه

  • 18 جولائی 2019
نئى تاريخى دستاويز   ات ...  فلسطينى عوام كے خلاف    قابض صہيونى  جرائم كى گواه

صہيونى  اخبار"ہارٹس" نے   اپنے  گزشتہ ہفتہ وارضميمہ ميں   چند  تاريخى دستاويزات كے حوالے سے ايك رپورٹ  شائع كى،   يہ  دستاويزات- 1948ء سے  فلسطينى   زمين پر  صہيونيوں كے قبضے ،  اور فلسطينى عوام  كے حق ميں ان كے قتل عام كے درد ناك جرائم كى  گواه ہيں۔

جديد دور كے بعض مورخين نے صہيونيوں كے ظالم اور وحشى جرائم كے خوفناك چہره كو بے نقاب كرنے كے لئے ان دستاويزات كو شائع كرنا شروع كيا ، جن  ميں  قابض صہيونىوں كى جانب سے فلسطينى عوام  كے نسل كشى اور جبرى نقل مكانى پر مشتمل واقعات كا ذكر كيا گيا ہے .

چار سال پہلے مئى كے مہينے ميں  ايك خاتون  تاريخ دان"تامار نوبيك" كى  نظر،  "جعفات حبيبة" نامى  كالونى  ميں   موجود "ياد يعري" كے ريكارڈ (ارشيف)  ميں ايك تاريخى دستاويز  پر پڑى"جس كو پڑھ كر  اس  كو،  اس كى ہى زبانى " شديد دهچكا لگا! "

يہ د ستاويز   اكتوبر 1948ء ميں   "حِرِ م  "آپريشن ميں مقبوضہ فلسطينى  گاؤں "الصفصاف " ميں ہونے والے  قتل عام كے چند   واقعات كو بيان كرتا ہے، جن ميں (52) مردوں كى   گرفتارى شامل ہے ، ان آدميوں كو ايك دوسرے كے ساتھ باندها   كر ايك خندق ميں پهينكا گيا اور پهر ان پر اندها دهند فائرنگ كى گئى، جس كے نتيجہ ميں خندق ميں موجود سب لوگ جاں بحق ہوگئے. فائرنگ ركنے كے بعد پتہ چلا كہ دس (10) افراد  ابهى تك زنده  ہيں ، عورتوں نے  آكر سپاہيوں سے ان كو چهوڑنے كى  درخواستيں  كيں، ليكن   ان چار سپاہيوں  نے فائرنگ  كو جارى  ركھا....اس  المناك حادثہ كے نتيجہ ميں كُل 61  افراد ہلاك ہوئے  اور عصمت درى  كے تين (3)  واقعات پيش آئے ، جن ميں سے ايك (14) سالہ  لڑكى  بهى تھى، اس كے علاوه  انہوں نے ايك مرده شخص  كى انگلی ميں موجود انگوٹهى لينے كے لئے بے دردى سے اس كى انگلى ہى كاٹ دى ۔

يہ دستاويزات  قابض صہيونىيوں كے جرائم  كى  بہترين گواه ہيں، اور  مرصد الازہر برائے انسداد انتہا پسندى  كى نظر ميں ہيومان رائٹس كے تمام اداروں كا فرض بنتا  ہے كہ  ان  غير انسانى جرائم كو روكنے كے لئے  بين الاقوامى قوانين كو نافذ كيا جائے اور اس مسئلہ كو حل كرنے كے لئے  عالمى برادرى متحد ہو .

 

 

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:

Please login or register to post comments.

 

جاكرتہ سےامتِ مسلمہ كے لئے تاريخى خطاب
بدھ, 24 فروری, 2016
معزز سامعین اکرام السلام علیکم ورحمة الله وبركاته میں اپنی بات اللہ رب العزت کی تعریف، اس کی پاکی اور اس کے بارگاہ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شروع کرتا ہوں، اور اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجلس حکماء مسلمین کے تعاون سے  اس نے مجھے اور...
فضیلت مآب امام اکبر شیخ ازہر ڈاکٹر احمد الطیب انڈونیشیا کے عوام کو تشیع کے خطرے سے خبردار کرتے ہیں
منگل, 23 فروری, 2016
فضیلت مآب امام اکبر شیخ ازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے انڈونیشیا کے مسلمانوں کو -جو کہ دنیا کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی سنی ملک ہے۔ اہل سنت وجماعت کے تشیع کے خطرے سے خبر دار کیا۔ شیخ ازہر نے جاکرتا میں مرکز الدراسات القرآنیہ (قرآنی اسٹڈیز کے...
جاکارتہ میں مسجدِ ازہر میں لیکچر کے دوران۔۔۔ ازہر کے امامِ اکبر جنوب مشرقی ایشیا میں علوم شريعت کی دہلیزیں قائم کرکے اہل سنت کی عقیدت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں
منگل, 23 فروری, 2016
مصر کی تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر کے امامِ اکبر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جاکارتہ کے ازہر شریف کی مسجد میں لیچکر دیا جس میں انہوں نے اعتدال پسند منہاج کو اپنانے پر زور دیا جو کہ جامعہ اور مسجدِ...
First4647484951535455

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
245678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
245678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123468910Last