اسلام دین رحمت ہے

  • 7 جولائی 2020
اسلام دین رحمت ہے

 

اسما الله الحسنى كے 99 ناموں  كے پہلے دو نام اسى  عظيم صفت كى عكاسى كرتى ہيں. ہميں الله رب العزت كى   عظيم ہستى كى خاص صفت كى ياد دلاتى ہيں كہ اس كى رحمت تمام انسانوں اور مخلوقات پر مشتمل ہے. وه بڑا مہربان اور "نہايت" رحم كرنے والا ہے. ہم مسلمان ہر كام كو اس كے انہى دو ناموں سے شروع كرتے ہيں، تاكہ ہم ميں سے يہ كوئى  يہ نہ بهول پائے كہ یہ دین جہاں تمام لوگوں کے لئے رحمت وشفقت کا پیامبر ہے، وہاں یہ دین اپنے ماننے والوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارگی کے پیغام کو کیسے فراموش کر سکتا ہے!؟  دین رحمت یہ ہے کہ وہ دین سارے عالم کے لیے ایک پُرامن اور انسان دوست مذہب بن جائے جس میں انسانی نسل کے ہر دائرے کے لوگوں میں ہم آہنگی، توازن اور آپس میں معاونت کا نیک جذبہ پیدا ہوسکے۔ رسول اللہؐ فرماتے ہیں: «رحم کرنے والوں پراللہ رحم کرتا ہے ، تم زمین والوں پر رحم کرو، تم پر آسمان والا رحم کرے گا»۔ [صحیح بخاری]

اللہ تعالى فرماتا ہے: "وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ" (اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے) [سورۂ انبياء: 106]  رسول اکرمؐ نے فرمایا:«جنت میں رحم دل انسان ہی داخل ہوگا۔» صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ! ہم سب رحم دل ہیں۔ رسول اللهؐ نے ارشاد فرمایا: «نہیں! رحم دل وہ ہے جو عام مخلوق پر رحم کرے»۔ [کنزالعمّال، ابواب الاخلاق]

اسلام دين رحمت ہے اس لئے كہ مسلمان کے اپنے بھائی پر حقوق میں سے چند حقوق یہ ہیں کہ وہ اس پر ظلم نہ کرے، اور  ہر مسلمان  بلكہ ہر انسان کی عزت، مال اور خون كو اپنے لئے حرام  مانے۔

اسلام دین رحمت ہے، بلا تفریق قوم و مذہب تمام انسانوں پر رحم و کرم اس کی خصوصیات میں داخل ہے، اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب یا تہذیب میں انسانیت نوازی اور عام انسانوں پر رحم و کرم کا وہ تصور نہیں ملتا۔

انسان امن و سکون اور طمانیت کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور اس طرح کے معاشرے کی بنیاد دین رحمت ہی رکھ سکتا ہے کیوں کہ اسلام ہی میں کلمۂ توحید زبان سے ادا کرنے کے ساتھ ہی انسانی حقوق کی پاس داری کی ہدایات جاری ہوتی ہیں۔

اسلام نے اپنے بنیادی پانچ ارکان کی ادائیگی میں بھی لوگوں پر رحمت اور شفقت کے پہلو کو نظرانداز نہیں کیا۔ مثال کے طور پر لوگوں کو نماز پڑھانے والے امام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نماز مختصر انداز میں ادا کرے تا کہ اگر اس کے نمازيوں میں کوئی بوڑھا  یا بیمار ہو تو اسے تکلیف نہ ہو۔ حضرات ائمہ بخاری اور مسلم حضرت ابوہریرؓه  سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ؐ نے فرمایا: «اگر تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے، (تو اسے چاہئے کہ وہ) مختصر انداز میں (نماز ادا کرے)، کیونکہ (نمازيوں میں) کمزور، بیمار اور بوڑھے ہوتے ہیں اور اگر وہ اکیلا نماز ادا کرے تو جس قدر چاہے لمبی نماز ادا کرے۔« رسول کریم ؐ نے فرمایا: «جو شخص ہماری مسجدوں یا ہمارے بازاروں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں، (تو اسے چاہئے کہ) وہ (ان تیروں کو لے کر چلنا) بندکر دے، یا ان (تیروں کے کناروں پر لگے ہوئے) لوہے پر ہاتھ رکھ دے تا کہ ان (تیروں) سے مسلمانوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے»۔ [بخارى، ومسلم] اسلام دین ِ رحمت اور مذہب ِامن ومحبت ہے ۔ اور يہى اس كى خاص خوبصورتى ہے، جس كى حفاظت كرنا ہر مسلمان كا فرض ہے.

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

حکومتی سطح پر ایک عظیم الشان جلسہ عام انڈونیشیا کی طرف سے امام اکبر کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا -
جمعرات, 25 فروری, 2016
ازہر شریف کا پیغام اہل السنت والجماعت کے مسلک  پر مضبوطی سے قائم رہنا ہے - حکومتی پیمانہ پر ایک خاص اہتمام اور استقبال انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوہ کے شہر ما لانج میں واقع مولانا مالک ابراہیم نامی سرکاری اسلامی یونیورسٹی نے اپنے احاطہ میں...
ازہر شريف سے بيان
منگل, 29 دسمبر, 2015
ازہر شريف اپنى دستاويزوں ميں آزادى اور خاص طور پر عقيده كى آزادى كے متعلق آنے جانے والے بيانات پر ان قرآنى نصوص كى بنياد پر تاكيد كرتا ہے  لا إكراه في الدين دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے (سورة البقرة: 256) اور ارشاد بارى تعالى ہے لكم دينكم...
سكاى نيوز كے ساتھ انٹرويو ميں امامِ اكبر شيخِ ازہر نے كہا ..
پير, 16 نومبر, 2015
سكاى نيوز كے ساتھ  انٹرويو ميں امامِ اكبر شيخِ ازہر نے كہا : پارس ميں جو ہوا ہے  ايك سنگين جرم ہے جس سے ہر مذہب انسان يا تہذيب برى ہے . ہم فرانس كے صدر،  فرانسيسى قوم اور خاص طور پر  متاثرين كے اہل كاروں كو تعزيت پيش كرتے...
First4567891113

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123457910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1234567810Last