اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...

  • 11 اکتوبر 2015
اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...

مسلم علماء كونسل مسجدِ اقصى ميں صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كى مذمت كرتا ہے اور درج ذيل امور كى تاكيد كرتا ہے:
-    يہ صہيونى خلاف ورزياں انسانى اخلاق واقدار، تمام دينى اور مذہبى اصولوں اور بين الاقوامى ميثاقوں اور عہدوں كى مخالفت كرتى ہيں-
-    يہ صہيونى خلاف ورزياں تہويد جوڈايزپشن (Judaization) كے منصوبے كا ايك حصہ ہيں اس خطے پر تعميل كى كوششيں طويل عرصہ سے شروع ہو چكى ہيں –
-    مسلم علماء كونسل مسجد الاقصى كے اندر، اس كے نيچے اور اردگرد كے علاقے ميں كهدائى كے كاموں كى سخت مذمت كرتا ہے-
-    قدس كى تہويد كے اس عمل كو فورى طور پر وقف كرنا لازم ہے-
-    مسلم علماء كونسل دنيا بهر كے مسلمانوں كو قدس شريف كے مسئلہ پر سنجيدگى سے بحث كرنے اور مسجد اقصى كى حفاظت كرنے كى دعوت ديتا ہے-
بيان كا متن درج ذيل ہے:
    مسجد اقصى (حرمِ شريف) كے خلاف صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كے بارے ميں مسلم علماء كونسل كا بيان-
(23 ذو الحجہ 1436ه/ 8 اكتوبر 2015ء)
بسم الله والحمد لله والصلاه والسلام على رسول الله وآلہ وصحبہ ومن والاه مسلم علماء كونسل قدس اور مسجد اقصى (حرمِ شريف) ميں ہونے والى صہيونى خلاف ورزيوں كى سخت مذمت كرتا ہے خاص طور پر اُن جارحانہ طريقوں كى جو اسرائيلى فوجى 23 اگست 2015ء سے كرتے آ رہے ہيں جو كہ نہ صرف اسلام اور  ديگر مذاہب بلكہ انسانيت كے خلاف ہے، نہ صرف يہ بلكہ يہ بين الاقوامى قرار دادوں  كى مخالفت كرتا ہے – اس كے علاوه يہ دينى شعائر اور مناسك كى ادائيگى ميں آزادى كے حقوق  جو كہ اقوام متحده سے صادر ہونے والے قرار داد نمبر 217 سال 1948ء ميں انسانى حقوق (Human Rights) كے ضمن شائع ہواتها كى خلاف ورزى بهى كرتا ہے-
    مسلم علماء كونسل كى نظر ميں يہ تمام جرم اور كاروائياں در اصل تہويد (Judaization) كے منصوبہ كا ايك حصہ ہيں اس كى نشانياں فلسطينى زمين پر قبضہ كرنے كے اقدامات سے صاف ظاہر ہوئے اور جس كى وجہ سے قدس كى جغرافيائى سياست ميں اختلافات پيدا ہوئے- اسرائيلى فوج كى حمايت كے تحت يہودى بستيوں كى تعمير اور قدس كے اصل شہريوں كو زبردستى منتقل كرانے كى وجہ سے قدس كى آبادى ميں خلل پيدا ہوا، جس كا نتيجہ يہوديوں كى تعداد ميں اضافہ تها-
    پچهلے دنوں ميں مسجد اقصى جو اولى القبلتين اور اسلام كے تين مقدس ترين مقامات ميں سے ايك ہے پر متكرر حملے ہوئے جن كى شدت مسجد اقصى پر يہودى تنظيموں كے حملوں كى وجہ سے مزيد بڑھ گئى- صہيونى فوجيوں نے ان تنظيموں كو مسجد ميں داخل ہونے  كى اجازت دى اور اُن كے لئے راستہ صاف كيا اور اُس سے مسلمانوں كو زبردستى نكالا جبكہ يہ جگہ مسلمانوں كى عبادت كے لئے مخصوص ہے اور اس ميں كسى قسم كى تقسيم يا شراكت سراسر غير مقبول ہے- مسلم علماء كونسل اس كى  اور ہيكل سليمان –جو كہ محض ايك بہانہ ہے- تك پہنچنے كے لئے مسجد اقصى كے نيچے اور اس كے ارد گرد كهدائى كے كاموں كى شديد مذمت كرتا ہے-
    مسلم علماء كونسل مسلم اُمت، اقوام متحده اور بين الاقوامى برادرى كو قدس كى حفاظت اور اس ميں موجود اسلامى اور مسيحى مقامات كو مٹانے كى كوششوں كے سامنے كهڑكے ہونے كى دعوت ديتا ہے اور صہيونى وجود كے ان غير انسانى كاروائيوں كو فورى طور پر وقف ہونے كا مطالبہ كرتا ہے-

 

Print

Please login or register to post comments.

 

خواتین کے لیے ماہِ رمضان: برکت یا اضافی مشقت؟
پير, 17 مارچ, 2025
رمضان المبارک کا مہینہ رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب دنیا بھر کے مسلمان عبادات میں مشغول ہو کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مہینے میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور دلوں میں روحانی سکون...
رمضان میں وقت کا انتظام: کام اور عبادت میں توازن رکھنا
هفته, 15 مارچ, 2025
رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے روحانی تربیت اور تقربِ الٰہی کا مہینہ ہے۔ اس دوران روزہ، نماز، تلاوتِ قرآن اور دیگر عبادات کے ذریعے ایمان کو تقویت ملتی ہے۔ تاہم، روزمرہ کی ذمہ داریاں، جیسے ملازمت، تعلیم اور گھریلو امور، بھی اپنی جگہ موجود رہتی ہیں۔...
رمضان المبارک کی فضیلت قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں
اتوار, 9 مارچ, 2025
رمضان کے لغوی معنی کسی شے کو جلا کر اس طرح ختم کردینا کہ نہ تو جلتے وقت دھواں نظر آئے اور نہ ہی اسکی راکھ بچے ۔ یہ توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے  روزے کا مہینہ جو اسلام کا چوتھا رکن ہے، اور اس میں شک نہیں ہے کہ رمضان کامہینہ ان بابرکت اَوقات...
1345678910Last

ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
هفته, 14 نومبر, 2015
ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور معصوم لوگوں کو یرغمال کرنے والے واقعے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد مارے گۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ازہر شریف اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ معصوموں کو قتل کرنے اور خون ریزی کے اس فعل کا انسانیت...
اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...
اتوار, 11 اکتوبر, 2015
مسلم علماء كونسل مسجدِ اقصى ميں صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كى مذمت كرتا ہے اور درج ذيل امور كى تاكيد كرتا ہے: -    يہ صہيونى خلاف ورزياں انسانى اخلاق واقدار، تمام دينى اور مذہبى اصولوں اور بين الاقوامى ميثاقوں اور عہدوں كى مخالفت...
ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے
بدھ, 12 اگست, 2015
ميڈيا كے چند وسائل نے علمائے ازہر سے ايكـ فتوى منسوب كيا ہے جو كہ جانوروں كو مارنے ميں اليكٹرک شاک كے استعمال كو جائز قرار ديتا ہے ـ يہ فتوى ازہر شريف سے ہرگز صادر نہیں ہوا اور اس كى وضاحت كے لئے ہم نے درج ذيل بيان ديا ہے: اول: جانور كو مكمل طور...
First4567891012

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last