شكر ادا كرنے كى قيمت

  • 23 مئی 2019
شكر  ادا كرنے كى قيمت

      الله كے پيارے نبى محمد   سے مروى حديثوں ميں سے  ہے كہ: "جو لوگوں كا شكر ادا نہيں كرتا وه الله رب العزت كا بهى شكر ادا نہيں كرتا"، يہ حديث ہمارى توجہ اس طرف مبذول كرتى ہے كہ شكر كا بہت ہى عظيم مقام ہے، اور اس كى اہميت اتنى زياده ہے كہ اگر اس صفت كا تحقق  انسانوں كے آپسى تعلقات ميں نہيں ہوگا تو يہ انسان كا الله كے ساتھ تعلق ميں بهى قائم نہيں ہوگا-  فطرى بات ہے كہ جب ہميں سلام كيا جائے تو ہم اس كا جواب اس سے اچهے انداز ميں ديں يا كم از كم اسى طرح ديں جس طرح ہميں سلام كيا گيا ہے، اور جب ہمارے ساتھ كوئى احسان كرے يا قول يا فعل كے ذريعہ ہمارى خدمت كرے تو ضرورى ہے كہ ہم اس كا شكر ادا كريں خواه  يہ قول كے ذريعہ ہو يا فعل كے ذريعہ، حتى كہ اگر يہ خدمت كرنا اس كى ذمہ دارى ہى كيوں نہ ہو تب بهى اس كا شكر ادا كرنا چاہئے، اسى لئے ہم ان موقعوں پر يہ عبارت سنتے ہيں كہ "ذمہ دارى كى ادائيگى پر شكر نہيں ادا كيا جاتا" اور يہ ترقى يافتہ تہذيب وتمدن پر مبنى طرز عمل ہے-
شكر كا مطلب يہ ہے كہ ہم فضل والوں كے فضل كا اعتراف كريں اور احسان كرنے والے كے احسان كا ذكر كر كے اس كى تعريف كريں، الله رب العزت نے قرآن كريم كى سوره لقمان ميں اپنے شكر كا والدين كے شكريہ كے ساتھ مقابلہ كيا ہے: "أن اشكر لي ولوالديك إلى المصير" (كہ تو ميرى اور اپنے ماں باپ كى شكر گزارى كر (تم سب كو) ميرى ہى طرف لوٹ كر آنا ہے) (سورۂ لقمان: 14)-
اس سے واضح ہوتا ہے كہ والدين جو اپنے بچوں پر فضل فرماتے ہيں، ان كى پرورش وپرداخت اور تربيت كے لئے راتوں كو جاگ كر اپنى نيند خراب كرتے ہيں، ان كے لئے اچهى زندگى كے وسائل فراہم كرتے ہيں، ان تمام كوششوں كى وجہ سے والدين اس لائق ہيں كہ ان كا شكر ادا كرنا الله رب العز ت كا شكر ادا كرنے كے مترادف ہے، والدين كے لئے شكر كى ادائيگى پر اساتذه كرام كے شكر كو قياس كيا جاتا ہے كيونكہ  وہى ہمارى عقلوں كى تربيت اور نشو ونما كرتے ہيں اور ہميں علم ومعرفت سے آراستہ كرتے ہيں .
اسى طرح كسى ملك كى طرف سے پيش كى جانے والى خدمت  پر ملك كا شكريہ ادا كرنا چاہئے، ليكن ملك كا شكر ادا كرنے كا مطلب يہ ہے كہ ہم ملك كو پيش آمده خطرات سے بچائيں، اس كا دفاع كريں، اور عام ملكيت كى حفاظت  كريں، ملك كے باشندوں پر متعين فرائض كى ادائيگى كى جائے ، اسى طرح ان  پر لگائے گئے ٹيكس كى ادائيگى ہو، تاكہ حكومت تعليم وتربيت، صحت كى ديكھ  بهال اور سماجى فلاح وبہبود كے راستوں ميں مزيد خدمات انجام دے سكے-
الله رب العزت كى نعمتوں كا شكر ادا كرنے والوں كو الله اپنے فضل سے مزيد عنايت كرے گا جيسا كہ اس نے سوره ابراہيم ميں وعده فرمايا ہے "لئن شكرتم لأزيدنكم" (اگر تم شكر گزارى كرو گے تو بيشك ميں تمہيں زياده دوں گا) (سورۂ ابراہيم: 7)- ايك انسان كى طرف سے احسان كرنے والے كے حق ميں شكر يہ ہے كہ وه احسان كرنے والوں كى ہمت افزائى كرے اور مزيد خير وبهلائى كرنے كا ان كے دل ميں شوق پيدا كرے-
شكر ادا كرنے والے انسان كى قيمت كم  ہرگز  نہيں ہوتى ہے  اور نہ ہى اس كا مطلب يہ ہے كہ وه جس كا شكر ادا كر رہا ہے اس كے مقابلہ ميں كمتر ہے، بلكہ اس كا مفہوم اس كے برعكس ہے  كيونكہ شكر ادا كرنے والا انسان ايك مہذب انسان ہے، وه لوگوں كى زندگى ميں انسانى اقدار كى اہميت كو جانتا ہے، اور يہ بهى جانتا ہے كہ انسانى تعلقا ت كو مضبوط كرنے ميں اس كا بڑا اثر ہے اور اسى پر سماج ومعاشره كى ترقى منحصر ہے.

 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

الحاد: ایک نفسیاتی نقطۂ نظر سے
جمعرات, 3 جولائی, 2025
ملحدین سے اس نیت سے گفتگو اور رابطہ قائم کرنا کہ اُنھیں دین کی طرف بلایا جائے، سنجیدہ غور و فکر اور بعض بنیادی اصولوں کے فہم کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ وہ مسلمان جو اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہے، ایک طرف اُن کے شبہات سے خود کو محفوظ رکھ سکے، اور دوسری...
اللہ تعالیٰ نے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟
منگل, 3 جون, 2025
اللہ نے زلزلے اور آتش فشاں جیسے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟ یہ سوال دو پہلو رکھتا ہے:     1.    اللہ تعالیٰ نے ایسی قدرتی آفات کیوں پیدا کیں جو انسان کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں؟   ...
کیا واقعی جادو انسان کی زندگی پر قابو پا سکتا ہے؟
پير, 2 جون, 2025
قرآنِ کریم میں جادو کا ذکر موجود ہے، اور حالیہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہت سے افراد کہتے ہیں: “میری زندگی میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں، رشتے نہیں بن رہے، یا کام میں ناکام ہو رہا ہوں، اس کی وجہ...
124678910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

رحمت ہى رحمت
نبى كريم ، جناب محمد صلى اللہ عليہ وسلم كى اپنى امت كے لئے رحمت وشفقت كى مثالوں كا احاطہ ناممكن ہے، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى ذات مباركہ...
بدھ, 27 ستمبر, 2017
انسانى تعلقات
اتوار, 24 ستمبر, 2017
امانت؛ جنت كى ايك راه
منگل, 29 اگست, 2017
First3456781012