فريضۂ حج

  • 2 ستمبر 2019
فريضۂ حج

 

اسلام كے پانچ اركان ہيں، ان ميں ايك اہم ركن "حج" ہے- الله تعالى نے فرمايا:  "وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا" (اور لوگوں پر خدا کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے) [سورۂ آل عمران: 97] حضرت عبد الله بن عباس نبى اكرم سے روايت كرتے ہيں كہ آپ نے فرمايا «فريضہ حج ادا كرنے كے لئے جلدى كرو كيونكہ كسى كو معلوم نہيں كہ اسے كيا عذر پيش آ جائے۔» [رواه احمد] "حج"  كا معنى قصد اور اراده كرنا ہے- جبكہ "عمره"  كا لفظ زيارت كے لئے استعمال كيا جاتا ہے۔ شريعت كى اصطلاح ميں مخصوص زمانے ميں، مخصوص فعل سے، مخصوص مكان كى زيارت كرنے كو حج كہتے ہيں۔

عمرے کی طرح حج کے لیے بھی پہلا کام یہی ہے کہ اِس کی نیت سے اِس کا احرام باندھا جائے۔ جبكہ  حج کی تین قسمیں ہیں؛ اِفراد، قِران اور تمتع:

  • افراد یہ ہے کہ عازم میقات سے صرف حج کا احرام باندھے عمرہ اس میں شامل نہ ہو اور احرام ہی کی حالت میں حج کے خاص ایام تک رہے حتیٰ کہ 10ذی الحجہ کو "رمی" اور" حلق"  یا "قصر"  کے بعد ہی احرام کھولے۔
  • قِران یہ ہے کہ عازم میقات سے عمرہ اور حج دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھے اور مکہ پہنچ کر عمرہ کے تمام اعمال ادا کرے سوائے "حلق"  یا "قصر" کے اور احرام ہی کی حالت میں 10ذی الحجہ تک بالکل اسی طرح رہے جیسے اِفرادوالے۔
  • تمتع یہ ہے کہ عازم میقات سے صرف عمرہ کا احرام باندھے حج کو اس میں شامل نہ کرے اور مکہ پہنچ کر عمرہ کے اعمال پورے کرکے احرام کھول دے اور 8ذی الحجہ کو از سر نو مکہ سے حج کا احرام باندھے۔

الله تعالى كے ان احكام كى خلاف ورزى سے بچيں، الله رب العزت  فرماتا ہے: "وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۚ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ ۖ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ ۚ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ ۚ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ ۗ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ۗ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ"

ترجمہ:  (اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے) [سورۂ بقره: 196]۔

خلاصۂ قول  يہ ہے كہ  حج  اسلام كے بنيادى اركان ميں سے ہے  یہ فریضہ جو ہر عاقل وبالغ  اور آزادمسلمان (مرد يا عورت) پر زندگى ميں ايك بار فرض ہے ، یہ بندۂ مومن پر زندگی میں صرف ایک مرتبہ فرض ہونے کے ساتھ بہت زیادہ ثواب کا حامل ہے۔ اس  ميں الله تعالى كےاحكامات كى خالص اطاعت كے تمام پہلو روزِ روشن كى طرح عياں ہوتے ہيں. يہ ايك ايسى عبادت  ہے جس ميں مسلمان  اپنے رب كى خوشنودى حاصل كرنے كے لئے اپنا مال  خرچ كرنے  سے نہيں كتراتا، اس ميں مالى مشقت بهى ہوتى ہے اور جسمانى مشقت بهى، ليكن اس كى ادائيگى پر جو  روحانى تسكين حاصل ہوتى ہے وه نا قابلِ وصف ہوتى ہے. الله ہم سب كو اس كى اطاعت كى قدرت عطا فرمائے، اور نيك اعمال ميں پہل كرنے كا شرف عطا فرمائے .

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
1345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
1234567810Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1234567810Last