"محنت ومشقت کا حق"

  • 22 فروری 2022
"محنت  ومشقت کا حق"

"محنت  ومشقت کا حق"

  • فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطيب نے حاليہ ميں  ایک بیان جاری کیا ہے  جس میں محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فتویٰ "محنت و مشقت  کا حق" کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس فتوے کے لب لباب میں یہ بات شامل ہے کہ ایسی خواتین جنہوں نے شوہر کی دولت میں ترقی کے لیے محنت کی، انہیں شوہر کی جائیداد میں سے نصف کا حق دار ٹھہرایا جائے۔ یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے كہ الازہر الشریف کا 'اپنی ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ کے دوران' خاص طور پر جدید پیش رفت کی روشنی میں اسلامی ورثے کے اظہار اور دینی علوم و مسائل کی تجدید میں اہم کردار ہے۔
  •  الازہر الشریف نے جنوری 2020ء میں منعقد ہونے والی "تجدید کانفرنس" کے اختتامى  بیان میں اس فتوے کو بحال کرنے کے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا كہ " خاندانی دولت کی ترقی  يعنى كہ اس كو بڑهانےمیں حصہ لینے والے کو معاوضہ دینا ضروری ہے، جیسے كہ وه  بیوی جو اپنے پیسوں  کو اپنے  شوہر کے پیسوں پر ركهتى ہے، يا وه اولاد  جو  اپنے باپ کے ساتھ تجارت وغیرہ میں کام کرتے ہیں،  اس حالت ميں اگر اس مال كے اصل مقدار كا تعين ہو جائے  تو تقسیم کرنے سے پہلےجائیداد سے  اس رقم كو لے لیا جانا چاہيے، جو ان کے حق کے برابر ہو۔ اور اگر اس کی مقدار معلوم نہ ہو تو اہل تجربہ يا اس خاص ميدان كے ماہرين كے فيصلہ کے مطابق   اس کی موافقت کی جا سکتی ہے۔ "
  • عورت کا "محنت  ومشقت کا حق" ایک وراثتی فتویٰ ہے۔ خواتین کے مالی حقوق کے تحفظ سے متعلق اسلامی قانون میں اس کے قانونی شواہداور اثبتات بهى  موجود ہیں۔ الله رب العزت نے ارشاد فرمايا :  {لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوا ۖ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ} [النساء: 32] "مردوں کے ليے ان کے اعمال سے حصہ ہے، اور عورتوں کے لئے ان کے اعمال سے حصہ ہے"۔ اور یہ فتویٰ خلیفہ عمر ابن الخطاب کے دور میں لاگو ہوا تھا، جنہوں نے" عامر بن الحارث "   كى جائيداد کا  آدها حصہ  ان کی اہلیہ "حبیبہ بنت زریقکو دینے کا حکم دیا۔یہ اس لیے کہ خاتون نے کام کے دوران اپنے شوہر کی مدد کی تھی اور اس کا ہاتھ بٹایا تھا پھر مختلف زمانوں کے دوران خاص طور پر مذہب مالکی کے فقہاء كے كئى  ججوں اور فقہاء نے ان کی طرح فیصلہ کیا۔
  • الازہر  نے  دولت اور جائيداد كى  ترقی يا اس كو بڑهانے میں حصہ داروں کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں متعدد  فتوے جاری کیے ہیں۔  يہ فتویٰ  از حد ضروری ہے۔ خاص طور پر جدید پیش رفت کی روشنی میں جس کے تحت خواتین کو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے اور اپنے شوہروں کے ساتھ زندگی کا بوجھ بانٹنا پڑتا ہے۔
  • محنت  و مشقت کا حق صرف بیوی کے لیے شوہر کے پیسوں تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہر اس شخص کا حق ہے جس نے اپنے پیسے یا کوشش سے کسی کے کاروبار اور دولت کے اضافہ يا اس كے بڑهانے ميں كوئى كردار ادا كيا ہو ، جیسے  بیٹا اور بیٹی، يا بهائى وغيره۔
  • محنت  ومشقت  کا حق شوہر کے مال کا  صرف آدها یا تہائی حصہ نہیں ہے۔ بلکہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا  ہے کہ بیوی کےپيسوں سے اس کے شوہر کے پیسوں اور منافع میں کتنا اضافہ ہوا ہے، اس حالت ميں  بیوی اپنے مال کا مطالبہ کر سکتی ہے یا اس کا کچھ حصہ یا پورا  حصہ بهى معاف کر سکتی ہے۔
  • شوہر کى طرف سے مناسب  ترين  سلوک يہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اپنی زندگی ہى  میں اس كى  محنت اور جدوجہد کا حق دے  دے۔

اسلام نے ازدواجی زندگی کو رحمت اور محبت  پر استوار کیا ہے۔  اسى اصول كو مد نظر ركهتے ہوئے  اسلام نے مرد اور عورت کے مابين کرداروں کو تقسیم کیا ہے، اور ہر ايك سے مطلوب کاموں کو  ان  دونوں فریقوں کی نوعیت کے مطابق بانٹا ہے۔ اس نے مقاصد اور ذرائع پر روشنی ڈالى ہے، اور اس قاعده كو واضح كيا ہے كہ اسلام ميں  نہ ابتداءً كسى كو نقصان پہنچانا جائز ہے اور نہ بدلے كے طور پر نقصان پہنچانا جائز ہے.  

Print
Categories: اہم خبريں
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
1345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
1234567810Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1234567810Last