الازہر الشريف ہفتہ كے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس ميں مغربى سینائی میں ایک واٹر لفٹنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گيا اور جس کے نتیجے میں ایک افسراور10 سپاہی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔
الازہر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ تمام مصری لوگ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور پولیس کے بہادر سپاہیوں کے ساتھ متحد ہیں۔
فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر نے صدر عبدالفتاح السیسی، شہداء کے اہل خانہ، مسلح افواج اور مصری عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلى مقام عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ بخشے۔