بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس

  • 16 جنوری 2018
بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس

بيت المقدس كى نصرت كے لئے ازہر شريف كى بين الاقوامى كانفرنس ميں شناخت، بيدارى اور ذمہ دارى جيسے موضوعات سرفہرست ہيں۔ الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس كا انعقاد 17 اور 18 جنورى كو ہو گا، جس ميں درج ذيل موضوعات دائرۂ بحث ميں شامل ہوں گے:

• بيت المقدس كے مسئلہ كے بارے ميں لوگوں كو بيدار كرنا۔
• بيت المقدس كى عربى اور اسلامى شناخت پر تاكيد كرنا۔
• بيت المقدس كے تئیں بين الاقوامى ضمیر اور ذمہ دارى كو اجاگر كرنا اور اس بات پر تاكيد كرنا كہ بين الاقوامى قانون، مقبوضہ زمين كى حفاظت كو قابض قوت كى ذمہ دارى گردانتا ہے۔

اس كانفرنس كا انعقاد ازہر شريف اور مسلم علماء كونسل كی زير نگرانى ہو رہا ہے جس ميں مذکورہ بالا تين موضوعات كے تحت مختلف مسائل پر بحث ہو گى۔

​پہلے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كى عربى شناخت اور اس كا پيغام" ہے اس جلسہ ميں بيت المقدس كى دينى اور عالمى مقام ومنزلت، انسانى تاريخ اور وقت حاضر ميں اس كى پہچان، اور بيت المقدس اور فلسطين كے حوالہ سے صہيونيوں كے جهوٹے دعوں جیسے موضوعات پر بحث ومباحثہ ہو گا۔ دوسرے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كے بارے ميں بيدارى اجاگر كرنا" ہے، جس ميں  بين الاقوامى برادری کی نظر میں بیت المقدس کا قانونی موقف، اور  اس مسئلہ كے بارے ميں بيدارى كے شعور كو اجاگر كرنے ميں سياسى، ثقافتى اور تربيتى كردار سرفہرست ہیں۔

​جبكہ تيسرے جلسہ كا عنوان "بيت المقدس كے مسئلہ كے بارے ميں بين الاقوامى ذمہ دارى" ہے جس ميں دينى، بين الاقوامى اور سول سوسائٹى كے اداروں كى ذمہ دارى كے بارے ميں روشنى ڈالى جائے گى۔
 امام اكبر شيخ الازہر ڈاكٹر احمد الطيب كی زیر نگرانی ​الازہر عالمى كانفرنس برائے نصرت بيت المقدس کا انعقاد   بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے اور امريكى سفارت خانہ كو بيت المقدس منتقل كرنے كے فيصلہ كے جواب كے ضمن ميں آتى ہے۔

​اس كانفرنس كے اختتام ميں كئى سفارشات پيش كى جائيں گى جس ميں فلسطينى زمين اور اس كے قوم كے حقوق کی حمايت اور ايک خود مختار ملک، جس كا دار الحكومت بيت المقدس ہو سرفہرست ہيں، علاوه ازيں بيت المقدس كے مقدس اسلامى اور مسيحى مقامات كى حمايت اور آنے والى نسل كو فلسطين اور بيت المقدس كى اہميت سے متعارف كرانا ہے۔

Print

Please login or register to post comments.

 

الازہر_الشریف ویینا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے
بدھ, 4 نومبر, 2020
  الازہر_الشریف اور شیخ_الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد_الطیب، آسٹریا کے دارالحکومت ویینا میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ الازہر الشریف نے تاکید کی کہ ایک جان کو ہلاک کرنا ساری انسانیت کو قتل کرنے...
شیخ الازہر USAID کے صدر سے ملاقات کے دوران: جنگوں اور نفرتوں کو روکنا دنیا کے مسائل حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے
پير, 12 اکتوبر, 2020
  یو ایس ایڈ کے صدر: ہم دنیا میں نفرت اور دہشت گردی کی جڑوں کے خاتمے کے لئے الازہر کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔  گزشتہ دنوں شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے واشنگٹن میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے قائم مقام...
شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب”اسلامی دہشت گردی” جیسی اصطلاح کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے استعمال کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جمعه, 2 اکتوبر, 2020
     شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے مغربی ممالک کے بعض زمہ داران اور عہدیداروں کے “اسلامی دہشت گردی” کی اصطلاح کا استعمال کرنے کے اصرار پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ اس قسم کی...
First567810121314Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last