اورنيك عمل كرو

  • 21 مارچ 2019
اورنيك عمل  كرو

اس زندگى ميں انسان كى ذمہ دارى زمين كى آباد كارى ہے، اور اس مقصد كا حصول عمل اور كام كے بغير ممكن نہيں كيونكہ عمل كے بغير زندگى بے كار اور فضول ہے .الله تعالى نے انسان كو ايسى قوت وطاقت سے نوازا ہے جو اسے اس تعميرى وپيداوارى عمل كے ذريعے زندگى كے بيڑے كى ناخدائى كے قابل بناتى ہے، جس سے فرد اور معاشرے كو خير وبهلائى حاصل ہو،  اسلام نے عمل كو بڑى اہميت دى ہے، وه ہميشہ ايمان اور عملِ صالح ميں باہمى ربط وتعلق قائم كرتا ہے، اور يہاں عملِ صالح سے مراد وه عمل ہے جو انسان اپنى زندگى ميں رضائے الہى كى خاطر لوگوں كى نفع رسانى اور انہيں نقصان سے بچانے كيلئے انجام ديتا ہے، تو ہر ايسا عمل عبادت اور تقوى ہے.
 قرآن كريم كى بے شمار آياتِ كريمہ ايسى ہيں جو ايمان اور عملِ صالح كے گہرے ربط وتعلق كو بيان كرتى ہيں اور نبى كريم   بهى ان دونوں كے درميان   رشتہ كويوں بيان فرماتے ہيں  كہ: "ايمان (صرف) تمنا وخواہش كا نام نہيں بلكہ وه دل ميں راسخ ہونےاور عمل كے ذريعہ اس تصديق كرنے كا نام ہے اور خواہشات نے ہى لوگوں كو دهوكے ميں ڈال ديا، اور انہوں نے كہا ہم الله تعالى كے بارے ميں حسنِ ظن ركهتے ہيں، انہوں نے جهوٹ كہا، اگر وه حسنِ ظن ركهتے تو وه اچهے اعمال كرتے"-
عمل زندگى كى ترقى كا سبب ہے ، اسى كى بدولت لوگ اپنا رزق حاصل كرتے ہيں، قرآن كريم ہميں رزق كى تلاش ميں زمين كى سير وسياحت كرنے كا حكم ديتا ہے، ارشاد بارى ہے: "هو الذي جعل لكم الأرض ذلولاً فامشوا في مناكبها وكلوا من رزقه" (وه ذات جس نے تمہارے ليے زمين كو پست ومطيع كرديا تاكہ تم اس كى راہوں ميں چلتے پهرتے رہو اور الله كى روزياں كهاؤ (پيو) " (سورۂ ملك: 15)-
زندگى مسلسل عمل اور جدوجہدكا نام ہے- كام كے قابل ہونے كے با وجود كام  نہ كرنے والے شخص كو جينے كا كوئى حق نہيں، كيونكہ اس وجہ سے وه نہ صرف دوسروں پر بلكہ اپنى زندگى پر بهى بوجھ بن جاتا ہے، پس تركِ عمل ايك ہلاكت خيز غفلت ہے، اسى لئے حضرت عمر رضى الله عنہ نے فرمايا : تم ميں سے كوئى شخص ہر گز طلبِ رزق ترك نہ كرے اور كہے: كہ اے الله مجھے رزق  عطا فرما، يقينا اسے معلوم ہونا چاہئے كہ آسمان سے سونے اور چاندى كى بارش نہيں ہوتى، فرمانِ بارى تعالى ہے: "فإذا قضيت الصلاة  فانتشروا في الأرض وابتغوا من فضل الله واذكروا الله كثيرا" (پهر جب نماز ہوچكے تو زمين ميں پهيل جاؤ اور الله كا فضل تلاش كرو اور بكثرت الله كا ذكر كيا كرو) (سورۂ جمعہ: 10).
چناچہ مثبت نتائج كے حصول كے لئے اسباب كو اختيار كرنا لازم ہے، عمل ايك قيمتى چيز ہے اس كا بهى خيال ركهنا چاہئے، ترقى كے لئے اسباب كا  اختيار كرنا لازم ہے اور انہيں ترك كرنا  پسماندگى اور جمود كا سبب ہے، نبى كريم   فرمان ہے: كسى نے اپنى محنت كى كمائى سے بہتر كهانا نہيں كهايا اور الله تعالى كے نبى داوود عليہ السلام اپنى محنت كى كمائى كهاتے تهے"-
نبى كريم   نے كام كرنے والے (محنت سے كمائى كرنے والے)  كى تعريف كرتے ہوئے فرمايا: "يہ ايسا ہاتھ ہے جو الله تعالى اور اس كے رسول   كو پسند ہے"-
چنانچہ جب انسان كى ذمہ دارى زمين كى آباد كارى ہے تو يہ عمل كے بغير كسى صوت ميں بهى پورى  نہيں ہوسكتى .اپنى طاقت كو فضول كاموں ميں ضائع كرنا انسان كا اپنى ذات اور ذمہ دارى پر ظلم ہے، دوسرى طرف يہ بهى مد نظر رہے كہ اسلام عبادت  كى غرض سے بهى تركِ عمل كى تائيد نہيں كرتا، الله تعالى فرماتا ہے "فمن كان يرجو لقاء ربه فليعمل عملاً صالحًا" (تو جسے بهى اپنے پرورد گار سے ملنے كى آرزو ہو اسے چاہئے كہ  نيك اعمال كرے) (سورۂ كہف: 110).

 

Print
Categories: مضامين
Tags:

Please login or register to post comments.

 

الازہر آبزرویٹری: اسپین میں دو خواتین پر حملہ ایک جارحانہ سلوک اور ایک انتہا پسند عمل ہے۔
پير, 28 ستمبر, 2020
  پچھلے ہی دنوں ہسپانوی شہر “ملاگا” میں ایک گلی میں دو مسلمان خواتین کو نفسیاتی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا جو یوروپین ممالک میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند رویوں کے اضافہ کا ثبوت ہے۔   آبزرویٹری اس بات کی تصدیق...
امن و سلامتی کے عالمی دن کی مناسبت سے الازہر آبزرویٹری: امن و سلامتی انسانیت اور انسانی رشتوں کی اصل بنیاد ہے
پير, 21 ستمبر, 2020
      ہر سال اکیس ۲۱ ستمبر کو دنیا بھر میں “امن کا عالمی دن” منایا جاتا ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ۱۹۸۱ میں امن وسلامتی کی اہمیت اور ضرورت پر تاکید کرنے کے لئے منظور کیا تھا۔ قرآن مجید نے دسیوں برس...
روہنگيا مسلمان.... ايك حل طلب بحران
منگل, 8 ستمبر, 2020
     12 مختلف زبانوں ميں روہنگيا مسلمانوں كے مسئلہ پر ايك بار پهر روشنى ڈالنے كے لئے الازہر آبزرويٹرى برائے انسداد انتہا پسندى  كى جانب سے اس شائع كرده ويڈيو كا ہدف دنيا كے ہر لہجہ ميں برادرى كى انسانى اور سياسى زمہ دارى كو...
First678911131415Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
123578910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123456789Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123456789Last