مسلمان كون ہے؟

  • 13 اگست 2017
مسلمان كون ہے؟

حقيقى مسلمان وه ہے جس نے الله رب العزت كى كتاب اور اس كے حكموں كى پيروى كى، جو حبيب المصطفى كو الله سبحانہ وتعالى كا آخرى رسول مانتا ہے اور ان كے اقوال اور افعال كى اپنى زندگى ميں تطبيق رہتا ہے۔ سچا مسلمان وه ہے جو ہاتھ سے پہلے اپنى زبان سے دوسروں كو محفوظ ركهتے، جو سچا،  صادق اور امانت دار ہو۔ جو خود غرض نہ ہو اور اپنے بهائى كے لئے وہى پسند كرے جو اپنے لئے كرتا ہو۔ جو اپنے ہر فعل اور ہر قول ميں الله سے ڈرے بمعنى كہ وہى كرے جو اس كے رب كو راضى اور خوش كرے .مسلمان وه ہے جو دين اور دنيا دونوں كے دامن كو اپنے ہاتھ سے نہ چهوڑے- جو اپنى زندگى كےلئے اسے كام كرے جيسے وه تا ابد دنيا ميں رہے گا اور اپنى آخرت كے لئے ايسے كام كرے جيسے وه اگلے لمحہ مرنے والا ہے۔ مسلمان وه ہے جو غير مسلمانوں كے ساتھ اتنا اچها سلوك كرے كہ وه اس كے حسنِ اخلاق كى وجہ سے اس كے دين ميں داخل ہونے كے لئے بے چين ہو جائيں۔دراصل غير مسلمانوں كے ساتھ مسلم حكمرانوں كے رحم دلانہ سلوك ہى كى وجہ سے اسلامى  تعليمات نے غير مسلموں كے دلوں كو مسخر كيا۔ مسلمان وه ہے جو اپنے معاشرے ميں مذہب، رنگ، نسل، قوم، قبيلے، زبان اور ثقافت كے  بجائے انصاف، مساوات اور بهائى چارے كى فضا قائم كرے۔مسلمان وه ہے جو انسانيت كا احترام كرے جس كے قول وفعل ميں تضاد نہ ہو۔ جس كے ہاں تمام انسان برابر ہوں۔جس كے معاشرے ميں غير مسلمان شہرى كو كسى قسم كا ڈر نہ ہو۔ نسائى شريف كى ايك   روايت كے مطابق، حضرت ابو بكر صديق بيان كرتےہيں كہ حضور نبى اكرم ؐنے فرمايا جو مسلمان كسى غير مسلم شہرى كو ناحق قتل كرے گا الله تعالى اس پر جنت حرام فرما دے گا - مسلمان وه ہے جو اعتدال اور ميانہ روى سے كام كرے- جو اپنے مخالفين پر كفر كا الزام لگا كر اُن كے قتل كرنے كو جائز نہ قرار دے-مسلمان وه ہے جو انسان، حيوان يہاں تك كے بے جان چيزوں كےساتھ رحمدل ہو، مسلمان وه ہے جو بيٹى كو زحمت نہيں بلكہ رحمت سمجهے اور جو اپنى اولاد كے ساتھ برابر كا سلوك كرے- مسلمان وه ہے جو اپنى اور اپنے معاشرے كى صفائى كا خيال ركهے كيونكہ رسول اكرم نے  صفائى كو نصف ايمان كہا ہے- مسلمان وه ہے جو اپنى ماں كا احترام كرے ،اس ماں كا جس كے قدموں تلے نبى اكرم نے جنت  قرار دى ، مسلمان وه ہے جو اپنے والدين كى عزت كرے ان كے ساتھ نرمدلى سے پيش آئے كيونكہ الله رب العزت نے فرمايا: (اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو۔) (بنى اسرائيل: 23) يعنى كہ الله كى عبادت كے فورًا بعد والدين سے احسان اور خوش اخلاقى سے پيش آنا مسلمان كى اہم ترين صفت ہے۔

          مسلمان وه ہے جو اسلام كا علم اونچا لہرانے كے لئے علم كے ميدان ميں فوقيت حاصل كرنے كے لئے بهاگ دوڑ كرے۔ جو نہ صرف تلوار سے جہاد كرنے كا قائل ہو بلكہ علم كے راستے ميں قلم سے لڑے۔ جو اپنى قوم كى منفعت كے لئے نئى اور مفيد اشيا ايجاد كرے۔ "مسلمان" ايك "نام" نہيں... ايك "صفت" ہے۔

                                              مسلمان بنيے!!

 

Print

Please login or register to post comments.

 

عبادت انسان كى ضرورت‎ ‎کیوں ہے؟
منگل, 10 اکتوبر, 2017
اسلامى شريعت ميں عبادت اور اس كے احكام كے ثبوت واستحكام كے ذريعہ اس كو امتيازى مقام حاصل ہوتا ہے، يہ زندگى كى تبديليوں اور اسكے محركات اور نئے حوادث وواقعات سے متاثر نہیں ہوتى، پس يہ انسان زندگى ميں تبديل ہونے والے امور كے بعض قوانين كے مخالف ہے...
رحمت ہى رحمت
بدھ, 27 ستمبر, 2017
نبى كريم ، جناب محمد صلى اللہ عليہ وسلم كى اپنى امت كے لئے رحمت وشفقت كى مثالوں كا احاطہ ناممكن ہے، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى ذات مباركہ نہ صرف انسانوں كے لئے بلكہ حيوانوں كے لئے بهى اللہ تعالى كى رحمت ہے- آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے...
كافروں كا خون حلال ہے
منگل, 26 ستمبر, 2017
متشدد گروہوں كا كہنا ہے  كہ " اسلام عقلى اصولوں اور حقيقى عدل وانصاف كا دين ہے ان اصولوں ميں سے ايك يہ ہے كہ  ہم پر اس وقت تك لڑنا فرض ہے جب تك  دنيا ميں موجود تمام انسان اسلام نہ لے آئيں۔ اس اصول كے بنا پر ہر اس غير مسلمان كا...
First3031323335373839Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last