دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏

  • 22 فروری 2019
دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ  كا كردار‏

                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا  تنظيمو ں  يا ملكوں  كى جانب سے انسان كے دين، جان، عقل، مال، اور عزت  وآبرو  كے خلاف  كى جاتى ہے. اس ميں خوف زده كرنے، تكليف پہنچانے، دھمكانے، نا حق قتل كرنے اور ڈاكہ زنى  ورہزنى كى تمام صورتيں شامل ہيں، اسى طرح  تشدد اور دھمكى ، اور شدت  پسندى  كا ہر وه كام جو انفرادى يا اجتماعى طور پر  مجرمانہ منصوبے  كو نافذ  كرنے كے لئے  كيا جا ئے  اور جس كا مقصد  يہ  ہو  كہ لوگوں  كے دلوں ميں خوف پيدا  كيا جائے يا انہيں تكليف پہنچا كر ہر اساں كياجائے يا ان كى زندگى ، آزادى ،امن اور حالات  كو خطرے ميں ڈالا جائے۔

                 دہشت گردى كى مختلف صورتيں  ہيں ،مثلا ماحوليات كو  نقصان پہنچانا  يا عوامى  وذاتى مفادات  واملا ك كو ضائع اور برباد كرنا  اور  انہيں  خطره ميں ڈالنا، يہ تمام  چيزيں  زمين پر فساد مچانے   كى مختلف صورتيں ہيں جن سے اللہ  تبارك وتعالى منع فرماتا ہے،  اللہ تعالى كا ارشاد ہے: "وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ" (اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا) [سورۂ قصص: 77]۔

                 آج كے زمانے ميں ميڈيا  ايك سب سے تيز اور قاتلانہ ہتھيار ہے اور  يہ ہى واحد وسيلہ ہے جس كےذريعہ دہشت گرد  اپنے شرائط،مطالبات  اور آراء كو دنيا كے سامنے  ركھ كراپنے وسائل  كى وضاحت كر سكتے ہيں، دہشت گرد  عناصر اپنے مقصد كے حصول كے لئے دو بنيادى عناصر كا سہارا ليتے ہيں: دہشت پھيلانا،اور مسئلہ تشہير كرنا،ان كا انحصار ميڈيا  پر ہوتا ہے،ميڈيا كسى دہشت  گردانہ واقعہ كو  نشر كر كے دہشت گردوں كو ہيرو كى شكل ميں  پيش كرتا  ہے، اور اس طرح وہ بعض  كمزور دل اور   ناعاقبت انديش  نوجوانوں كو ان كى تقليد كرنے اور ان كے راستے پر چلنے پر آمادہ كرتا ہے۔

                 ميڈيا ميں سے  انٹرنٹ  ان خطر ناك وسائل ميں سے ہے جو دہشت گردى كى آگ اور زہريلے افكار كو بھڑكاتا  ہے، اور اس كى چنگارى دن بہ دن بڑھتى ہى جا رہى ہے، دہشت گرد اسے  اپنے سياسى اور سماجى مقاصد كے لئےہتھيار كے طور پر  استعمال كرتے ہيں، تاكہ افراد وسماج ميں خوف ودہشت پھيلائى جا سكے۔ انٹرنٹ كے ذريعہدہشت   گرد  جماعتيں  آپس ميں ايك دوسرے سے ربط وضبط قائم ركھتى ہيں،اسى كے  ذريعہ ممالك اور افراد سے متعلق معلومات حاصل كرتى ہيں، تاكہ دہشت گردانہ حملوں كے راه  ہموار كر سكيں، اور نوجوانوں كو اكٹھا  كر كے ان كے درميان  اپنے افكار ونظريات پھيلا  سكيں،اور انہيں اپنے گھٹيا مقاصد  كے ليے  استعمال كرسكيں۔

                دہشت گردى كے خاتمے ميں ميڈيا  كا كردار بہت اہم ہے، اردو ميں ميڈيا كو " ذرائع ابلاغ" بهى كہا جاتا  ہے، اس كا مطلب يہ ہوا كہ يہ دوسروں تك پيغامات پہنچانے كا وسيلہ ہےان كو خبردار كرنے كا مصدر ہے ،  ان كو سمجهانے كا طريقہ ہے اور  علم ومعرفت كى نشر واشاعت كا بهى، يہ تبليغ كا ذريعہ ہے ، ليكن افسوس يہ ہے كہ اس دور ميں ذرائع ابلاغ  ہلا كت خيز ہتھياروں اور چير پھاڑنے والے پنجوں ميں شمار كيا جاتا ہے، جن كے  ذريعہ صرف نوجوانوں كو نہيں بلكہ قوموں كو بہكايا جاتا ہے اور ان كے افكار اور رجحانات  كو ايسى دہشت گردانہ سوچ كى طرف تيزى سے لے جائے جاتے ہيں جوٹى وى چينلوں، انٹر نيٹ اور فورم كے  ذريعہ اپنے تير  چلاتى ہے، اور نوجوانوں  كو تشدد اور جرم كے جالوں ميں پھانس ليتى ہے۔ اسى لئے  امانت دار  ذرائع ابلاغ  سے ہمارى اميد ہے كہ وه اپنے اس اہم كردار كو اچهى طرح  پہچانيں اور اس كو  مكمل امانت دارى اور سچائى سے ادا كريں، كسى بهى قوم كو بيدار كرنے ميں علم ومعرفت كا بہت اہم كردار ہے اور ميڈيا كے ذريعہ حقيقى اور مثبت معلومات كو پہنچا كر اپنے نو خيز نسل كى بيدارى ميں اچها كردار ادا كرنا  اس ميدان ميں كام كرنے والے ہر فرد كا اولين فرض ہے۔ 

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
1234567810Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
1234567810Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1234567810Last