ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں

  • 9 ستمبر 2018
ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں

گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو دراصل چهيڑ خوانى كا شكار ہورہى ہو، جبكہ بعض لوگ لڑكى كے لباس يا اس كے سلوك وكردار كو چھيڑ خوانى كا سبب بتا كر چھيڑخوانى كرنے والے كے گھناؤ نے جرم كا وجہ جواز پيش كرتے ہيں، يا كم از كم گناه ميں لڑكى كو بھى شريك قرار ديتے ہيں۔
اس پس منظر ميں ازہر شريف اس بات پر زور ديتا ہے كہ چھيڑخوانى خواه وه اشارے، زبان يا عمل سے ہو ايك حرام اور نا مناسب عمل ہے اس كا كرنے والا شرعًا گنہ گار ہوتا ہے، معاشره اسے ناپسند كرتا ہے، لوگ اس سے اپنا دامن بچاتے ہيں اور اس سے تركِ تعلق كر ليتے ہيں، اسى طرح تمام آئين وقوانين اُسے مجرم قرار ديتے ہيں، ارشاد بارى ہے " والذين يؤذون المؤمنين والمؤمنات بغير ما اكتسبوا فقد احتملوا بهتانًا وإثمًا مبينًا" 
ترجمہ: اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں كو ايسے كام كى تہمت سے جو انهوں نے نہ كيا ہو ايذا ديں تو انهوں نے بهتان اور صريح گناه كا بوجھ اپنے سر پر ركھا"۔
#ازہر_شريف باور كراتا ہے كہ كسى قيد وشرط كے بغير چھيڑخوانى كو جرم اور چھيڑخوانى كرنے والے كو مجرم قرار ديا جائے، لڑكى كے لباس يا اُس كے سلوك وكردار كو چھيڑخوانى كى وجہ قرار دينا ايك غلط فهمى ہے، كيونكه چھيڑخوانى سے عورت كى خصوصيت ، اس كى آزادى اور اس كى عزت وكرامت پر آنچ آتى ہے، اس كے علاوه اس گھناؤ نى صورتحال كے عام ہونے سے معاشرے ميں لوگوں كے ہاں امن وامان كا احساس كم ہوتا رہتا ہے ۔
#ازہر_شريف اس جانب توجہ مبذول كراتا ہے كه كسى معاشرے كے تہذيب يافتہ يا ترقى يافتہ ہونے كا اندازه اس سے لگايا جاتا ہے كه اس معاشرے ميں عورت كے ساتھ كس قدر ادب واحترام كا معاملہ كيا جاتا ہے، اور اُسے كس قدر امن وامان، استحكام اور اكرام وتعظيم حاصل ہے، چنانچہ جب الله كے رسولﷺ نے اسلام كى عظمت وبلندى اور اس كے اركان كى مضبوطى كى دليل پيش كرنے كا اراده كيا تو عورت كے امن وامان كے احساس وشعور كو اس كى علامت قرار ديا، لهذا آپ  نے فرمايا:" آپ ديكھيں گے كہ مسافر عورت - كوفہ كے قريبى مقام - حيره سے جاتى ہے اور كعبه كا طواف كرتى ہے اور الله كے سوا كسى اور سے نہيں ڈرتى"۔
ازہر شريف اپيل كرتا ہے كہ چھيڑ خوانى كو جرم قرار دينے والے اور اس كے ارتكاب پر سزا مقرر كرنے والے قوانين كو فعال كيا جائے، اور اسى طرح متعلقہ اداروں سے اپيل كرتا ہے كہ وه معاشرے كو چھيڑ خانى كى تمام شكلوں اور اس سے لاحق ہونے والے خطره سے آگاه كيا جائے ، اور شرم وحيا اور اخلاق وكردار پر پڑنے والے اس كے تباه كن اثرات سے خصوصاً بچوں كے ساتھ چھيڑ خوانى كے تباه كن اثرات سے معاشرے كو خبردار كيا جائے ، اور شہريوں كو آگاه كرنے كے لئے ميڈيا اور ديگر پروگراموں ميں اس موضوع پر روشنى ڈالى جائے كہ اگر چھيڑخوانى كا واقعہ پيش آئے تو ان كى ذمہ دارى كيا ہے اور اس وقت ان كيا كرنا چاہيئے، اور چھيڑ خوانى كرنے والے كو كس طرح بازركھا جائے اور جس عورت يا لڑكى كے ساتھ چھيڑخانى كى جارہى ہے اس كى كس طرح حفاظت كى جائے ، اسى طرح ذرائع ابلاغ سے يه مطالبہ كرتا ہے كه وه ايسے پروگرام نشر نه كريں جس سے چھيڑخوانى كو رواج حاصل ہو، يا اس ميں چھيڑخوانى كرنے والا اس انداز سے ظاہر ہوكہ دوسرے اس كى تقليد كرنے كى كوشش كريں۔

Print

Please login or register to post comments.

 

فضيلت مآب امام اكبر كے دورے كے موقع پر پاريس كى كيتهولك يونيورسٹى اور جامعۂ ازہر كےدرميان تعاون كےپروٹوكول پر دستخط۔
جمعرات, 26 مئی, 2016
 فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب كے فرانس كےدار الحكومت پاريس كےدوره كے دوران ازہر يونيورسٹى كے سربراه پروفيسر ڈاكٹر ابراہيم الهدهد نے جامعۂ ازہر اور كيتهولك يونيورسٹى كے درميان ثقافت ، ترجمہ، ادب اور بين العقائدى...
فرانسيسى صدر سے ملاقات كے دوران
بدھ, 25 مئی, 2016
فرانسيسى صدر سے ملاقات كے دوران امامِ اكبر : - فلسطين كے مسئلہ كو حل كرنے ميں ہم فرانس  كى كوششوں كى  قدر كرتے ہيں - اسلام ميں خون كى حرمت چاہے وه مسلمانوں ياغير مسلمانوں  كا ہو بہت عظيم ہے . دہشت گردى كا مقابلہ سب پر...
ازہر شريف ميں ملاقات كے دوران امام اكبر اور سعودى عرب كے فرمان روا امتِ مسلمہ كى وحدت كى دعوت ديتے ہیں...
اتوار, 10 اپریل, 2016
ازہر شريف ميں ملاقات كے دوران امام اكبر اور سعودى عرب كے فرمان روا امتِ مسلمہ كى وحدت كى دعوت ديتے ہیں... اور تاكيد كرتے ہیں: دہشت گردى كے مقابلے كے لئے ازہر شريف اور سعودى عرب متحد ہیں اپنى نوعيت كے پہلے سركارى دورے ميں... فضيلت مآب امام...
First4445464749515253Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
1345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
1345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
1345678910Last