ازہر شريف يورپ ميں مسلمانوں كى مساجدجلانے كى مذمت كرتا ہے
بدھ, 18 نومبر, 2015
ازہر شريف پارس ميں ہونے والے دہشت گرد حملوں كے بعد يورپ ميں مسلمانوں کی مساجد  جلانے  اور ان پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے- اور مغربى ریاستوں سے مسلمانوں كى حفاظت كرنے ، انكے مساجد اور انكى قدسيت كا احترام كرنے  كى  اپیل...
"فتوى :آج كے مسائل اور مستقبل كے امكانات "كے انٹرنيشنل كانفرنس ميں امام اكبر شيخ الازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب كا خطاب
پير, 17 اگست, 2015
بسم اللہ الرحمن الرحيم الحمد لله والصلاۃ والسلام على سيدنا رسول الله صلى الله عليہ وسلم وبارك عليہ وعلى آلہ وصحبہ وسلم السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ حكم الہى سے تا ابد محفوظ رہنے والى سرزمين مصر، ازہر شريف اور دار الافتاء المصريۃكے...
برٹش ہاوس آف لورڈز ميں شيخ الازہركا خطاب
جمعرات, 11 جون, 2015
ہاوس آف لورڈز کی سربراہ مسز بارونہ ڈی سوزا برٹش ہاوس آف لورڈز کے محترم ممبران- السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ آج مجھے تہذیب اور ترقی کے پاسبانوں ، معاشرتی انصاف ، آزادی اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے والوں کے درمیان بیٹھ کر بہت خوشی...
First4647484950515254

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
124678910Last

عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام!

  • | جمعرات, 22 ستمبر, 2016
عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام!

پوری دنيا ہر سال مختلف قوموں كے مابین امن وسلامتي كے اخلاق واصول کو رائج كرنے کیلیے ۲۱ ستمبر کو عالمي یوم امن کے طور پر مناتی ہے۔ آج انسانیت ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں عام طور پر پوری انسانيت اور خاص طور پر بعض قومیں جنگ وفسادات، جہالت اور فقروفاقہ كي وجہ سے زندگی کے ھر پہلو میں امن وسلامتي كے مظاہر كهو چکیں ھیں ، اور بعض قومیں ان مصيبت زده قوم كی اعانت واهتمام کے سلسلے میں جزئی یا کلی یا مکمل طور سے عدم توجہ اور برأت كے سلسلہ میں تردد كا شكار ہیں بہت كم ہی ايسی قومیں ہیں جو ان دردناك حقيقت حال اور ناروا قتل وغارت گری، مصيبت اور آفت زده قوم کی آہ و فغاں اور گریہ و زاری اور مصبیت و بلا سن کر راحت وعافيت سے سو رہی ہیں! ازهر شريف دنياکے چپہ چپہ میں سچی نیت، مکمل عزم وہمت ، اور اپنی تمام تر طاقت وقوت سے لیس ھو کر امن وسلامتي كے پیغام كو عام كرنے کی تایید اور اس کے لیے جد وجھد کررہا ہے، اور اس عالمی یوم امن کے مناسبت سے پوری دنیا خاص طور پر عالمي طاقتوں اور تمام تر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اداروں اور دینی،انسانی، ملی، سماجی تنظیموں اور جماعتوں کو امن وسلامتي، الفت ومحبت کو یقینی طور پر عملی جامہ پہنانے كی دعوت دیتا ھے، اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں امن وسلامتي كي فضا ہموار ہونے کے امید کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ھو کر انسانیت کی فلاح وبہبود كی خاطر دهشتگردی،ظلم وستم، فقر وفاقه، اور جهالت وغربت کو ختم کرنے کی دعوت دیتا ھے،اور اس عظيم مقصد كی تکمیل کے لیے ہر سطح پر مكمل طور سے اعانت ومدد کیلیے پابہ رکاب ھے.

 

Print
Tags:
Rate this article:
5.0

Please login or register to post comments.

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last