موت کے کھیل!!

  • 18 اپریل 2021
موت کے کھیل!!

 

 
الازہر انٹر نیشنل سنٹر برائے الیکٹرانک فتوی  نے "ٹک ٹوک" ویڈیو ایپلی کیشن کے "نیلے رنگ کے اسکارف" یا "بلیک آؤٹ" چیلنج کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جو اپنے صارفین کو دعوت دیتا ہے کہ  کمرے کو تاریک کرنے کے بعد شدید تاریکی اور گھٹن کے ماحول میں اپنی ویڈیو بنائیں ۔ بہت سے افراد نے حقیقت میں  اپنی سانسیں روکنے اور خود کو موت کے سامنے لانے کے بعد اپنی ہی ویڈیوز شیئر کیں، افسوس کہ ان میں سے کچھ کا کھیل موت میں بدل گیا۔ 
یہ چیلنج ہمارے مذہب اور انسانی فطرت  کے بالکل منافی ہے۔ کیونکہ اگر اس کا نتیجہ موت بھی نہ ہوا تو کم از کم اس سے دماغ کے خلیوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اور اس سے انسانی شعور کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
اسی لئے الازہر انٹرنیشنل سنٹر برائے الیکٹرانک فتویٰ نے  ان  کھیلوں اور چیلنجوں کو حرام قرار دیا ہے جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے: {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ  وَأَحْسِنُوا  إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ} (اور اپنے آپکو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی اختیار کرو، بے شک اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے) [بقره: 195]
رسول ﷺ نے فرمايا: "مومن خود کو ذلیل نہ کرے"۔ پوچھا گیا: مومن اپنے آپ کو ذلیل کیسے کر سکتا ہے؟ رسول نے فرمايا: "اپنے آپ کو اتنی اذیت دے کہ وہ کھڑا ہی نہ ہو سکے" ۔ الترمذی
الازہر انٹرنیشنل سينٹر برائے الیکٹرانک فتویٰ والدین، میڈیا اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کے خطرات، اور ان کے جسمانی، نفسیاتی اور خاندانی نقصانات پر روشنی ڈالیں اور اس سے لوگوں کو خبردار کرے۔ سينٹر اس بات پر زور دیتا ہے کہ قوم کے فرزندوں کو تمام قومی متحرکہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے تا کہ انکو اس مغربی ثقافت کے خطرات سے آگاہی ہو 'جو کہ قومی فکر وشعور کے لئے زہر قاتل اور تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں'  اور ان افکار کی ترویج کو روکنے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوں۔
Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123456789Last

انڈونشين علماء كونسل كے ساتھ ملاقات ميں فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى علمائے امت كے درميان مصالحت اور مفاہمت كى دعوت ..
جمعرات, 12 مئی, 2016
انڈونشين علماء كونسل كے ساتھ ملاقات ميں فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى علمائے امت كے درميان مصالحت اور مفاہمت كى دعوت . فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر ڈاكٹر احمد الطيب نے اُمت مسلمہ كے علماء كے مابين مفاہمت اور روادارى كے فروغ اور تباه كن...
مغربی دنیا سے خطاب کرتے ہوئے امام اکبر کی بوندستاج (جرمنی کی قومی اسمبلی ) سے عالمی تقریر..
جمعرات, 12 مئی, 2016
مغربی دنیا سے خطاب کرتے ہوئے امام اکبر کی بوندستاج (جرمنی کی قومی اسمبلی ) سے عالمی تقریر: ہم جرمنی کی چانسلر انجیل میرکل کی نہایت قدر کرتے ہیں جنہوں نے مشرق میں ہونے والی جنگوں کی دوزخ سے پناہ مانگنے والوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے کھولے ،...
ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقى ملك ميں پہلا دوره
منگل, 10 مئی, 2016
 ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقى ملك ميں  پہلا دوره  آگلے   دنوں كے دوران  فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم علما كونسل کے سربراه پروفيسور ڈاكٹر احمد الطيب  سنيگال اور نيجريا   پر  دوره كريں...
First34568101112Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123456789Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123456789Last