زندگى كى حفاظت كا حق

  • 10 دسمبر 2018
زندگى كى حفاظت  كا حق

 

            زندگى الله تعالى  كى طرف سے عطا كرده   ايك عظيم نعمت ہے،  اور كسى بھى  معاشره  كى طرف  سے فرد كو  ديئے جانے والے  تمام حقوق  زندگى  اور  اس كو اچهى طرح گزارنے پرہى  منحصر  ہے،  يہى وجہ  ہے  كہ اسلام  ميں زندگى كے تحفظ  كا حق  اساسى اور بنيادى  نوعيت اور اہميت  ركھتا ہے۔ اسلام نے زندگى كے تقدس  پر  بہت زور ديا  ہے، قرآن كريم   نے بے شمار مقامات پر انسانى زندگى كى اہميت اور تقدس  كو بيان كيا ہے:

           "مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ" (جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا۔) [سورۂ مائده : 32]۔

            اس آيت مباركہ سے معلوم ہوتا ہے كہ انسانى زندگى كى  كتنى بڑى قدر وقيمت ہے؟!،اسلام ميں انسانى  زندگى كےتحفظ پورى انسانيت كےتحفظ كى مانند ہے، اور ايك آدمى  كا قتل پورى انسانيت  كے قتل  كى طرح ہے۔

           حضور اكرم ؐنے بھى  اپنے آخرى  تاريخى خطبہ  ميں  اس بات پر  زور ديا ہے   كہ اہل ايمان كى جان ومال  اور عزت  ايك دوسرے كے لئے  اتنى ہى مقدس  ہے  جتنا كہ حجة الوداع. اسلام  كے نزديك  كسى بهى شخص كو  قتل كرنا  ايك نہايت بڑا اور سنگين   جرم ہے ،انسانى جان كى حرمت  كو بيان كرتے ہوئے  الله رب العزت نے ارشاد فرمايا:

"وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ"(اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو) [سورۂ انعام: 151]۔

         اسلام نہ صرف قتل كى ممانعت كرتا ہے، بلكہ خود كشى  كو بھى اتنا ہى  برُا عمل  تصور كرتا ہے۔

         انسانى زندگى  كے تحفظ كے حق ميں  اپنے آپ كو  كسى حملے سے بچانے  كا حق شامل ہے،  اسلام  نہ صرف   زندگى كو درپيش خطرات  سے بچانے كا حق  ديتا ہے بلكہ  خطرے كے خلاف  اقدام كا حق  بھى ديتا ہے، ارشاد ربانى ہے: "فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ" (پس اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو جیسی زیادتی وہ تم پر کرے ویسی ہی تم اس پر کرو۔) [سورۂ بقره :194] ۔

           اسلام كا عطا كرده يہ حق "تحفظ زندگى"  مطلق نہيں  بلكہ جب  كسى كا ملك خطرات سے دوچار ہو اور اس كى زمين پر كوئى  قبضہ كرنا چاہے تو اس حالت ميں  اس كى  زندگى كى قيمت اس كى سرزمين كى قيمت كے سامنے  ماند پڑ جاتى ہے اور وه اپنے ديس  كى حفاظت كے لئے اپنى جان قربان كرنے ميں خوشى محسوس كرتا ہے.  ارشاد ِ ربانى ہے: "وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ"(اور جو لوگ تم سے لڑتے ہیں تم بھی خدا کی راہ میں ان سے لڑو مگر زیادتی نہ کرنا کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا) [سورۂ بقره:190]۔

Print

Please login or register to post comments.

 

اللہ تعالیٰ نے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟
منگل, 3 جون, 2025
اللہ نے زلزلے اور آتش فشاں جیسے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟ یہ سوال دو پہلو رکھتا ہے:     1.    اللہ تعالیٰ نے ایسی قدرتی آفات کیوں پیدا کیں جو انسان کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں؟   ...
کیا واقعی جادو انسان کی زندگی پر قابو پا سکتا ہے؟
پير, 2 جون, 2025
قرآنِ کریم میں جادو کا ذکر موجود ہے، اور حالیہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہت سے افراد کہتے ہیں: “میری زندگی میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں، رشتے نہیں بن رہے، یا کام میں ناکام ہو رہا ہوں، اس کی وجہ...
تکبر، انتہاپسندی اور حقیقی تقویٰ: ایک فکری و اخلاقی تجزیہ
جمعه, 23 مئی, 2025
  اسلام ایک ایسا دین ہے جو روحانی پاکیزگی اور اخلاقی بلندی کا علمبردار ہے۔ اس کی تعلیمات کا جوہر انسان کو عاجزی، انکساری اور دوسروں کے لیے خیرخواہی کی راہ پر گامزن کرنے میں مضمر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں تکبر اور غرور کو سختی سے ممنوع...
123578910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
123578910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123578910Last

مرد وعورت حقوق اور واجبات ميں برابر ہیں
فرمانِ الہى ہے: "اے لوگو! اپنے پر وردگار سے ڈرو، جس نے تمہیں ايک جان سے پيدا كيا" اس آيتِ كريمہ ميں لوگوں كا خطاب مرد اور عورت دونوں كے...
منگل, 6 جون, 2017
مذہب پسندى يا تعصب!!
جمعه, 27 جنوری, 2017
First34567891012