نيجيريا كى دار الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى ...

  • 18 مئی 2016
نيجيريا كى دار  الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى ...

نيجيريا كى دار  الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى سطح پر امامِ اكبر شيخ ازہر كا عظيم الشان استقبال كيا گيا جہاں وه افريقى عوام اور دنيا بهر كے مسلمانوں كو خطاب فرمائيں گے۔نيجيريا كى عوام كے مختلف مذاہب ومسالك اور مكاتب  فكر كے لوگ شيخ ازہر كا كلمہ سنے كے لئے  جمع ہوئے تهے۔
•    آج ميں اس بات پر تاكيد كرنے كے لئے آيا ہوں كہ اسلام كبهى بهى  تشدد اور دہشت گردى كا دين نہيں تها... بلكہ ہميشہ سے يہ دين امن وسلامتى اور انسانيت كا دين رہا ہے۔
•    مسلمانوں كے ذہن ميں كبهى بهى نہيں آيا تها كہ ايك ايسا دن آئے گا جس ميں وه اپنے دين كا دفاع كرنے كے لئے اور اس كى اصليت اور جوہر كو دنيا كے سامنے پيش كرنے كے لئے مجبور ہوں گے۔
•    ان دہشت گرد تنظيموں كا مقصد اسلام كى صورت كو دنيا كے سامنے بگاڑنا اور اس كو وحشيت اور خونريزى كا دين ثابت كرنا ہے۔
•    ڈهونڈنا تو ہميں اس كو چاہيے جو كہ ان وحشت ناك جرائم سے استفاده حاصل كرتا ہو اور اپنے خوفناك اہداف كو پورا كرنے كے لئے ان تنظيموں كو كبهى پيسوں كى اور كبهى ہتهيار كى امدادات ديتا ہو، اور آخر ميں اپنے ان ہولناك جرائم كو پايۂ تكميل تك پہنچانے كے لئے مذہب كى آڑ ليتا ہو۔
•    اسلام وه مشتركہ دين ہے، جس كو تمام انبياء اور الله پر ايمان ركهنے والوں نے مانا تها۔
•    اسلام اور باقى اديان كى اصل بنياد ايك ہى ہے۔
•    قرآن پاك تمام لوگوں كو ايك ہى نظر سے ديكهتا ہے اس كے نزديك تمام لوگ برابر ہيں۔
•    قرآن پاك گزشتہ آسمانى كتابوں (تورات اور انجيل) كى تصديق كرتا ہے۔ قرآن پاك ميں ان كا ذكر ہدى (ہدايت) اور نور (روشنى) كے ناموں سے ہوا ہے۔
•    دنيا كى مخلوقات كے آپس ميں فروق واختلافات فطرت كى ايك نشانى ہے جس كا ذكر قرآن پاك ميں ہوا ہے۔
•    يہ بات ہرگز ہى معقول نہيں ہے كہ الله لوگوں كو ايك  دوسرے سے مختلف بنائے پهر اسى  اختلاف كى وجہ سے دوسروں كو قتل كرنا جائز قرار دے ديا جائے۔
•    اسلام امن وسلامتى اور مساوات كا دين ہے، اس سے برعكس جو بهى كہاجاۓمحض جهوٹ ہے۔
•    اسلام ميں كسى كو قتل كرنا صرف جنگ يا حملہ كى صورت ميں جائز ہے۔ كسى كو مسلمان نہ ہونے يا مذہب كے مختلف ہونے سے كسى كى جان لينا اسلام ميں قطعى جائز نہيں ہے۔
•    اسلامى فتوحات كى تاريخ ميں كبهى بهى ايسى فتح كا ذكر نہيں ہوا جس ميں مسلمانوں نے فتح كرنے والے ملك كے باشندوں كو اسلام لانے يا مرنے كے مابين اختيار ديا ہو۔
•    ہمارے سامنے ايك ہى راستہ ہے اور وه يہ كہ صحيح اسلام اور حقيقى فقہاء كى آواز بلند ہو اور غلط فتوى دينے كے مسئلہ كو قابو ميں ركها جائے اور اس پر پابندى عائد كى جائے۔
•    مسلمان علماء كى يہ ذمہ دارى ہے كہ وه دنيا بهر كے سامنے اس دين كى حقيقت كو واضح كريں جو اخوت، بهائى چارے اور امن وامان پر مبنى ہے۔
•    ہم مسلمانوں كو يہ حقيقت تسليم كرنى ہو گى كہ تمام لوگوں كا ايك ہى مذہب يا ايك ہى عقيده نہيں ہو سكتا كيونكہ لوگوں كے درميان يہى تنوع اور اختلاف امت مسلمہ كى قوت كا حقيقى سبب ہے۔
•    علم كى اصولوں سے دور فروق واختلافات كى اسى افراتفرى نے مسلمانوں كے درميان تكفير اور دہشت گردى جيسى آفتوں كو جنم ديا
•    ازہرِ شريف اسلام كى حقيقى اور معتدل صورت كو پيش كرنے كى جد وجہد اور متشدد افكار وخيالات كے خطرے سے لوگوں كو آگاه كرنے ميں ہمہ تن مصروف ہے۔
•    ہمارا نيجيريا كا يہ دوره اس بات كى تاكيد كرتا ہے كہ ازہر شريف نيجيريا كى قوم كى وحدت اور اس كى علمى اور تعليمى ترقى كو فروغ ديتا ہے علاوه ازيں نيجيريا كے طلبہ كے لئےاسكالرشپز كى تعداد 30 كے بجائے 50 تك كر دى گئى ہے جن كے ذريعہ طلبہ كو ميڈيكل، فارمسى اور انجينيئرنگ كى ڈگرى حاصل كرنے كا موقع فراہم كيا جائے گا۔

 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

الحاد: ایک نفسیاتی نقطۂ نظر سے
جمعرات, 3 جولائی, 2025
ملحدین سے اس نیت سے گفتگو اور رابطہ قائم کرنا کہ اُنھیں دین کی طرف بلایا جائے، سنجیدہ غور و فکر اور بعض بنیادی اصولوں کے فہم کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ وہ مسلمان جو اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہے، ایک طرف اُن کے شبہات سے خود کو محفوظ رکھ سکے، اور دوسری...
اللہ تعالیٰ نے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟
منگل, 3 جون, 2025
اللہ نے زلزلے اور آتش فشاں جیسے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟ یہ سوال دو پہلو رکھتا ہے:     1.    اللہ تعالیٰ نے ایسی قدرتی آفات کیوں پیدا کیں جو انسان کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں؟   ...
کیا واقعی جادو انسان کی زندگی پر قابو پا سکتا ہے؟
پير, 2 جون, 2025
قرآنِ کریم میں جادو کا ذکر موجود ہے، اور حالیہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہت سے افراد کہتے ہیں: “میری زندگی میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں، رشتے نہیں بن رہے، یا کام میں ناکام ہو رہا ہوں، اس کی وجہ...
12345678910Last

شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
جمعرات, 28 اپریل, 2016
شاہ بحرین : حقیقی اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لۓ ازہر شریف کے کردار کی اہمیت کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ آج فضیلت مآب امام اکبر نے شاہ بحرین "حمدین عيسى آل خلیفہ" اور ان کی رفقت میں موجود وفد کا استقبال کیا جو آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔...
امام اکبر کے مونستر شہر میں تاریخی ہال "السلام" کے دورے کے دوران: "معاشروں کے مابین امن وامان، انٹر ریلجس ڈائیلاگ سے شروع ہوتا ہے"
جمعرات, 17 مارچ, 2016
جرمن شہر مونستر کے میئر کی دعوت پر فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  نے  تاریخی "السلام" ہال کا دورہ کیا جس میں 1648ء میں عقائدی جنگ کو ختم کرنے کے لۓ امن وسلام کے معاہدے پر...
مونسٹر یونیورسٹی میں امام اکبر کا خیر مقدم..
جمعرات, 17 مارچ, 2016
امام اکبر کچھ دیر بعد "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک تقریر پیش کریں گے۔ فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک...
First45679111213

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
124678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last