فضيلت مآب امام اكبر كے دورے كے موقع پر پاريس كى كيتهولك يونيورسٹى اور جامعۂ ازہر كےدرميان تعاون كےپروٹوكول پر دستخط۔

  • 26 مئی 2016
فضيلت مآب امام اكبر  كے دورے كے موقع پر  پاريس كى كيتهولك يونيورسٹى اور جامعۂ ازہر كےدرميان تعاون كےپروٹوكول پر دستخط۔

 فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب كے فرانس كےدار الحكومت پاريس كےدوره كے دوران ازہر يونيورسٹى كے سربراه پروفيسر ڈاكٹر ابراہيم الهدهد نے جامعۂ ازہر اور كيتهولك يونيورسٹى كے درميان ثقافت ، ترجمہ، ادب اور بين العقائدى مكالمہ كے ميدانوں ميں تعاون كے پروٹوكول پر دستخط كيے۔ جامعہ الازہر كے سربراه ڈاكٹر ابراہيم الہدہد نے اپنے خطاب كے دوران اس بات پر زور ديا كہ ازہر شريف كا نقطۂ نظر اور ويزن بہت كشاده اور وسيع ہے، مزيد وضاحت كرتے ہوئے اُنہوں نے كہا كہ جامعۂ ازہر پورى دنيا ميں علمى اور دينى اداروں كےساتھ تعاون كى اہميت پر زور  ديتا  آرہا ہے  لہذا اسكے طلبہ كو مختلف علوم كى تحصيل كے لئے بيرونى ممالك كى يونيورسٹيوں ميں بهيجا جاتا ہے علاوه از اين وه ايك سو سے زايد ممالك سے طلبہ كا استقبال بهى كرتى ہے۔

 ڈاكٹر ابراہيم الہدہد نے كہا كہ اسلام تعارف كى اہميت پر زور ديتا ہے اور وه مختلف تہذيبوں اور مذاہب كے پيروكاروں كے ساتھ اچها سلوك كرنے كى تعليم ديتا ہے جو اس بات كى تاكيد كرتا ہے كہ اسلام امن وسلامتى كا دين اور تمام جہانوں كے لئے رحمت ہے۔

جامعہ ازہر كےفيكلٹى آف لينگويجز اينڈ ٹرانسليشن ميں فرانسيسى زبان كے صدر شعبہ پروفيسر ڈاكٹر اسامہ نبيل نے جامعۂ ازہر اور يورپين  يونيورسٹيوں اور خاص طور پر كاثوليك  يونيورسٹى كے درميان تعاون كى اہميت پر زور ديا ، كيونكہ ان دونوں يونيورسٹيوں كے اہداف ومقاصد ايك ہى ہيں جن ميں انسانيت كى خدمت سر فہرست ہے انہوں نے كہا كہ  مختلف قوموں كى زبانوں اور لٹريچر سيكهنے سے ہى انٹر ريلجس ڈائيلاگ كے اصول زياده پختہ ہو سكتے ہيں۔ 

كاثوليك يونيورسٹى كےسربراه "فليب بور دين" نےجامعۂ ازہر كےساتھ تعاون پر فخر واعزاز كا  اظہار كيا۔ كيونكہ ازہر يونيورسٹى مختلف قوموں اور معاشروں كے درميان بقائےباہمى اور تعاون كى نشر واشاعت پر  عمل كرتى ہے اُنہوں نے مزيد كہا  كہ اُن كو ہميشہ سے اس تعاون كى اميد تهى اور يہ نہ صرف ان كا اپنا بلكہ اس يونيورسٹى كے تمام اساتذه اور طلبہ كا خواب تها اور يہ كہ علمائے مشرق ومغرب كے سامنے امام ازہر كا يورپ كے لئے خطاب نے  فرانسيسى قوم پر بہت اثر كيا خاص طور پريہ كہ  فرانسيسى قوم ازہر شريف كو نہايت قدر واحترام كى نگاه  سے ديكهتى ہے اور فضيلت  مآب امامِ اكبر  كے الفاظ سے صاف ظاہر ہے كہ وه دنيا بهر ميں امن وسلامتى پهيلانے اور  قوموں كى بہترى كے لئے كتنى كوششيں كر رہے ہيں،  علاوه از اين انہوں نے كہا

كہ امام اكبر اور وٹيكن كے پوپ كے درميان منعقد ہونے والا  تاريخى اجلاس ايك حقيقى مفاہمت كى بنياد ڈالے گا ،  اور يہ كہ  اس ملاقات نےاُن كو خير اور بهلائى كى تحقيق كے لئے مزيد كام كرنے  كا حوصلہ ديا۔

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

امام اکبر ، فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر کلود بارتلون سے اپنی ملاقات کے درمیان
منگل, 31 مئی, 2016
امام اکبر، ازہر شریف کے شیخ اور حکماء المسلمین کے قابل قدر صدر گرامی نے پرزور انداز میں ارشاد فرمایا ہے کہ یوروپ میں اماموں اور داعیوں کے لئے ایک متحد نظام عمل کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ ملک کے لئے مفید کام کئے جا سکے اور بغیر تحریف وتبدیلی اور...
امام اکبر ، ازہر شريف کے شیخ كى عیسائی جمہوری پارٹی کے صدر كے استقبال كے دوران
منگل, 31 مئی, 2016
امام اکبر ، ازہر شريف کے شیخ اور مجلس حکماء المسلمین کے صدر ڈاکٹر احمد طیب  نے عیسائی جمہوری پارٹی کے صدر، فرانس کے قومی کونسل میں قانون کمیشن کے نائب  صدر اور دہشتگرد تنظیم داعش سے جنگ کرنے والی فوج کے صدر "جان فریدریک...
فضيلت مآب امام اكبر كے دورے كے موقع پر پاريس كى كيتهولك يونيورسٹى اور جامعۂ ازہر كےدرميان تعاون كےپروٹوكول پر دستخط۔
جمعرات, 26 مئی, 2016
 فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب كے فرانس كےدار الحكومت پاريس كےدوره كے دوران ازہر يونيورسٹى كے سربراه پروفيسر ڈاكٹر ابراہيم الهدهد نے جامعۂ ازہر اور كيتهولك يونيورسٹى كے درميان ثقافت ، ترجمہ، ادب اور بين العقائدى...
First4142434446484950Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
135678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
135678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
135678910Last