اسلامى اخلاق كى خصوصيات

  • 29 اگست 2018
اسلامى اخلاق كى خصوصيات

            اسلام ميں اخلاق كو چند خصوصيات اور امتيازات حاصل ہيں جو باقى تمام فلسفى مذاہب كى ديگر تمام اخلاقى نظاموں سے مختلف ہيں،  اسلامى اخلاقى نظام كى اہم ترين خصوصيات مندرجہ ذيل ہيں:

- اخلاقى مسائل كى كثرت اور تعدد كے باوجود، اسلام  نے قرآن وسنت كے ذريعہ جامع الاخلاق اور بنيادى فضائل كو تفصيل سے بيان كيا  ہے  ارشاد بارى تعالى ہے: "الله تعالى عدل كا، بهلائى كا اور قرابت داروں كے ساتھ سلوك كرنے كا حكم ديتا ہے اور بے حيائى كےكاموں، ناشائستہ حركتوں اور ظلم  وزيادتى سے روكتا ہے، وه خود تمہيں نصيحتيں كررہا ہے كہ تم نصيحت حاصل كرو" (سورۂ نحل: 90)۔

- اسلام وسيلہ اور غايت دونوں ميں اخلاق كى پابندى پر زور ديتا ہے، چاہے ذمہ دارى كى نوعيت جو بهى ہو، اسلام كے اخلاقى نظام ميں  "بلا شبہ غايت وسيلہ كا جواز ہے"  جيسے اصول كى كوئى گنجائش نہيں ہے، اسلام ميں رذيلت منع ہے خواه آخر ميں اس سے فضيلت ہى كيوں نہ حاصل ہو،  الله تعالى كا ارشاد ہے: "ہاں اگر وه  دين كے معاملہ  ميں مدد طلب كريں تو تم پر ان كى  مدد كرنا  لازم  ہے، سوائے ان لوگوں كے كہ تم ميں اور ان ميں عہد وپيمان ہے، تم جو كچھ كررہے ہو الله خوب ديكهتا ہے" (سورۂ انفال: 72)۔

- اسلامى اخلاق دين اور تقوى كے ساتھ ربط وتعلق كى وجہ سے منفرد خصوصيت ركهتا ہے- الله تعالى  كا ارشاد ہے: "تو تم بهى ان كے معاہدے كى مدت ان كے ساتھ پورى كرو، الله تعالى پر ہيز گاروں كود وست ركهتا ہے" (سورۂ براءت: 4)۔

            چناچہ ايفائے عہد خواه  وه مشرك كے ساتھ ہى كيوں نہ ہو  بلا شك  تقوى كى ايك قسم ہے حديث شريف ميں ہے: جس شخص ميں امانتدارى نہيں اس كا ايمان نہيں، اور جو شخص وعده كا وفادار نہيں اس كے دين كا كوئى اعتبار نہيں پس  اسلامى نظام ميں دين اور اخلاق دونوں لازم وملزوم حقيقتيں ہيں، اور اسلام ميں اخلاق كى اہميت كے بيان ميں ہم نے اس بات كى جانب اشاره كيا ہے كہ دين اخلاق  كا مجموعہ ہے، اور اسلام كے پيغام كا مقصد ہى مكارم اخلاق كى تكميل ہے.اسلام دراصل بلند واعلى اخلاق اور اچهے خصائل كا دين ہے جو تقوى اور الله رب العزت سے حقيقى تعلق كا نتيجہ ہے ، ابو ہريره سے روايت ہے كہ رسول پاك صلى الله عليه و آلہ وسلم نے فرمايا كہ  "إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق" (بے شك ميں اخلاقِ حسنہ كى تكميل كے لئے بهيجا گيا ہوں ) ابو ذر رضى الله عنه سے روايت ہے كہ رسول الله نےارشاد فرمايا كہ " خالق الناس بخلق حسن" ( الله كو پيدا كرنے  والے خالق كے اخلاق اچهے اور خوبصورت ہيں) ۔

            حضرت عائشہ رضى الله عنہا فرماتى ہيں كہ ميں نے رسول الله كو يہ فرماتے ہوئے سنا كہ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَاتِ قَائِمِ اللَّيْلِ صَائِمِ النَّهَارِ» [ابو داود] (مومن آدمى اپنے اچهے اخلاق كى بدولت اس شخص كا سا درجہ حاصل كر ليتا ہے جو رات بهر كهڑے ہو كر عبادت كرے اور دن كو روزه ركهے-)  مسلمانوں كا  سلوك اور ان كا دوسروں كے ساتھ برتاو  اور ان كے اخلاق ہى ان كے دين كى خوبصورتى كى صحيح عكاسى كرتا  ہے ، اميد ہے كہ تمام مسلمان اسلام   كا  ايك ايسا آ ئينہ بنيں جس ميں دنيا بهر اس دين كى خوبصورتى كا نظاره كرسكے اور يہ جان لے كہ  ہمارا  دين ايك اچهى اور متوازن زندگى بسر كرنے كى دعوت ديتا ہے  اور يہ كہ الله سبحانہ وتعالى كى راه ميں جينا اس كى راه ميں مرنے يا مارنے سے بہتر ہے ۔

Print

Please login or register to post comments.

 

امام اکبر ، فرانس کے قومی اسمبلی کے صدر کلود بارتلون سے اپنی ملاقات کے درمیان
منگل, 31 مئی, 2016
امام اکبر، ازہر شریف کے شیخ اور حکماء المسلمین کے قابل قدر صدر گرامی نے پرزور انداز میں ارشاد فرمایا ہے کہ یوروپ میں اماموں اور داعیوں کے لئے ایک متحد نظام عمل کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ ملک کے لئے مفید کام کئے جا سکے اور بغیر تحریف وتبدیلی اور...
امام اکبر ، ازہر شريف کے شیخ كى عیسائی جمہوری پارٹی کے صدر كے استقبال كے دوران
منگل, 31 مئی, 2016
امام اکبر ، ازہر شريف کے شیخ اور مجلس حکماء المسلمین کے صدر ڈاکٹر احمد طیب  نے عیسائی جمہوری پارٹی کے صدر، فرانس کے قومی کونسل میں قانون کمیشن کے نائب  صدر اور دہشتگرد تنظیم داعش سے جنگ کرنے والی فوج کے صدر "جان فریدریک...
فضيلت مآب امام اكبر كے دورے كے موقع پر پاريس كى كيتهولك يونيورسٹى اور جامعۂ ازہر كےدرميان تعاون كےپروٹوكول پر دستخط۔
جمعرات, 26 مئی, 2016
 فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر پروفيسر ڈاكٹر احمد الطيب كے فرانس كےدار الحكومت پاريس كےدوره كے دوران ازہر يونيورسٹى كے سربراه پروفيسر ڈاكٹر ابراہيم الهدهد نے جامعۂ ازہر اور كيتهولك يونيورسٹى كے درميان ثقافت ، ترجمہ، ادب اور بين العقائدى...
First4142434446484950Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123578910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123578910Last