حضور اكرمؐ كا حلم

  • 20 نومبر 2018
حضور اكرمؐ  كا حلم

                  ہم میں سے ہر ايک دنيا وآخرت كى بھلائى وكاميابى كا خوش مند ہے اس كے لئے  ہميں ہر معاملے ميں ہمارے پيارے آقاؐ كى اطاعت وپيروى كرنى ہوگی،كيونكہ رسول اللهؐ كے اقوال وافعال، اخلاق وعادات،اور تمام صفات ہمارے لئے باعثِ نجات ہیں،

                 یہود نے اللہ کے رسولؐ  کی علامات کو اپنی مذہبی کتابوں میں پڑھ رکھا تھا ، تورات شریف میں اللہ کے رسولؐ  کی دو صفات کو بڑے نمایاں طور پربیان کیا گیا ہے، ان میں ایک صفت ’’ یسبق حلمہ جہلہ‘‘ کہ آپؐ  کا صبر اور تحمل غصہ پر غالب ہوگا، دوسری صفت ’’ ولا یزیدہ شدۃ الجہل علیہ الاحلماً‘‘آپؐ کے ساتھ شدید جہالت کے سلوک کے باوجود حلم يعنى صبر  میں اضافہ ہی ہوتا چلاجائے گا۔

                 مکارم اخلاق میں سب سے اہم چیز انسان کا حلم اور اس کا حوصلہ مند ہونا، غصہ میں نہ آنا وغیرہ شامل ہے۔ دنیا میں چند ہی ایسے لوگ ہوں گے کہ جن کے ساتھ بد تمیزی کی جائے اور وہ اس کے جواب میں اچھا سلوک کریں۔

                 آپؐ كے پاكيزہ اوصاف ميں سے ايک پیاری صفت "حلم"بھی ہے،حلم كا معنى ہے: اپنی غصے كو ضبط كرنا، بے شک غصہ انسانى فطرت ميں شامل ہے،يہ ايک غير اختيارى امر ہے،اس ميں ہمارا كوئى قصور نہیں،ليكن غصے سے بے قابوہو جانا برا فعل ہے، لھذا جب بھی غصہ آئے  تو حلم كا مظاہرہ كرتے ہوئے اسے دبانے كى كوشش كرنى چاہئے، غصہ پينے اور بردبارى اختيار كرنے كے بے شمار فضائل ہیں۔

               آپؐ بے حد  شفيق ومہربان تھے  اپنے دشمنوں كے ظلم وستم پر بھى عفو ودرگزر سے كام ليتے، مگر جب آپ ص كےسامنے شريعت كى خلاف ورزى ہوتى تو چہرہء انور پُر جلال ہوجاتاہے،حضرت ام المؤمنين عائشہ رضى الله عنها فرماتى ہیں : ميں نے كبھى رسول اكرم كو اپنی ذات پر كئے گئے ظلم كا بدلہ ليتے ہوئے نہیں ديكھا، جب تک اللہ عز وجل كى مقر ر كرده حدود كو نہ توڑا جائے، اور جب الله عز وجل كى مقر ر كرده حدود ميں سے كسى حد كو توڑرا جاتا تو آپ ص شديد غضب ناک ہوجاتے(الترمزى)۔

               اللہ عز وجل آپؐ  كى نرم دلى كى تعريف كرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: "فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ ۖ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ" ترجمہ: تو كيسى كچھ اللہ كى مہربانى ہے كہ اے محبوب تم ان کے لئے نرم دل ہوئے، اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتے تو وه ضرور تمہارے گرد سے پريشان ہوجاتے"۔

               حلمِ مصطفى كے واقعات سے سيرت كى كتابيں معمور ہيں، جن ميں سے  چند كا ذكر كرنا يہاں مناسب ہوگا:

  1. غزوہء احد ميں مدينے كے سلطان، رحمت عالميان كے مبارک دندان كا کچھ كناره شہد اور چہرہء انوار كو زخمى كرديا، مگر آپ نے ان لوگوں كے لئے اس کے سوا كچھ بهى نہ فرمايا كہ اللهم اهدي قومي فإنهم لا يعلمون: يعني اے اللہ عز وجل! ميرى قوم كو ہدايت دے كيونکہ یہ لوگ مجھے جانتے نہیں۔
  2. رسول اكرم پر لبيد بن اعصم نے جادو كيا، تو رحمت عالم نے اس كا بدلہ نہیں ليا، نيز اس غير مسلمہ كو بھی معاف فرما ديا، جس نے آپ كوزہر ديا تھا۔

               بردبارى ونرم دلى الله عز وجل كو پسند ہے، يقينا جسے يہ عظيم دولت مل گئى، وه بڑا بختاور(خوش نصيب) ہے، نرمى ہی انسان كى زينت ہے، ہر وقت بد مزاجى سے پیش آنا نہ صرف  تہذيب كے خلاف ہے بلكہ ايسے شخص  كى منزلت الله تعالى كے ہاں بھى اونچى ہرگز نہيں ہو سكتى ، با اخلاق اور نرم دل شخص  تمام لوگوں سے قريب ہوتا ہے، وه اپنے نرم اور اچھے اسلوب سے لوگوں كے دلوں كو فتح كرنے ميں ضرور كامياب ہوتا ہے، جبكہ تند مزاج اور سخت دل شخص سے لوگ دور بھاگتے ہیں، حضور ص نے ارشاد فرمايا:"إن الرفق لا يكون في شيئ إلا زانه ولا ينزع من شيئ إلا شانه" يعني جس چیز ميں نرمى ہوتى ہے، اسے زينت بخشى ہے، اور جس چيز سے نرمى نكل جاتى ہے، اسے عيب دار كرديتى ہے".اگر ہم كسى كى غلطى پر رضائے الہى اور اچھی نيت كے ساتھ اس سے انتقام لينا چھوڑديں تو ہمارا معاشره سكون وامن كا گہوارا بن سكتا ہے، اور فتنے وفساد  كے ناپاک جراثيم خود بخود دم توڑ چائيں گے. انتہا پسندى، تشدد اور دہشت گردى كى اصل جڑ اخلاق اور شخصيت كا فساد ہے، انسان كے اخلاق وعادات كو سنوارنے سے ہى وه اس قسم كى آفتوں سے نجات حاصل كرسكے گا۔ حضور اكرم كى اچھى اور نيك صفات لا تعداد ہيں، ان صفات كى عملى تطبيق ميں نہ صرف مسلمانوں بلكہ تمام انسانوں كى بھلائى وكامرانى ہے۔

Print

Please login or register to post comments.

 

خواتین کے لیے ماہِ رمضان: برکت یا اضافی مشقت؟
پير, 17 مارچ, 2025
رمضان المبارک کا مہینہ رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب دنیا بھر کے مسلمان عبادات میں مشغول ہو کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس مہینے میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور دلوں میں روحانی سکون...
رمضان میں وقت کا انتظام: کام اور عبادت میں توازن رکھنا
هفته, 15 مارچ, 2025
رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے روحانی تربیت اور تقربِ الٰہی کا مہینہ ہے۔ اس دوران روزہ، نماز، تلاوتِ قرآن اور دیگر عبادات کے ذریعے ایمان کو تقویت ملتی ہے۔ تاہم، روزمرہ کی ذمہ داریاں، جیسے ملازمت، تعلیم اور گھریلو امور، بھی اپنی جگہ موجود رہتی ہیں۔...
رمضان المبارک کی فضیلت قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں
اتوار, 9 مارچ, 2025
رمضان کے لغوی معنی کسی شے کو جلا کر اس طرح ختم کردینا کہ نہ تو جلتے وقت دھواں نظر آئے اور نہ ہی اسکی راکھ بچے ۔ یہ توبہ اور مغفرت کا مہینہ ہے  روزے کا مہینہ جو اسلام کا چوتھا رکن ہے، اور اس میں شک نہیں ہے کہ رمضان کامہینہ ان بابرکت اَوقات...
123578910Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
135678910Last

استادكے فرائض اور متعلم كے حقوق
  اس كائنات  كا خالق اور  معلم  اللہ تعالى ہے، اللہ تعالى نے فرشتوں كو علم  ديا اور تخليق آدم كے بعد  اسے بھى...
منگل, 15 اکتوبر, 2019
علما كے حقوق اورفرائض
بدھ, 9 اکتوبر, 2019
قرآن ميں عورت
منگل, 8 اکتوبر, 2019
ملازموں كے حقوق
منگل, 1 اکتوبر, 2019
اشیاء میں اصل "جواز" ہے
جمعه, 20 ستمبر, 2019
First34568101112Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
135678910Last