بوليوں كا اختلاف...الله كےوجود كى ايك نشانى

  • 4 اپریل 2019
بوليوں كا اختلاف...الله كےوجود كى ايك نشانى

بولى كيا ہے؟ بولى  ہر وه طريقہ  ہےجو تبادلۂ افكار وجذبات كے لئے استعمال ہو تى ہے ،  ہر قوم اپنى زبان بولتى ہے، جس سے  وه اپنے اغراض ومقاصد كا اظہار كرتى ہے-قرآن كريم بيان كرتا ہے كہ اقوام كے درميان زبانوں ميں اختلاف الله تعالى كى نشانيوں ميں اسے ايك نشانى ہے اور يہ اہميت ومفہوم كے لحاظ سے كائنات ميں زمين وآسمان كى طرح كسى بهى بڑى نشانى سے كم نہيں ہے، ارشاد ربانى ہے  "ومن آياته خلق السماوات والأرض واختلاف ألسنتكم وألوانكم إن في ذلك لآيات للعالمين" "اس (كى قدرت) كى نشانيوں ميں سے آسمانوں اور زمين كى پيدائش اور تمہارى بوليوں اور رنگوں كا اختلاف (بهى) ہے،  جاننے والوں كے لئے اس ميں يقينا بڑى نشانياں ہيں" (سورۂ روم: 22)-
لوگوں كى رنگوں، بوليوں اور  زبانوں ميں اختلاف سے معلوم ہوتا ہے كہ ان  كے اور وجودِ الہى كے درميان ايك مضبوط  تعلق ہے، پس اس كائنات كى وسعت وعظمت اور وقت كے باوجود الله تعالى نے چاہا كہ وه انسان كے تابع ہو اور علم كے ذريعے اس كى تحقيق اور غور وفكر كا موضوع بنے ،اور  انسان اسے  مختلف طريقوں اور زبانوں ميں ترتيب ديتا   رہے-
گفتگو كرنے كے لئے غور وفكر ضرورى ہے كيونكہ دل ودماغ ميں آنے والے افكار كى تعبير كا ذريعہ  الفاظ يا باتيں ہى ہوتى ہيں ، عاقل وه شخص ہے جو پہلے غور وفكر كرتا ہے پهر بات كرتا ہے يعنى وه زبان سے پہلے عقل استعمال كرتا ہے، جبكہ احمق بغير سوچے سمجهے بات كرتا ہے يعنى وه عقل سے پہلے زبان چلاتا ہے اسى لئے اسے مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے-
دوسرى طرف ماہرين لسانيات نے زبانوں كى نشات اور آغاز كے بارے ميں چند نظريات پيش كى ہيں، بعض كے نزديك زبان الله تعالى كى طرف سے الہامى چيز ہے اور انسان نے اس ميں اضافہ كيا ہے جبكہ دوسرے گروه كى رائے ميں زبان ايك وضعى چيز ہے يعنى افكار وجذبات كے اظہار كيلئے الفاظ ورموز كا وه مجموعہ ہے جس پر لوگ متفق ہوں، اس سے مراد يہ  ہے كہ زبان ايك وضعى چيز  ہے اور معاشرتى مظاہر ميں شمار ہوتى ہے جو كہ قوموں اور زبانوں  كے اختلاف  كے مطابق بدلتى رہتى ہے-
اقوام ميں زبانوں كے اس اختلاف كا ايك طبعى تقاضا تها ، الله تعالى نے ان اقوام كى طرف رسول بهيجے تاكہ انہيں ان كى زبان ميں اس كا پيغام پہنچائيں، اور اس طريقہ سے  ان كے بهيجنے كا مقصد مكمل ہو اور ان كے رب كى طرف سے ان كيلئے جو پيغام انبياء ورسل لائے ہيں وه اسے سمجھ سكيں، اس بارے ميں ارشادِ بارى ہے  "وما أرسلنا من رسول إلا بلسان قومه ليبين لهم" "ہم نے ہر نبى كو اس كى قومى زبان ميں ہى بهيجا ہے تاكہ ان كے سامنے وضاحت سے بيان كردے" (سورۂ ابراہيم: 4)-
اگر لوگوں كے رنگوں اور زبانوں كا اختلاف الله تعالى كى نشانى ہے، تو لوگوں كو محتلف اقوام اور قبائل ميں پيدا كرنا بهى اس كى نشانى ہے، قرآن كريم ہميں آگاه كرتا ہے كہ لوگوں كے اختلاف اور تعارف كے درميان كوئى تعارض يا تناقض نہيں، فرمان الہى ہے "وجعلناكم شعوبًا وقبائل لتعارفوا" "اے لوگو! ہم نے تمہيں قوموں اور قبيلوں ميں تقسيم كيا تاكہ تم ايك دوسرے كو پہنچان سكو" (سورۂ حجرات: 13)- لوگوں كے درميان  رنگت، بولى، اور حتى افكار وخيالات  كا اختلاف الله رب العزت كے وجود كى ايك عظيم نشانى ہے ،  اس لئے ہميں اسے قبول كرنا چاہيے اور يہ جاننا چاہيے كے يہ اختلاف الله تعالى كى مشيت اور حكمت كے تحت ہے  انسانوں كے نہيں...  

 

Print
Categories: مضامين
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123457910Last

خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والے ظالم‏ زندگى كو موت ميں بدلنے والے دہشت گرد
پير, 14 اگست, 2017
خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والى دہشت گرد جماعتوں نے يومِ آزادى سے دو دن  پہلىے ايك آرمى ٹرك كو نشانہ بنا كہ 18 معصوم جانوں كو مار  ڈالا ، اسى جان كو جس كو اللہ تعالى نے اتنى عزت بخشى كہ اس كو قتل كرنے كو پورى انسانيت كے قتل كے برابر...
بیرون مصر جامعہ ازہر کی کوئی شاخ نہیں ہے
منگل, 30 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی دنیا کی سب سے قدیم ترین یونیورسٹی ہے، بیرون مصر اسکی کوئی شاخ نہیں ہے، وہ اپنے نام اور وصف کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی مرجع ہےجہاں دنیا بھر سے لاکھوں افراد تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، اور اس سے ایسے ایسے علماء اور نامور...
الازہر يونيورسٹى كا مركز مصر كے دارالحكومت "قاہره" كے علاوه كہيں اور نہيں ہے!
پير, 29 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی نہ صرف مصر اور عالم عرب کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے بلکہ 972ء میں قائم ہونے والا یہ تعلیمی اور علمی ادارہ پوری دنیا میں ایک انفرادی خصوصیت کا حامل ہے۔ مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں موجود یہ ادارہ نہ صرف ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے...
135678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123457910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123457910Last