بیت المقدس اور الازہر الشریف ‏

  • 28 جنوری 2018
بیت المقدس اور الازہر الشریف ‏

"میری تجویز ہے کہ 2018ء کو قدس شریف کا سال قرار دیا جاۓ، جس میں بیت المقدس کے تعارف، اہلِ قدس کی مادی و معنوی حمایت اور اس سے متعلق  دعوتى اور ثقافتی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دیا جاۓ۔"

- فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر احمد الطیب -

 

اسلام میں بیت المقدس کو ایک خاص مقام حاصل ہے، مسجد اقصى كو مسلمانوں كے قبلۂ اول ہونے كى حيثيت حاصل ہے، یہی وہ جگہ ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کومعراج کے لیے مسجد حرام سے مسجد اقصی لے جايا گيا تھا اور جس کا ذکر اللہ تعالی نے اس آیت میں کچھ اس طرح فرمایا ہے" پاک ہے وہ اللہ تعالی جواپنے بندے کورات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گيا" (سورہ اسرا: 1)   یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ براء رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی ۔ معروف ومعلوم بھی ہےکہ وہ جگہ محبط وحی اور انبیائے کرام کا وطن ہے ۔ اس کے علاوہ بیت المقدس ان مساجد میں سے ہے جن کی طرف سفرکرنا جائز ہے، ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(تین مساجد کے علاوہ کسی اور کی طرف سفر نہیں کیا جاسکتا ، مسجد حرام ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ، اورمسجداقصی )

یہ ایک پاک اور با برکت زمین ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جتنے انبیا اور اولیا اس کی مٹی ميں دفن ہوئے ہیں وہ اس روئے زمیں پر کہيں اور دفن نہیں ہوئے، اسی علاقہ کواللہ تعالی نےموسی علیہ السلام کی زبان سے مقدس کا وصف دیا ، فرمان باری تعالی ہے :

{اے میری قوم اس مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ تعالی نے تمہارے نام لکھ دی ہے } المائدۃ ( 21 ) ۔

ابوذررضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ کیا مسجد نبوی افضل ہے یا کہ بیت المقدس ؟ تورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے :" میری مسجد میں نماز وہاں ( بیت المقدس ) کی چار نمازوں سے افضل ہے اوروہ نمازی بھی بہت ہی اچھا ہے ، ایک وقت آۓ گا کہ کسی آدمی کے پاس اس کے گھوڑے کی رسی جتنی زمین کا ٹکڑا ہوگا جہاں سے اسے بیت المقدس نظرآۓ گا ، تویہ اس کے لیے ساری دنیا سے بہتر ہوگی ۔"

ليكن افسوس در افسوس يہ با بركت زمين ہمارے ہاتھوں سے اور ہماری نظروں کے سامنے لوٹی جا رہی ہے، اور ہم چپ چاپ کھڑے یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت مان کر امریکہ کے صدر نے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اس دنیا میں جیت ہمیشہ طاقتور ہی کی ہوتی ہے چاہے وہ کتنا ہی ظالم کیوں نہ ہو، اس اعلان کے بعد   عالم اسلامی کے لیڈروں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ اس کے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن وسلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے علاوہ عالمی سطح پر بھی سنگین مضمرات ہوں گے۔ اور بات صرف تشویش کے اظہار تک ہی رک گئی!!

ازہر شریف نہ صرف ایک ہزار سال پرانا دنیا کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے بلکہ تعلیم کے ساتھ  ساتھ الازہر الشریف حق، انصاف، حریت اور انسانیت کے پیغام کی مشعل کا حامل بھی رہا ہے، اسی زمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے

اعلان کے فورا بعد فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر نے امریکہ کے وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا "  میں تاریخ کے جعل سازوں، امتوں کے حقوق کے لٹیروں اور ان سے ملاقات ہرگز نہیں کر سکتا جو غیر مستحق لوگوں کو وہ دیتے ہیں جو اصل میں ان کی ملکیت ہی نہیں"

علاوہ ازیں عالم عرب و اسلام میں الازہر الشریف کے فکری و روحانی حوالے، اور مختلف مسیحی حلقوں بلکہ تمام دنیا کے اصحاب حریت اور اہل دانش کے ہاں اپنے احترام و اعتماد کے پیش نظر، دینی و انسانی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوۓ، اور اس امانت کا پاس کرتے ہوۓ جسے ازہر اپنی شاندار تاریخ کی گیارہ صدیوں سے تھامے ہوۓ ہے؛ ازہر نے بیت المقدس کی نصرت و مدد کے لئے ایک عالمی کانفرنس منعقد کروائی؛ جس کا ہدف اصحاب فکر و دانش، اہل مذہب و سیاست اور دنیا کے مختلف بر اعظموں کے 86 ممالک سے آۓ امن و سلامتی کے خواہاں افراد کا باہمی تبادلۂ خیال تھا، تاکہ بیت المقدس کی شناخت، فلسطینی عوام کی عزت و وقار ، ان کی سرزمین کی حفاظت اور قدس شریف کی عربی و روحانی پہچان کو محفوظ بنانے کے لئے نۓ اسالیب اور جدید طریقہ ہاۓ کار دریافت کرتے ہوۓ اس صہیونی تکبر اور زعم برتری کو لگام ڈالی جاۓ جو بین الاقوامی فیصلوں کو للکارتا ہے، اقوام عالم اور خاص طور پر چار ارب مسلمانوں اور عیسائیوں کے جذبات کو بھڑکاتا ہے؛ اور تاکہ ان امریکی فیصلوں کو بھی مسترد کیا جاۓ ، جن کے باعث ظالم صہیونی استعمار کی طرف واضح طور پر اس کا جھکاؤ ثابت ہوتا ہے۔

 اس کانفرنس کے اختتام میں امام اکبر شیخ الازہر  احمد الطیب نے اپنے نصرت القدس کے  اعلامیہ میں  کہا : "ہم اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ بیت المقدس ہی فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے، جس کے باقاعدہ رسمی اعلان، بین الاقوامی سطح پر اسے تسلیم کرنے اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں میں اس کی متحرک رکنیت کو قبول کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا واحب ہے۔ بیت المقدس صرف کوئی مقبوضہ زمین یا کوئی فلسطینی یا عرب مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ معاملہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے؛ یہ ایک اسلامی و مسیحی مقدس مقام ہے، اور مسلمانوں اور عیسائیوں کا ایمانی مسئلہ ہے؛ اور جب مسلمان اور عیسائی مل کر اسے ظالم صہیونی قبضے سے آزاد کروانے کے لۓ جدوجہد کرتے ہیں تو وہ اس کے تقدس کو ثابت کر رہے ہوتے ہیں، اور تمام انسانی معاشروں کو اسے صہیونی استعمار سے چھڑانے کے لئے ترغیب دے رہے ہوتے ہیں۔" شیخ الازہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ الازہر یونیورسٹی اور اس کے تمام اداروں میں بیت المقدس سے متعلق پڑھایا جانے والا نصاب تشکیل دینے کے لۓ الازہر الشریف  کے اس پہلے قدم کی کانفرنس مکمل حمایت کرتی ہے، تاکہ بچوں اور نوجوانوں میں مسئلہ فلسطین کی انگاری دہکتی رہے، اور ان کے ضمیروں میں یہ مسئلہ ہمیشہ جاگزیں رہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ مسلم و عرب ممالک سمیت  پوری دنیا کے تعلیمی اداروں اور تمام متحرک تنظیمات کو اسی طرح کا قدم اٹھانے کی دعوت دیتی ہے۔

ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی ہوگی کہ بیت المقدس کی بازیابی کے لئے اور اپنی آواز کو پر اثر بنانے کے لئے ہمیں ایک بننا ہوگا، کیونکہ اتحاد اور یکجہتی ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے کل کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو پائیں گیں۔

 

Print

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
12345678910Last

عالمی یوم امن کے موقع پر ازہر شریف کا دنیائے انسانیت کے لئے پیغام!
جمعرات, 22 ستمبر, 2016
پوری دنيا ہر سال مختلف قوموں كے مابین امن وسلامتي كے اخلاق واصول کو رائج كرنے کیلیے ۲۱ ستمبر کو عالمي یوم امن کے طور پر مناتی ہے۔ آج انسانیت ایسے دور سے گزر رہی ہے جہاں عام طور پر پوری انسانيت اور خاص طور پر بعض قومیں جنگ وفسادات، جہالت اور...
ازہر شريف پاكستان ميں مسجد پر ہونے والے حملہ كى شديد مذمت كرتا ہے-
بدھ, 14 ستمبر, 2016
ازہر شريف وفاق كے زير انتظام قبائلى علاقے مہمند ايجنسى ميں خودكش دهماكے جس كے نتيجہ ميں 30 افراد ہلاك جبكہ 31 زخمى ہوئے ہيں كى شديد مذمت كرتا ہے – ازہر شريف   دہشت گردى كى تمام صورتوں كى مذمت كرتا ہے اور اس بات پر تاكيد كرتا...
ازہر شریف کابل میں دو دہماکوں کی مذمت
منگل, 6 ستمبر, 2016
ازہر شریف پیر کے دن افغانستان کے دار الحکومت کابل میں وزارت دفاع کے قریب  دو دہشتگردوں دہماکوں، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 90 افراد سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ازہر شریف تاکید کرتا ہے کہ ایسی دہشتگرد کاروائیاں روادار...
123578910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123457910Last