شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

  • 28 اپریل 2016
شاہ بحرین کے استقبال کے دوران : ہم بحرینی قوم کی یکجہتی اور اس کی استقلالیت کی تایید کرتے ہیں اور اس کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شاہ بحرین :
حقیقی اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لۓ ازہر شریف کے کردار کی اہمیت کی تعریف بیان کرتے ہیں۔

آج فضیلت مآب امام اکبر نے شاہ بحرین "حمدین عيسى آل خلیفہ" اور ان کی رفقت میں موجود وفد کا استقبال کیا جو آج کل قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بیان کیا کہ بحرین کے بادشاہ شاہ حمدین عيسى کا ازہر شریف میں تشریف آوری کا مطلب نہ صرف اس ادارے کی قدر دانی ہے بلکہ دنیاۓ اسلام کے سو سے زیادہ ملکوں کی قدر دانی ہے جو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے کے لۓ بھیجتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرین کے بادشاہ نے انصاف پسندی اور دانشمندی کے ساتھ حکمت اور دور اندیشی سے کام لے کر اپنے ملک کے مسائل حل کۓ ہیں۔
علاوہ ازیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین مختلف ثقافات اور افکار ومذاہب کا گہوارہ ہے اور اس تنوع کا اثر بحرینی شخصیت پر صاف ظاہر ہوتا ہے جو کہ دور حاضرہ میں موجود چیلنجز کے ساتھ پیش آنے کی قدرت رکھتی ہے۔
اپنی جانب سے شاہ بحرین نے شیخ ازہر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مملکت بحرین کی وحدت کے لۓ ان کے موقف کو بھی سراہا۔ علاوہ از آں انھوں نے بیان کیا کہ ازہر شریف اپنی وسطیت اور اعتدال پسندی سے معروف ہے۔
اور اس عظیم ادارے کے علماء ایک ہزار سال سے زائد عرصہ سے اسلام کی خدمت، اسلامی ثقافت کی تعزیز اور فضیلت اور رواداری جیسی قدروں کو نشر کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحرینی قوم ازہر شریف اور اس کے علماء کو بڑی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے امام اکبر کی بحرین کے دورہ کا ذکر بھی کیا اور ان کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی۔

 

 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

الحاد: ایک نفسیاتی نقطۂ نظر سے
جمعرات, 3 جولائی, 2025
ملحدین سے اس نیت سے گفتگو اور رابطہ قائم کرنا کہ اُنھیں دین کی طرف بلایا جائے، سنجیدہ غور و فکر اور بعض بنیادی اصولوں کے فہم کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ وہ مسلمان جو اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہے، ایک طرف اُن کے شبہات سے خود کو محفوظ رکھ سکے، اور دوسری...
اللہ تعالیٰ نے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟
منگل, 3 جون, 2025
اللہ نے زلزلے اور آتش فشاں جیسے قدرتی آفات کیوں پیدا کیے ہیں؟ یہ سوال دو پہلو رکھتا ہے:     1.    اللہ تعالیٰ نے ایسی قدرتی آفات کیوں پیدا کیں جو انسان کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں؟   ...
کیا واقعی جادو انسان کی زندگی پر قابو پا سکتا ہے؟
پير, 2 جون, 2025
قرآنِ کریم میں جادو کا ذکر موجود ہے، اور حالیہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق شکایات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بہت سے افراد کہتے ہیں: “میری زندگی میں جو رکاوٹیں آ رہی ہیں، رشتے نہیں بن رہے، یا کام میں ناکام ہو رہا ہوں، اس کی وجہ...
12345678910Last

ازہر شریف اور وٹیکن کی طرف سے دنیا کے لیے امن و سلامتی کا پیغام
بدھ, 3 مئی, 2017
ازہر شریف نہ صرف ایک عالمی یونیورسٹی ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے سنی مسلمانوں کے لئے ایک مرکزی حیثیت اور اہمیت کا حامل ہے – 972  سے یہ  ادارہ  نہ صرف عربوں کو بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عربی زبان اور اسلامی شریعت کے بنیادی علوم...
ازہر آبزرويٹرى مصر ميں ہونے والے حملوں كى شديد مذمت كرتا
اتوار, 9 اپریل, 2017
 جمعہ ہو يا اتوار... مسجد ہو يا كليسا... مسلمان ہو يا عيسائى... مصر ہو يا پاكستان... انسانيت كا خون ہو رہا ہے.. بے گناه لوگ مارے جا رہے ہيں... عبادت گاہوں ميں اذانوں اور گهنٹيوں كے ساتھ چيخوں اور كراہٹوں كى آوازيں بلند ہو رہى ہيں... مسجد اور...
امام اکبر برمی یوتھ فورم برائے امن مذاکرات کے پہلے دورکی سرگمیوں کے افتتاحی تقریب میں
هفته, 7 جنوری, 2017
معزز حاضرین کرام !  السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میں اپنی بات کی ابتدا نئے سال کی مبارکباد سے شروع کرتا ہوں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس سال کو ساری دنیا کیلئے امن و سلامتی اور خوشیوں کا سال بنائے، ايك  ایسا سال بنائے جس میں خون...
124678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
124678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last