الله كى باتوں ميں كوئى تبديلى نہیں ہوتى!

  • 7 جون 2021
الله كى باتوں ميں كوئى تبديلى نہیں ہوتى!

 

وقتا فوقتا شریعت اسلامیہ کے سلسلے میں بے بنیاد  اور  بے تکے دعوؤں کے ذریعہ اپنا مذاق آپ بننے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین "وسیم رضوی" نے ہندوستانى وزیر اعظم "نریندر مودی" کو ایک خط لکھ کر مدارس اسلامیہ میں ترمیم شدہ قرآن پڑھانے کے لئے قانون بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس سے پہلے  بھی اس نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کر کے قرآن مجید سے 26آیات کی منسوخی کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمی نے "رضوی"  پر 50ہزار روپے  کا جرمانہ عائد کیا  اور عرضی کو خارج کردیا تھا۔ 
قرآن مجید کسی انسان نے نہیں لکھی،  بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی جانے والی آخری کتاب ہے، جس کا ایک ایک حرف محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا، کیونکہ اللہ رب العزتٰ نے خود اس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے، اس لئے وسیم رضوی کا قرآن مجید میں تحریف کا منصوبہ محض ایک بیہودہ کوشش ہے، جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، اِس قسم کی کئی ناکام کوششیں پہلے بھی دشمنانِ اسلام کی طرف سے ہوئی ہیں ، اور اس دفعہ بھی یہ کوشش ناکام ونامراد ہی رہے گی۔ یہ ایک شیطانی فکر ہے جو خالقِ کائنات سے لڑنے کے مترادف ہے۔ دراصل قرآن پاک ساری انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، یہ وہ کلام ہے جو تمام چیزوں پر غالب ہے اور کوئی اس پر غالب نہیں۔ اس کی آیات میں بر جستہ حقائق ہیں اور کائنات اور مخلوقات کے بے شمار راز موجود ہیں جو اس کی عظمت اور یگانگی کی واضح دلیل ہے۔
قرآن پاک کی عظمت ، حرمت اور پاکیزگی ایک ابدی سچائی ہے جس کا کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ قرآن مجيد عدل اور احسان کا تقاضہ کرتاہے ۔ یہ وہ بابرکت کتاب ہے جو انسانیت کو مساوات کی تعلیم دیتى ہے ۔سماج سے اونچ نیچ اور ہر طرح کے بھید بھاؤ  کا خاتمہ کرنے کی تلقین کرتى ہے ۔ عورتوں کو اس کے حقوق دیتى ہے ۔ غریبوں کو معاشرے میں عزت سے جینے کا طریقہ سكهاتى ہے ۔ اس باعظمت کتاب میں دہشت گردی کے خاتمے کے اصول ذکر کیے گئے ہیں ۔ مختصر یہ کہ یہ ایک  کامل اور جامع ستور حیات ہے۔ "وسیم رضوی" نے جن 26 آیات کا ذکر کرکے یہ دعوی کیا  ہے کہ یہ لڑائی یا دوسروں سے جنگ کرنے کی دعوت دیتی ہیں تو یہ بھی دراصل  اس کی جہالت اور لا علمی کا ایک ٹھوس ثبوت ہے، کیونکہ ان تمام آیات کے اسباب نزول اور محدد تفاسیر ہیں جو کسی خاص قوم اور خاص زمانہ سے وابستہ ہیں۔ قرآن پاک اسی لیے اس کے پڑھنے والوں کو  غور وفكر اور خوب سوچ سمجھ كر پڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ "لعلہم یعقلون۔۔۔۔یتدبرون۔۔۔یتفکرون۔۔۔یتذکرون" جیسے فرامين اور احکام سے بھرا پڑا ہے  کیونکی اپنی عقل كے صحيح استعمال كرنے  کی وجہ سےہی اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے۔ قرآن پاک کی 6236 آیات میں سے صرف 300 آیات شرعی احکام پر مشتمل ہیں جبکہ باقی تمام آیات کا تعلق انسانی زندگی کے مختلف پہلووں سے ہے۔ قرآن مجید اس زمین کی سب سے بڑی سچائ ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا ایک ایک حرف سچ ہے ۔ قرآن جیسے آسمان سے نازل ہوا تھا ویسے ہی آج تک محفوظ ہے ۔ قرآن پاک میں زبر زیر اور نقطے کا بھی کوئى فرق نہیں آیا اور نہ کبھی اس میں کوئى تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ الله رب العزت نے ارشاد فرمايا "إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ" [حقيقت يہ ہے کہ یہ ذكر – يعنى قرآن- ہم نے ہی اتارا ہے، اور ہم ہی اس كى حفاظت فرمانے والے ہیں] (سورہ حجر:9) اس آیت میں  کفار کو جواب دیتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ، بے شک ہم نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے اور ہم خود  تحریف ، تبدیلی ، زیادتی اور کمی سے اسکی  حفاظت فرماتے ہیں۔ یاد رہے کہ تمام جن و اِنس اور ساری مخلوق میں  یہ طاقت نہیں ہے کہ وه قرآنِ کریم میں  سے ایک حرف کی کمی بیشی یا تغییر اور تبدیلی کرسکے ۔
الازہر آبزرویٹری  برائے انسداد انتہا پسندی ہندوستانى حكومت سے مطالبہ كرتی ہے کہ اس شخص کے خلاف شدید  کاروائی کی جائے،  اسے  محض ایک مقامی مسئلہ قرار نہ دیا جائے اور  اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رضوى کو سخت سے سخت سزا دى جائے۔ ۔ كيونكہ اس ایک فرد کی حرکت سے نہ صرف ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی  بلکہ ۵۲ اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ قرآن پاک اللہ کی وہ کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے، اور اللہ رب العزت نے تا قیامت  اس  کومحفوظ رکھنے کا وعدہ کیا ہے ۔ اور [الله كى باتوں ميں كوئى تبديلى نہیں ہوتى]۔ " لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ" (سورہ یونس:64)
Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

امام اکبر کی برلین میں ایوینجلیکل چرچ کے بشپ سے ملاقات کے دوران
جمعه, 18 مارچ, 2016
امام اکبر کی برلین میں ایوینجلیکل چرچ کے بشپ سے ملاقات کے دوران: -    میرے دورے کا مقصد اسلام اور عیسائیت کے ما بین ابدی تعلق کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ -    مشرق ومغرب کے ما بین امن وامان کو نشر کرنے کے بارے میں...
امام اکبر کی بوندستاج (جرمنی کی قومی اسمبلی ) سے عالمی تقریر 15 مارچ 2016ء
جمعرات, 17 مارچ, 2016
بسم الله الرحمن الرحيم جرمنی پارلیمنٹ کا ایک پیغام جرمنی پارلیمنٹ کے صدر جناب پروفیسر نوربرٹ لامرت صاحب آج کی اس مبارک محفل میں تشریف فرما معزز سامعین کرام  السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ قبل اس کہ میں آپ حضرات سے ہم کلامی...
مونسٹر یونیورسٹی میں امام اکبر کا خیر مقدم
جمعرات, 17 مارچ, 2016
امام اکبر کچھ دیر بعد "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک تقریر پیش کریں گے۔ فضیلت امام اکبر شیخ ازہر اور مسلم علماء کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  "مذاہب میں امن وامان کی بنیادیں" کے عنوان سے ایک...
First4344454648505152Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last