اسلام كے بے پاياں رحمت

  • 3 جون 2019
اسلام كے بے پاياں رحمت

    اسلام دينِ رحمت بن كر ظاہر ہوا اور اپنى رحمت  كى بارش سے انسانيت كى سوكھى ہوئى كھيتى ہرى  كردى، اسلام  كى ہر چيز  ميں رحمت  نماياں  ہے،اس كا خدا رحمن رحيم  ہے اور اس كے تمام  صفات ميں  رحمت  و رافت  غالب ہے،كلام  مجيد ميں جس كثرت سے رحمت خداوندى كا ذكر  آيا  ہے،كسى صفت كا ذكر نہيں ہے، تين  سو سے زياده آيتوں  ميں صفت  رحمت كا ذكر ہے،قرآن مجيد كا آغاز ہى اللہ كے  اسم ذات يعنى اللہ كے بعد اسمائے صفات ميں رحمن ورحيم سے ہوا ہے، ہر وصف  كے كمال كے دو پہلو  ہوتے ہيں،ايك شدت وقوت، دوسرے كثرت  ووسعت ، رحمن شدت كا مظہر ہے، اور رحيم كثرت كا، رحمن فعلان كے وزن پر مبالغہ  كاصيغہ ہے جس كا خاصہ شدت وقوت ہے يعنى  رحمت كاو ہ انتہائى درجہ جس كے بعد كوئى درجہ تصور ميں نہيں آسكتا، اس ليے اسم ذات اللہ كى طرح  رحمن كا  اطلاق بھى خدا  كےسوا كسى دوسرى ذات  پر نہيں ہوسكتا ،اسى طرح رحيم فعيل كے وزن پر مبالغہ كا صيغہ ہے، جس كا خاصہ  تسلسل  اور كثرت ہے يعنى رحمت  كابے پاياں اور ناقابل  ِ  انقطاع سلسلہ، اس اعتبار سے رحمت الہى اپنى شدت  وقوت  اور كثرت  وتسلسل  دونوں  لحاظ سے بے پاياں ہے،  لفظ رحمت كے علاوه اس كے ہم معنى اوصاف مثلاً ذو الرحمہ،ارحم الراحمين وغيره كے ذكر سے كلام مجيد كى آيات بھرى  ہوئى ہيں،ارشاد بارى ہے:
"قُل لِّمَن مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُل لِّلَّهِ ۚ كَتَبَ عَلَىٰ نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ"[الانعام:12]
ترجمہ((ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے))۔
احاديث نبوى ميں بكثرت رحمت الہى كا ذكر ہے:
"ورحمت سبقت غضبي"،ترجمہ:(( ميرى رحمت ميرے غضب پر سبقت لے گئى ہے))۔
اللہ تعالى كى رحمت كا دروازه گناہگاروں كے ليے بھى بند نہيں، بڑے سے بڑا گناه اللہ تعالى كى رحمت بے پاياں   كے  مقابلہ ميں كوئى حقيقت نہيں ركھتا، حديث قدسى ہے:"اے ابن آدم تو  مجھ سے  جو بھى مانگے گا اور جو بھى توقع كرے گا تو اس سے پہلے جو اعمال بھى توكرچكا ہے، بخش دوںگا، اگر تو  زمين بھر گناہوں كے مرتكب كى حيثيت سے مجھ سے ملے گا تو ميں اتنى ہى بخشش كے ساتھ تجھ سے ملوں گا..."۔
    پہاڑ كے برابر گناه بھى رحمتِ  خدواندى كے سامنے كوئى حقيقت نہيں ركھتے ، حضور ؐ كا ارشاد ہے كہ: "قيامت  ميں ميرى امت  كى ايك جماعت ايسى ہوگى جس كے گناه پہاڑ كے برابر ہوں گے، اللہ تعالى ان سب گناہوں كو معاف كر دے گا"۔
رحمت للعالمين بھى گناہگاروں كے ليے سراسر رحمت وشفقت تھے اور آپؐ گناہوں ميں جو حقوق العباد سے متعلق نہ ہوں اور ان كا اعلان نہ ہوا اور گناہگار كو اپنے  گناه پر شرمندگى وندامت بھى  ہو، چشم پوشى سے كام ليتے تھے۔
 خلاصہء كلام ہے كہ اللہ تعالى كى رحمت بڑى وسيع ہے، وہ بڑے بڑے گناہوں كو معاف كرسكتا ہے،ليكن بندوں كا فرض اوامر ونواہى كى پابندى اور معاصى  سے پرہيز ہے، ورنہ انبياء كى بعثت  اور ان كى ہدايت  ورہنمائى كامقصد ہى فوت  ہوجائے گا، ليكن اگر  انسانى فطرت سے كبھى كوئى لغزش ہوجائے تو  اس كا كفاره  توبہ وندامت ہے، اللہ تعالى كى ايك صفت التواب بھى ہے، جس كا ذكر قرآن مجيد ميں بكثرت آيا ہے، اللہ تعالى كو بنده كى توبہ سے ايسى ہى خوشى ہوتى ہے جس كا اونٹ مسافرت كى حالت ميں بے آب وگياہ ميدان ميں گم ہو جائے اور پھر  اسےمل جائے"۔

 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
135678910Last

خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والے ظالم‏ زندگى كو موت ميں بدلنے والے دہشت گرد
پير, 14 اگست, 2017
خوشيوں كو غم ميں بدل دينے والى دہشت گرد جماعتوں نے يومِ آزادى سے دو دن  پہلىے ايك آرمى ٹرك كو نشانہ بنا كہ 18 معصوم جانوں كو مار  ڈالا ، اسى جان كو جس كو اللہ تعالى نے اتنى عزت بخشى كہ اس كو قتل كرنے كو پورى انسانيت كے قتل كے برابر...
بیرون مصر جامعہ ازہر کی کوئی شاخ نہیں ہے
منگل, 30 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی دنیا کی سب سے قدیم ترین یونیورسٹی ہے، بیرون مصر اسکی کوئی شاخ نہیں ہے، وہ اپنے نام اور وصف کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی مرجع ہےجہاں دنیا بھر سے لاکھوں افراد تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، اور اس سے ایسے ایسے علماء اور نامور...
الازہر يونيورسٹى كا مركز مصر كے دارالحكومت "قاہره" كے علاوه كہيں اور نہيں ہے!
پير, 29 مئی, 2017
الازہر یونیورسٹی نہ صرف مصر اور عالم عرب کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے بلکہ 972ء میں قائم ہونے والا یہ تعلیمی اور علمی ادارہ پوری دنیا میں ایک انفرادی خصوصیت کا حامل ہے۔ مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں موجود یہ ادارہ نہ صرف ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتا ہے...
135678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
135678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
135678910Last