زكات

  • | پير, 27 مئی, 2019
زكات

     (وما خلقتُ الجن والإنس إلا ليعبدون) ترجمہ " اور ميں نے انسانوں اور جنوں كے اس لئے  پيدا كيا تاكہ وه ميرى عبادت كريں"   نماز اور روزوں كى طرح  زكات  بهى  مالى عبادتوں ميں سے  ايك ہے ، جس كا مقصد فقيروں  اور محتاجوں  كى طرف مدد كا ہاتھ بڑهانا  ہوتا ہے جس سے اس كى ضرورت پورى ہوجائے ، اسى طرح  عام لوگوں كے فائده اور ان كے كاموں اور ضرورتوں كى تكميل ميں مدد كرنا، يہ عبادت مالدار كے اس مال پر فرض ہے جو اسكے اور اسكے اولاد كى ضرورتوں سے بچ جائے، پس زكات نقدى مال اور تجارتى سامان كى قيمت پر فرض ہے، اسى طرح فقہائے كرام نے جانوروں  اور كهيتوں كے پهلوں پر محدود مقدار ميں بيان كيا ہے. پس  مال كى زكات سال ميں ايك باردى جاتى ہے جبكہ كهيت كے پيداوار كى زكات ہر كاشت پر دى جاتى ہے-

زكات  كى عبادت ہر قادر شخص پر فرض عين ہےاور اس  كے  واجب ہونے پر تمام مسلمانوں كا اجماع اور اتفاق ہے-

مطلق زكات كى تحديد ميں اسلامى شريعت كئى مرحلوں سے گزرى ہے، سب سے پہلے مكہ كى معاشرتى زندگى ميں قرآن كريم مؤمنوں كو مسلسل مختلف اسلوب ميں كسى خاص مقدار اور انواع كى تعيين كے بغير الله كى راه ميں خرچ كرنے پر ابهارتارہا، پهر جب مدينہ ميں مسلمانوں كى حالت ميں استقرار آيا اور ملك كے خدوخال ظاہر ہوگئے تو زكات دين كے ايك ركن اور خاص عبادت كے طور پر فرض ہوگيا جس كا ادا نہ كرنے والا سزا كا مستحق قرار ديا گيا، اور زكات كى فرضيت كو توحيد اور نماز كى فرضيت كے ساتھ جوڑديا گيا، اور يہ تين فرائض دين اسلام ميں بهائى چارگى كى علامت بن گئيں:

"اگر وه توبہ كرليں اور نماز كے پابند ہوجائيں اور زكوة ادا كرنے لگيں تو تم ان كى راہيں چهوڑ دو يقينا الله تعالى بخشنے والا مہربان ہے" (سورۂ براءت: 5)

زكات مسلمان كوكنجوسى اور لالچ جيسى بيماريوں اور مال پرستى سے پاك كرتى ہے، اور اس كو مال كى محبت اور ذاتى لذت وخواہشات كى تكميل كے لئے خرچ كرنے پر الله تعالى كى خوشنودى كو مقدم كرنے اور اس كے لئے مال قربان كرنے كا عادى بناديتى ہے-

فقيروں اور محتاجوں كے تئيں شعور كى تربيت ميں، ان سے فاقہ اور بهوك كے خطره كو ختم كرنے اور ان سے اور ان كے خاندان سے محرومى كو دور كرنے ميں زكات كى عبادت كا بہت بڑا  اثر ہے، اور يہ شعور مالداروں كے دلوں كى سنگ دلى او ان كى لالچ كا بهى علاج ہے، اسى طرح يہ فقيروں كے دلوں كا بهى علاج ہے كيونكہ اميروں كے پاس مال ہونے كے نتيجہ ميں ان كے دلوں ميں پيدا ہونے والے حسد وجلن كو دور كرتا ہے، معاشره سے غربت كو مٹانے اور ہلاكت وبدبختى كو كم كرنے ميں  زكات كے اثر كو بے اثر نہيں سمجها جاسكتا،  تو  زكات ميں الله تعالى كى اس نعمت كا شكر ہے جو اس نے بندے كو مال كى نعمت كى صورت ميں دى ہے، جب جسمانى عبادت صحت اور عافيت كى نعمت پر الله كا شكر ہے تو مالى عبادت بهى مالدارى اور سہولت كى نعمت پر الله كا شكر ہے.

 

Print
Tags:
Rate this article:
No rating

Please login or register to post comments.

ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقى مما لك كا پہلا دوره
جمعرات, 19 مئی, 2016
آنے والے  دنوں میں  فضيلت مآب امام اكبر شيخ ازہر اور مسلم علما كونسل کے سربراه پروفيسور ڈاكٹر احمد الطيب  سينيگال اور نيجريا  کا دوره كريں گے   يہ ڈاكٹر احمد الطيب كا افريقی ممالک کا پہلا دوره ہے جو سركارى اور قومى...
نيجيريا كى دار الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى ...
بدھ, 18 مئی, 2016
نيجيريا كى دار  الحكومت "ابوجا" كے مين كانفرنس سنٹر ميں پہنچنے پر سركارى اور عوامى سطح پر امامِ اكبر شيخ ازہر كا عظيم الشان استقبال كيا گيا جہاں وه افريقى عوام اور دنيا بهر كے مسلمانوں كو خطاب فرمائيں گے۔نيجيريا كى عوام كے مختلف...
اٹلی سے سرکاری دعوت کے بعد ۔۔۔۔ امام اکبر شیخ ازہر کی اٹلی کے صدر سے ملاقات اور پارلیمنٹ میں خطبہ دینے کے لۓ تیاریاں
جمعرات, 12 مئی, 2016
فضیلت امام اکبر شیخ ازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب آئندہ دنوں میں اٹلی کے دار الحکومت روما کی زیارت کریں گے جس میں ان کی اٹلی کے صدر "سیر جو ماتاریلا" سے ملاقات ہوگی، زیارت کے دوران مشترکہ اہم مسائل کے بارے میں مباحثات بھی ہوگی۔ فضیلت...
First2345791011Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
124678910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345678910Last