اسلام اور اخلاق كى پاكيزگى

  • 11 اپریل 2020
اسلام اور اخلاق كى پاكيزگى

دین اسلام  کا بنیادی ماخذ قرآن کریم ہے۔ یہ رشد و ہدایت کا سرچشمہ اور کردار سازی کا بنیادی منشور ہے۔ یہ وہ کتابِ ہدایت ہے ،جس نے انسانیت کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے حسن اخلاق اور کردارسازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ دین اسلام نے اپنے چاہنے والوں کوہمیشہ محبت و نرمی کا درس دیا ہے اور انہیں سختی اور تند مزاجی سے باز رہنےکی دعوت دی ہے ۔ رسول خدا ؐ کے چہرے سے محبت و نرمی ہمیشہ نمایاں رہتی تھی اور آپ تمام مسلمانوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے اور سب کےساتھ  محبت ونرمی سے پیش آتے تھے ۔
الله تعالى فرماتا ہے: "وَالْعَصْرِ (1) إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ (2) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ" (عصر کی قسم (1)  کہ انسان نقصان میں ہے (2)  مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے) [سورۂ عصر]  یہ سورت حسن اخلاق اورشخصیت سازی کے مسئلے میں سب سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اس سورت کا موضوع ہی انسانیت کی تعمیر اور نفع ونقصان کے معیار کا تعین ہے۔
اچھی باتیں جو اللہ کو پسند ہیں، بندہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اورہر ایسے کام سے ڈرتا ہے، جن سے پروردگار ناراض ہوتا ہے،اس طرح انسان فضائل واخلاق کا پیکر،امن ومحبت کا پیامبر اور خداشناشی وخودشناشی کا سنگم بن جاتا ہے، اسے دیکھنے سے خدا یاد آتا ہے، اس کی پیشانی میں خدا کا نور جھلکتا ہے، اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور نبی کریمؐ کے خلق عظیم کی عظمت یوں بیان فرمائی ہے: "وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ" (اور اخلاق تمہارے بہت عالی (بلند) ہیں) [سورۂ قلم: 4] حضرت عائشہ صدیقہؓ سے حضور اکرم کے خلق کے بارے میں پوچھا گیا توآپؓ نے فرمایا کہ "رسول اﷲؐکا خلق قرآن پاک ہے"۔
رسول اكرمؐ نے فرمايا ہے: «مومن اپنی خوش اخلاقی کے ذریعہ رات کو عبادت کرنے والے اور دن کو ہمیشہ روزہ رکھنے والے شخص کا درجہ پا لیتا ہے۔» اگرانسانی معاشرے میں کوئی شخصیت ظاہر ہو اور تاریخ اس کا قابل فخرنام عظمت سے لکھے تواس کی وجہ اس کی معنوی و روحانی عظمت اوراخلاقی معیارات تھے۔ جس معاشرے ميں اخلاق کافقدان اور انسانی تعلیمات کی حکمرانی نہيں ہوگی اس میں زوال پیداہوجائےگا ۔ 
ماہرین کے بقول عظیم تہذیبوں کے انحطاط اور قوموں کی تباہی کی وجہ صرف ان کا اقتصادی زوال نہيں تھا بلکہ اخلاقی اور معنوی سرمائےکی بربادی ان کی تباہی کاسب سے بڑا سبب بنی۔ ہر انسان کو دوسرے انسان کے ساتھ اخلاقی رویہ بہتر رکھنا چاہئے تاکہ بہتر معاشرہ قائم اور حضور اکرمؐ کی تعلیمات عام ہوں۔


 

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

دہشت گردی كا دين سے تعلق !
بدھ, 10 مئی, 2023
(حصہ اول)
اسلام كے نام سے دہشت گردى!
بدھ, 1 مارچ, 2023
اسلام امن وسلامتى، روادارى اور صلح كا   مذہب ہے، اسلام  نے انسانى جان   كا قتل سختى سے ممنوع قرار ديا ہے. ارشاد بارى :" اور جس جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔...
زندگى كے حريف...فلاح وبہبود وترقى كے دشمن!!
منگل, 14 فروری, 2023
    آنے والا ہر سال پاکستان میں سیکیورٹی کے نئے چیلنج لے کر آتا ہے۔  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جہادی گروپوں کی سرگرمیاں، بلوچستان میں باغیوں کی کارروائیاں اور خودکش حملے، یہ وہ تمام...
123578910Last

ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
هفته, 14 نومبر, 2015
ازہر شریف پاریس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور معصوم لوگوں کو یرغمال کرنے والے واقعے جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ افراد مارے گۓ ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ازہر شریف اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ معصوموں کو قتل کرنے اور خون ریزی کے اس فعل کا انسانیت...
اردن كے دار الحكومت عمان ميں مسلم علماء كونسل كى ميٹنگ كے دوران...
اتوار, 11 اکتوبر, 2015
مسلم علماء كونسل مسجدِ اقصى ميں صہيونى وجود كى خلاف ورزيوں كى مذمت كرتا ہے اور درج ذيل امور كى تاكيد كرتا ہے: -    يہ صہيونى خلاف ورزياں انسانى اخلاق واقدار، تمام دينى اور مذہبى اصولوں اور بين الاقوامى ميثاقوں اور عہدوں كى مخالفت...
ازہر شريف كا بيان اليكٹرك شاكـ سے مارے گئے جانور كا كهانا حلال نہیں ہے
بدھ, 12 اگست, 2015
ميڈيا كے چند وسائل نے علمائے ازہر سے ايكـ فتوى منسوب كيا ہے جو كہ جانوروں كو مارنے ميں اليكٹرک شاک كے استعمال كو جائز قرار ديتا ہے ـ يہ فتوى ازہر شريف سے ہرگز صادر نہیں ہوا اور اس كى وضاحت كے لئے ہم نے درج ذيل بيان ديا ہے: اول: جانور كو مكمل طور...
First4567891012

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
123578910Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
123578910Last